کھوئے ہوئے اشک

"علامت "!" اسے انگریزی میں سائن آف ایکسکلیمیشن کہتے ہیں۔ یہ علامت اگر افسوس کے زمرے میں استعمال ہو تو فجائیہ کہلائے گی۔ مخاطب کرنے لیے ہو تو ندائیہ اور حیرت ومسرت کے اظہار کے لیے ہو تو استعجابیہ کہلائے گی۔ "
ندائی - اردو_لغت
اس لیے میرے ناقص علم کے مطابق جمع ندائی استعمال ہونا چاہیے۔ باقی صاحب علم ہی بہتر بتائیں گے۔
 
آخری تدوین:
جب رات سرد اور کالی ہو جب چانر برف کے ہزار ٹکڑوں میں بٹ کر فنا ہو جائے جبب اندھیرا آنکھوں کے راستے روح میں اتر جائے
جب خون رگوں میں جم جائے جب دھڑکن تھم جائے اور سانس بھی رک رک کر چلتی ہو
تو اے مرے کھوئے ہوئے اشکوں!

میرے پاس آنا اور مری منجمند آنکھوں کو اپنی گرمی سے پگھلانا مرے بے حس وجود کو اپنی نمکینیت سے جگانا مرے دل کو پھر سے دھڑکانا مجھے زندگی کا احساس دلا جانا

(مژگان بونگی)
بہت خوب عمدہ تحریر ہے
فونٹ کو اتنا چھوٹا مت کیا کریں کچھ محفلین عینک زدہ بھی ہو سکتے ہیں
 
مژگان نم

محفلین
"علامت "!" اسے انگریزی میں سائن آف ایکسکلیمیشن کہتے ہیں۔ یہ علامت اگر افسوس کے زمرے میں استعمال ہو تو فجائیہ کہلائے گی۔ مخاطب کرنے لیے ہو تو ندائیہ اور حیرت ومسرت کے اظہار کے لیے ہو تو استعجابیہ کہلائے گی۔ "
ندائی - اردو_لغت
اس لیے میرے ناقص علم کے مطابق جمع ندائی استعمال ہونا چاہیے... باقی صاحب علم ہی بہتر بتائیں گے...
معذرت خواہ ہوں لیکن بات تو اشکوں کی ہو رہی تھی یہ ندائیہ فجائیہ اور گرائمر کے قوانین کہاں سے آ گئے
 
محترمہ جب بھی کسی کو مخاطب کیا جاتا ہے جیسے "اے دوستو!، نوجوانو!، پیارو!، ہم وطنو!، رفیقو!" ان کے آخر میں "نون غنہ" نہیں آتا اور انہیں جمع ندائی کہتے ہیں، اور "دوستوں، نوجوانوں، پیاروں، ہم وطنوں، رفیقوں" یہ سب جمع غیر ندائی ہیں۔ میں نے اسی نظریے کے پیشِ نظر رائے دی تھی۔
بہت دعائیں۔ بہت شکریہ۔ انتہائی معذرت اگر کچھ برا لگا تو۔
 
آپکی بات بجا ہے لیکن اشکو لفظ تو کبھی نہیں پڑھا
 
لفظ "اشک" کا اس طرح استعمال جس طرح آپ نے کیا ہے شائد میری نظر سے نہیں گزرا لیکن "آنسوؤ" کا استعمال آپ کو بہت جگہ مل جائے گا۔

آنسوؤ تھوڑی مدد مجھ کو تمہاری چاہئے
غم چلے جائیں گے ورنہ دل کو بنجر چھوڑ کر
(سوپنل تیواری آتشؔ)

کہیں ایسا نہ ہو وہ کم سخن بد نام ہو جائے
سنو اب آنسوؤ تم بھی ذرا ہشیار ہو جانا
(منور رانا)​

اب یہاں پہ آنسؤوں کو مخاطب کیا گیا ہے اس لیے "آنسوؤ" (بغیر نون غنہ) ہے۔ اور کئی تحریریں موجود ہیں جہاں "آنسوؤ" ہی آیا ہے۔ یہ بات حتمی ہے کہ "اشکوں" جمع غیر ندائی ہے۔
میرا مقصد ہرگز نہ تو آپکی دل آزاری ہے اور نہ ہی کسی قسم کی تنقید، مجھے محض صحیح نہیں لگا تو تبصرہ کیا۔
 
آخری تدوین:
یہ لیں جی، "اشکو" کا استعمال بھی مل گیا ہے۔
جوشِ بارش ہے ابھی تھمتے ہو کیا اے اشکو
دامنِ کوہ و بیاباں کو تو بھر جانے دو
(میاں داد خاں سیاح)

صحیح
 
Top