یوسف بھائی کا کیا مطلب تھا آپ ہی سمجھا دیں مجھےافسو س ہی کیا جا سکتا ہے یوسف بھائی کا یہ مطلب ہرگز نہ تھا
جزاک اللہ افضل حسین بھائی!شرک بدعت کچھ اس قد خمار چھایا ہوا کہ آپ دیکھئے کشمیر سے لےکر پاکستان افغانستان ، سعودی عرب، لبیا وغیرہ ممالک میں مزاروں پر حملہ کیا جارہاہے
یہ بات اپنی جگہ درست ہے کہ مزارات پر بہت سارے خرافات ہوتے ہیں بجائے اس کو روکنے کہ یہ کہاں کی دانشمندی ہے تشدد بر پا کیا جائے
یوسف بھائی آپ کا مقصد ہو سکتا ہے درست رہا ہو مگر اسلوب کو بہر حال درست نہیں قرار دیا جاسکتاجزاک اللہ افضل حسین بھائی!
ان تصاویر کی پوسٹنگ کا یہی مقصد ہے کہ مزارات پر ہونے والی خرافات کی نشاندہی کی جائے تاکہ ”یوتھ“ اس سے آگاہ ہوسکے۔ اور ہر فرد اپنی اپنی ان خرافات سے دور رہ سکے۔ اس دھاگہ میں تشدد برپا کرنے یا مزاروں پر حملہ کرنے کی ”تلقین“ تو نہین کی گئی ہے۔
شکریہ بھائی!یوسف بھائی آپ کا مقصد ہو سکتا ہے درست رہا ہو مگر اسلوب کو بہر حال درست نہیں قرار دیا جاسکتا
میں یہہی بول رہا ہوں کہ ان کا موازنہ بالکل غلط ہے آپ پہلی تصویر کے الفاظ کو دیکھیں "مسلمان قبروں کی پوجا کرتے ہیں"شکریہ بھائی!
ویسے اس دھاگہ میں آپ کو ”اسلوب“ کہاں نظر آگیا؟ میں نے تو اپنی طرف سے کچھ بھی نہیں لکھا، صرف تصاویر شیئر کی ہیں، جو نیٹ پر برسوں سے موجود ہیں۔
ناعمہ اگر کوئی لڑکا یا لڑکی اپنی ماں کے قدموں کو یہ جان کر بوسہ دے کہ انکے قدموں کے نیچے جنت ہے تو کیا آپ کہیں گی وہ ہندؤں کر طرح ہوگیاہے اپنی ماں کو سجدہ کرتاہے ۔میرے خیال یوسف انکل یہ کہنا چاہتے ہیں کہ ،
دین اسلام دنیا میں سب سے ممتاز ہے ، الگ ہے ، آسان ہے ، یوں قبروں پر جا کر رونے سے کیا ہماری امداد ہو جائے گی ؟ ہم اس سے کیوں نہیں مانگتے جو کہتا ہے کہ مجھے سے مانگو ؟ جو یقین دلاتا ہے کہ میں دوں گا ! یہ ٹھیک ہے کہ وہ اولیا ہیں ، اللہ کے دوست ہیں ، اللہ کے پسندیدہ لوگ ہیں۔ میں اس بات سے ہرگز انکاری نہیں ہوں کیونکہ مجھے خود ان تمام اولیا کی حیات زندگی کی کشش مجھے اپنی طرف کھنچتی ہے اور مجھے مجبور کرتی ہے کہ میں اور پڑھوں ان کے بارے میں ، لیکن وہ ہرگز یہ نہیں کہہ کر گئے کہ ان کے جانے کے بعد یوں ان کے قبروں کو پوجا جائے ! جو چیز ہمیں اللہ تعالیٰ سے ڈائریکٹ مل سکتی ہے اس کے ہم وسیلے کیوں تلاشنے لگتے ہیں ؟
اور رہا ان تصویروں کا موازنہ تو یہی بات ہے کہ اگر ہم ہندوں کی طرح ہو جائیں تو پھر ہم میں اور ان میں کیا فرق ؟ پھر دین اسلام کا بول بالا کیسے ہو ؟ پھر دین اسلام ممتاز و برتر کیسے ہو ؟ پھر ہم کس طرح تفریق کر پائیں گے اور ثابت کر پائیں کہ ہاں ہم امت مسلمہ ہیں ؟ ہماری پہچان الگ اور اعلیٰ ہے ؟
یہ ایک لمحہ فکریہ ہے ، کیونکہ اگر اسی طرح یہ سب ہوتا رہا تو جہالت بڑھ جائے گی ۔ اللہ سائیں نے ہمیں دنیا میں رہنے اور زندگی کو برتنے کے سب ہی راستے دئیے ہیں اور ساتھ ہی صراط مستقیم کی نشاہدہی صاف الفاظ میں کر دی ہے ۔ تو پھر ہم یہ سب کر کے کے کیا ثابت کرنا چاہتے ہیں؟ صرف جہالت اور کچھ نہیں ۔ دینے والے کے پاس دنیا کا ہر خزانہ موجود ہے ، اس سی سے مانگنا چاہئے ۔
جواب آپ دینا نہ چائیں وہ الگ بات، اس بات کا جواب تو ہاں یا ناں میں ہی چایئے ۔۔ہر سوال کا جواب ہاں یا نا میں نہیں ہو تا جناب
کیوں آپ کیا نے مناظرے کی ٹھانی ہے کیاجواب آپ دینا نہ چائیں وہ الگ بات، اس بات کا جواب تو ہاں یا ناں میں ہی چایئے ۔۔