کھانا بنانا -101

توقیر

محفلین
<table cellspacing="0" cellpadding="4" border="1" width="95%"> <tr><td rowspan="2" colspan="2">
logo_phpbb.gif
</td> <td colspan="9">
اردو محفل باورچی خانہ​
</td> <td colspan="2"> کچن کارنر </td> </tr> <tr> <td width="10%">گوشت </td> <td width="10%">مرغی </td> <td width="10%">مچھلی
</td> <td width="10%"> قیمہ </td>
<td width="10%"> سبزیاں </td>
<td width="10%"> چاول
</td> <td width="10%">
دالیں

</td> <td width="10%"> مشروبات </td> <td width="10%">
مٹھاس اور مٹھائیاں </td> <td width="10%">مصالحے </td> <td width="10%"> مختلف چیزیں<td> </tr> </table>.

پانی کیسے اُبالتے ہیں ؟

اجزاء
پانی

ترکیب ۔
1۔ جو پانی کرم کرنا ھو اسکی مناسبت سے ایک ڈھکنے والی دیگچی لیں ۔
2 ۔ اگر آپ بعد میں اس پانی میں کچھ اور کھانے کی اشیا کا اضافہ کریں گے تو ان کی مقدار کے مطابق اس دیگچی کا بڑا ہونا ضروری ہے۔ مثال کے طور پر چاول یا پاسٹا۔
3 ۔ دیگچی میں نلکے یا بوتل سے لیا ھوا حسب مقدار پانی اس دیگچی ڈالیں اور دیگچ کو چولھے کے برنر پر رکھ دیں۔
4 ۔اب بربر کو آن کردیں۔
5 ۔ جب دیگچی کا ڈھکنا ہلنے لگے اور بھانپ ڈھکنے کے نیچے سے خارج ہو نے لگے تو حفاظتی ہنڈ گلف کی مدد سے ڈھکنا کو اٹہا کر دیکھیں کے پانی کا کیا حال ہے۔
6 ۔ پانی کو دیکھیں ۔ جب بڑے بلبلے دیگچی کے پیندے سے اٹھ کر سطح پر آجائیں تو پانی ابل رہا ہے۔

پوائنٹرس :


  • اگر گرم پانی کھانے پینے کے لیے استعمال ھوگا تو ٹھنڈا پانی استعمال کریں ۔نلکے کا گرم پانی نہیں کیونکھ یہ پانی بہت عرصہ سے نلکے میں موجود تھا اس لیے پانی باسی اور بدمزہ ھوگا۔
    پانی کو نقطہٴ جوش تک پہنچنے کے لیے بڑے بلبلوں کا سطح پر آنا ضروری ہے۔
    خیال رکھیں کہ تمام پانی ابل کر بھانپ نہ بن جائے اگر ایسا ھونے دیا تو دیگچی جل جاے گی۔
    پانی ابالنے کے لئے اگر دیگچے پر ڈھکن دے دیں تو کام جلدی ہو جاتا ہے۔( زکریا )
.
 

زیک

مسافر
ویسے ایک پوائنٹ یہاں ہے جو میں نے کچھ دیر سے سیکھا۔ وہ یہ کہ پانی ابالنے کے لئے اگر دیگچے پر ڈھکن دے دیں تو کام جلدی ہو جاتا ہے۔ :oops:
 

حجاب

محفلین
وہی پرانا طریقہ ہے ،طریقہ ہی بتانا تھا تو وہ بتاتے آپ کہ دیگچی میں پانی ڈالے بغیر کیسے اُبالا جائے،یہ کوئی بات ہے وہی طریقہ لکھ دیا کہ چولہا جلائیں برنر آن کریں ایسا طریقہ بتائیں کہ نلکے سے پانی بھی نہ لیا جائے نہ دیگچی میں ڈالا جائے بس پانی اُبل جائے۔ :evil:
 

شمشاد

لائبریرین
کسی نے پوچھا تھا کہ کیا موسیقی سے پانی کھولایا جا سکتا ہے تو دوسرے نے جواب دیا تھا کیوں نہیں خون کھولتے تو میں نے اکثر دیکھا ہے۔ :wink:
 

توقیر

محفلین
انڈے اُبالنے کی ترکیب

.
انڈے اُبالنا

اجزاء
پانی
انڈے مناسب تعداد میں۔


ترکیب ۔

1۔ انڈوں کو ایک دیگچی میں رکھیں
2۔ اس دیگچی میں اتنا پانی ڈالیں کہ پانی انڈوں سے ایک انچ سے زیادہ اوپر ہو۔
3۔ دیگچی کو چولھے پر رکھ دیں۔ اور برنر کو میڈیم آنچ پر سٹ کردیں۔ پانی کو اس وقت تک گرم کریں جب تک کے پانی میں ا٫بال نہ آجائے
4۔ اس کے بعد آنچ ہلکی کردیں
5۔ Soft-boiled انڈے بنانے کے لیے 2 سے 3 منٹ اور Hard-boiled انڈوں کے لیے 10 سے15 منٹ پانی ہلکی آنچ پر رہنےدیں
6۔ ایک بڑے چمچے کی مدد سے ان کو دیگچی سے نکال کر ٹھنڈا ھونے دیں۔ اگر جلدی ہو تو نلکے کے ٹھنڈے پانی سے دھو لیں۔

boilegg.jpg


پونٹرز:

اگر اُبلتے پانی میں نمک ڈال دیں تو انڈوں کو چھیلنے میں آسانی ہوگی۔
ابالتے وقت پانی میں تھوڑا سا نمک ڈال دیں اور ہلکی آنچ پر ابالیں پھر نہیں ٹوٹے گا۔(شمشاد)
 

تیشہ

محفلین
کیوں اب اسے تنگ کرتے ہیں ؟ اب اگر وہ کسی اور کام میں لگ بھی گیا ہے تو لگنے دیں اُسے ۔ ایسے ہی تو تجربے کرنے سے کام آتے ہیں نہ انڈے ابالنا پانی ابالنا بھی ۔ سو ، لگے رہنے دیں اسکو ۔
 

ماوراء

محفلین
اچھی تراکیب ہیں۔:D

انڈا ابالتے وقت اکثر پانی کے اندر انڈا ٹوٹ بھی تو جاتا ہے نہ۔ اس کے لیے کیا کرنا چاہیے؟

ویسے جب انڈے فریج میں پڑیں ہوں تو انھیں ابالنے سے کچھ دیر پہلے فریج سے نکال کر روم ٹمپریچر میں رکھ دینے چاہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
ابالتے وقت پانی میں تھوڑا سا نمک ڈال دیں اور ہلکی آنچ پر ابالیں پھر نہیں ٹوٹے گا۔
 

توقیر

محفلین
حجاب نے کہا:
وہی پرانا طریقہ ہے ،طریقہ ہی بتانا تھا تو وہ بتاتے آپ کہ دیگچی میں پانی ڈالے بغیر کیسے اُبالا جائے،یہ کوئی بات ہے وہی طریقہ لکھ دیا کہ چولہا جلائیں برنر آن کریں ایسا طریقہ بتائیں کہ نلکے سے پانی بھی نہ لیا جائے نہ دیگچی میں ڈالا جائے بس پانی اُبل جائے۔ :evil:

پانی کا ہوا بنے کی حالت کو پانی کا اُبلنا کہتے ہیں۔ مادہ کی حالت تبدیل کرنے کے لیے حرارت اور دباؤ دونوں کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس وجہ سے ہرمادہ کی ایک حالتی تصویر ہوتی ہے جس کے کوارڈینیٹ حرارت اوردباؤ ہوتے ہیں
پانی کا اُبلنے کا انحصار ایک مخصوص درجہ حرارت اورہوائ دباؤ پرہوتا ہے ۔یہ 100ºC اور 1 ہوائ دباؤ یا mmHg 760 سمندر کے لیول ہر دباؤ ہے۔ اگرہم اس دباؤ کو کم کردیں تو پانی کا اُبلنے کا درجہ حرارت بھی کم ہو جاےگا۔
کچن میں آپ پہلا طریقہ استعمال کرتی ہیں یعنی آپ ہوائ دباؤ کومقررہ سمندر کے لیول پردباؤ پررکھتی ہیں اور درجہ حرارت بڑھاتی ہیں۔ جب درجہ حرارت 100ºC پر پہنچ جاتاہے تو پانی میں اُبال آجاتا ہے۔
دوسرا طریقہ یہ ہوا کہ آپ اونچائ پرجائیں۔ جتنا آپ سمندری سطح سےاونچا جائیں گے ہوائ دباؤ کم ہوتا جاتا ہے۔ اسلئے پہاڑ کی اونچائ ہر پانی کم درجہ حرارت پر اُبلتا ہے۔

بغیر پانی اور حرارت کےابالا ہوا پانی
برف کوایک سیل کے ہوئےجار میں رکھیں اب اس میں سے ہوا کواس وقت تک ویکیوم کریں جب تک کہ برف پانی بنے اوراُبل نہ جائے۔
یہ طریقہ آپ کی تینوں شرائط کو پوری کرتا ہے۔

.
 

توقیر

محفلین
پیاز کاٹنے کا ایک طریقہ

.
پیاز کاٹنے کے طریقہ

اجزاء
پیاز

سامان
صاف سترا کٹِنگ بورڈ
تیز چاقو۔ چاقو کی لمبائ پیاز کے سائز سے دگنی ھونی چاہیے۔

ترکیب ۔

1 ۔ پیاز کو کٹِنگ بورڈ پراس طرح رکھیں کہ آپ کو اسکی جڑ اور تنا آپ کو نظر آ رہا ہو۔
2 ۔ پیاز کو احتیاط سے پکڑ کر چاقو کا بلیڈ اس پراس طرح رکھیں کہ اسکی سمت پیاز کی جڑ سے تنے تک جائے
3 ۔اتنا کاٹنا شروع کریں کہ چاقو پیاز میں گھس جاے۔
4 ۔ اب اپناہاتھ پیاز سے ہٹا کرچاقو کےاوپر رکھیں تاکہ اگر چاقو پھسل جائے تو آپ کا ہاتھ نہ کٹے
5 ۔ پیاز کو دو ٹکڑوں میں کاٹ دیں۔
6 ۔ اس پیاز کے دونوں ٹکڑوں میں سے آدھا انچ کے قریب جڑ اور تنا سے پیاز کاٹ کر نکال دیں ۔
7 ۔ اب آپ اسانی سے پیاز کو چھیل سکتے ہیں۔
8 ۔ ایک ایک ٹکڑے کو تین یا چار بارافقی طور پر کاٹ لیں اور پھر تین چار بار عمودی کاٹ لیں
9 ۔ پیاز کے ٹکڑوں کو ملا کراس طرح پکڑیں کہ آپ کی انگلیاں نوالا بنا رہیں ہوں ۔ اس طرح انگلیوں کےکٹنے کا کم خطرہ ہے۔


onion.jpg
 

توقیر

محفلین
زکریا نے کہا:
پیاز کاٹے ہوئے آنکھیں irritation سے کیسے بچائیں؟

ان میں سے ایک یا زیادہ استعمال کےکریں-انشا اللہ پیاز ، پیار بن جائے گی-. :lol:

1 ۔ ٹھنڈے پانی کےنلکے کی دھار میں کٹی ہوئ پیاز کودھوئیں۔
2 ۔ گیس اسٹو کے پاس پیاز کاٹیں۔
3 ۔ ڈبل روٹی کا ٹکرا منہ میں رکھ کر پیاز کاٹیں
4 ۔ پیاز کاٹتے وقت منہ سے سانس لیں
5 ۔ کانٹیکٹ لینس لگایں
6 ۔ پیاز کو کاٹنے سے پہلے تھوڑی دیر کے لئے فریزر میں رکھ دیں
7۔ ماچیس کی تیلی کا بغیر سلفر والا سرا منہ میں رکھیں ۔
8 ۔ پیاز کی جڑ کو آخر تک مت کاٹیں
9 ۔ سویئمنگ گوگل پہن لیں۔
10 ۔ ببّل گم چبائیں ۔
11 ۔ ناک کے دونوں سوراخوں میں بہت چھوٹےمارش میلوگھسالیں۔
12 ۔ منہ میں پانی رکھیں۔
13۔ پیاز کو کاٹنے بعد کچن سے چلئے جائیں اورتھوڑی دیر کے بعد واپس آجائیں
14 ۔ اپنے شوہر، بیوی ، گرل فریند، یا بوائے فرینڈ سے پیاز کٹوائیں۔
15 ۔ پیاز کھاناچھوڑ دیں۔
.
 
Top