کھل جا سم سم

اکثر بند جادوئی غاروں کا قفل کھولنے کے لیے ”کھل جا سم سم“ کی چابی آزماتے ہوئے آپ نے پڑھا ہو گا، یہاں محفل پر بھی ایک رکن نے ایسا ہی ایک حل نکالا ہے۔
آپ کی ارسال کردہ وہ لڑیاں جن پر زمانے کی گرد جم چکی ہے اور وہ دب چکی ہیں، ان کو نگاہِ یار میں لانے کا ایک آسان اور آزمودہ حل پیش کیا جا رہا ہے۔ اپنی ایسی کسی بھی لڑی کو کھولیں اور ”آ جا اوپر“ کا جادوئی منتر ٹائپ کر دیں، وقت کی دبیز تہوں میں فراموش کردہ آپ کی لڑی ایک بار پھر ٹاپ پر ہو گی۔

نوٹ: اس طریقے کے جملہ حقوق بنام جیہ صاحبہ محفوظ ہیں۔ کسی بدمزگی سے بچنے کے لیے پیشگی اجازت حاصل کر لیں۔
نوٹ در نوٹ: آپ کی لڑیاں اوپر آنے سے جن اراکین کی لڑیاں دب جائیں گی، ان کی ”گھوریوں“ کا سامنا کرنے کے لیے بھی تیار رہیں۔
 

جیہ

لائبریرین
حاصل یہ ہے کہ "آجا اوپر" ترکیب کے استعمال کے لئے مجھ سے اجازت لازمی ہے ورنہ۔۔۔۔۔
 

عثمان

محفلین
یہ طریقہ کار صرف پرانے دھاگے کو تازہ کرنے کے لیے کارآمد ہے۔
پرانے کاپی پیسٹ چیتھڑوں کو تازہ کرنے کا طریقہ کار بھلا کیا ہے۔۔۔۔۔؟

یہ کہ نیا دھاگہ کھول کر وہی اخباری چیتھڑا پھر سے پیسٹ کر دیا جائے!
 
Top