آج پیک مین کی تیسویں سالگرہ کے موقع پر میں نے سوچا کہ اپنی پسندیدہ گیمز شیئر کی جائیں اور مجھے اپنی یاداشت کے مطابق جو پہلی گیم یاد ہے وہ ہے Car Action
اس کو Burning Rubber اور Bumps 'n' Jumps کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ آٹھ مراحل ،جو بعد میں بار بار دہرائے جاتے ہیں، پر مشتمل اس گیم کو ایک ٹوکن کی مدد سے دو دو گھنٹے کھیلنا اور وقت کا پتا ہی نہ چلنا مجھے یاد ہے۔ تقریباً ساٹھ سٹیجز تک اس گیم کو کھیل چکا ہوں۔اس گیم نے جو نشہ لگایا وہ پھر مسلسل دس سال تک چلا۔ مجھے نہیں یاد پڑتا کہ دس سالوں میں میں نے کسی دن ویڈیوگیمز والی دکان سے ناغہ کیا ہو۔
دوسری گیم جس پر میں اتھارٹی تھا وہ تھی Chelnov
سات اسٹیجز پر مشتمل اس گیم کو شروع کرنے کے کچھ عرصہ بعد یہ حالت تھی کہ ایک ہی چانس میں ساری گیم ختم۔ دکاندار نے لکھ کر لگا دیا کہ آئندہ اس گیم کا ٹوکن صابر کو نہیں ملے گا۔
Bubble Bobble
وہ پہلی گیم تھی جس سے پتہ چلا کہ گیمز میں Cheat Codes بھی ہوتے ہیں۔ سو اسٹیجز پر اس گیم پر میرے بنے ہوئے ریکارڈز میرے علاقے میں کوئی نہ توڑ سکا۔
Pang
وہ پہلی گیم جس پر مجھے صحیح مدمقابل ملے۔ پھر بھی خوش قسمتی سے ایک دن ایسا ریکارڈ بنا جو میں بھی توڑ نہ سکا۔
Bombjack
اس گیم پر میری اتنی گرفت نہیں تھی جتنا میں اس میں آگے چلا گیا۔ میں نے کسی کو اس کی پچاس اسٹیجز سے آگے جاتا نہیں دیکھا لیکن میں خود سو سے زائد اسٹیجز کھیلا اور خود بھی حیران ہوا کہ واقعی جو گیم ختم ہوئی ہے میں نے کھیلی ہے دوبارہ وہاں جانے کی کوشش میں یہ گیم بہت کھیلی لیکن کامیابی نہ ملی۔
Rygar
ستائیس مراحل پر مشتمل اس گیم پر اتنی گرفت تو نہیں تھی جتنی میرا گرفت ہوا کرتی تھی لیکن پھر میں مکمل گیم کھیل چکا ہوں اور آج بھی یہ اتنا ہی مزا دیتی ہے جتنا اس وقت کھیلنے میں آتا تھا۔
Silkwarm
جیپ اور ہیلی کاپٹر پر مشتمل اس گیم میں جیپ کی مدد سے بہت کھیلا لیکن اس کی بارہویں اسٹیج اتنی لمبی تھی کہ حسرت ہی رہی اس کو مکمل کرنے کی۔
Sidepocket
یہ گیم بھی ان گیمز میں سے جن پر میری گرفت اتنی تھی کہ میں تین تین گھنٹے کھیل کر بھی اپنا ٹوکن بیچ دیا کرتا تھا۔
بجلی جانے کے ڈر سے مجھے ابھی اس پوسٹ کو ختم کرنا ہے۔ اس لئے باقی گیمز میں کچھ کے سکرین شارٹس