کڑوی سچائی

10 فیصد اختلاف اس بات پر ہے کہ انسانیت کو ایجادات کی مد میں مسلمانوں نے کچھ نہیں دیا۔ ماضی میں ہمارے بڑوں کی ایجادات کو آگے لے کر آج کی سائنس کی بنیاد بنی ہے لیکن یہ ہماری نا اہلی ہے کہ ہم اسے لے کر آگے نہیں چل سکے
 
عثمان

محفلین
اپنی کوتاہیوں اور ناکامیوں کا مودا مغرب پر ڈالنے والے، سازشی تھیوریوں کو محبوب رکھنے والے۔۔۔۔
اس دھاگے پر منڈلانے سے کترا رہے ہیں۔ :noxxx:
 
پرانی ویڈیو ہے۔ ۔ ۔ کئی باتیں درست ہیں لیکن مجموعی طور پر صاف نظر آتاہے کہ موصوف جوش بیان میں اعتدال سے ہٹ گئے ہیں اور کچھ زیادہ ہی ایکسیجیریٹ کرگئے ہین۔ ۔۔۔
اپنی ملت پر قیاس اقوامِ مغرب سے نہ کر
خاص ہے ترکیب میں قومِ رسولِ ہاشمی​
 
dxbgraphics

محفلین
بارہ سال سے لکھنے والے حسن نثار صاحب کی تحریریں پاکستانی جمہوریت کو ٹھیک نہیں کر سکیں تو نوجوان نسل کیسے اتنی بڑی ذمہ داری نبھا سکے گی۔
اسی لئے تو کہتا ہوں کہ جمہوریت ہی تمام برائیوں کی جڑ ہے۔
 
عثمان

محفلین
اسی لئے تو کہتا ہوں کہ جمہوریت ہی تمام برائیوں کی جڑ ہے۔

بہت خوب! تو بھئی جمہوریت کا قلعہ قمع کردیجئے۔ اور کوئی متبادل نظام لے آئیے۔ لیکن وہ متبادل نظام ہے کیا آپ کے پاس؟ :rolleyes:
اب آپ کہیں گے کہ خلافت۔۔۔۔
تو صاحب۔۔۔۔ خلافت اسلامیہ ڈکٹیٹر شپ ہے کیا؟؟

ویسے یہ جو درجنوں ترقی یافتہ ممالک جمہوریت کے ثمرات سے مستفید ہورہے ہیں۔ ان کے بارے میں جناب کے کیا ارشادات ہیں؟ :grin:
 
بات یہ ہے کہ تنقید کرنا دنیا کا سب سے آسان کام ہے۔ ۔ ۔اس حسن نثار نے ساری زندگی تنقید و تذلیل کے علاوہ کیا کیا ہے؟، قوم مین مایوسی پھیلانے کے علاوہ کیا کیا ہے؟۔۔۔۔ہر بات کا ایک وقت ہوتا ہے، جب آپکی قوم پوری دنیا کا تختہ مشق بنی ہوئی ہو، اور قدرتی و سماوی آفات میں سے گذر رہی ہو تو اس وقت بجائے قوم کا حوصلہ بڑھانے کے، ایسی باتیں کرنا بے وقت کی راگنی اور شماتتِ اعداء کے علاوہ اور کچھ نہیں۔
یہ ناداں گر گئے سجدے میں جب وقتِ قیام آیا​
 
عثمان

محفلین
بندر کی بلا طویلے کے سر نہ مونڈھیے۔
حسن نثار کے اعتراضات کا جواب نہ دے سکنے پر اب آپ نے نئی تاویل گھڑ لی۔ :grin:
 
عثمان

محفلین
بات یہ ہے کہ تنقید کرنا دنیا کا سب سے آسان کام ہے۔ ۔ ۔اس حسن نثار نے ساری زندگی تنقید و تذلیل کے علاوہ کیا کیا ہے؟، قوم مین مایوسی پھیلانے کے علاوہ کیا کیا ہے؟۔۔۔۔ہر بات کا ایک وقت ہوتا ہے، جب آپکی قوم پوری دنیا کا تختہ مشق بنی ہوئی ہو، اور قدرتی و سماوی آفات میں سے گذر رہی ہو تو اس وقت بجائے قوم کا حوصلہ بڑھانے کے، ایسی باتیں کرنا بے وقت کی راگنی اور شماتتِ اعداء کے علاوہ اور کچھ نہیں۔
یہ ناداں گر گئے سجدے میں جب وقتِ قیام آیا​

میرے خیال میں باتیں بنانا سب سے آسان ہے! ;)
جب پوری قوم آفات میں گھری ہو۔ تو مسائل کا حل تلاش کرنے کی بجائے مودا اغیار پر ڈال دینا تو بہت ہی آسان ہے۔ :)
 
خوشی

محفلین
شئیرنگ کے لئے شکریہ
یہ ویڈیو بلکہ یہ پروگرام پہلے بھی دیکھ چکی ہوں ، مگر حسن نثار کچھ بھی کہہ لیں کسی پہ اثر ہونے والا ھے کیا؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
 
Top