عسکری
معطل
مہربان قدردان صاحبان
یہ کوئی 4 سال پہلے کی بات ہے کہ ہم اس شہر اجنبی میں ہونقوں کی ظرح منہ اٹھا کر اپنا ٹرانسفر ہونے کے بعد تشریف لائے ۔ کمپنی نے ہمیں ایک عدد کمرہ بیڈ ٹیبلز فریزر کھانا بناے کا سامان ایک کچن اے سی الماریاں سب عنایت کیا ہم بھئی اپنی قسمت پر نازاں تھے ۔پھر دو سال بعد ہمارے رونے دھونے کی وجہ سے کمپنی نے ہمارے لیے نئی بلڈنگز کرائے پر لیں کیونکہ پرانی بلڈنگز مین 2 سال رہنے کے بعد ہمارے مزاج تھوڑے اور بھی بلند ہو چکے تھے ۔ خیر دھونڈ ڈھانڈ کے ہمارا موجودہ فیلا ملا ہمیں جس پر مزید 2 لاکھ ریال کی لاگت آئی اور ہم یہاں اپنے سپنوں کے کمرے میں شفٹ ہوئے یہ کمرے کشادہ صاف ستھرے اور بہترین تھے سو ہم نے سوچا کہ بھئی جہاں کمپنی نے 7-8 لاکھ ریال لگائے ہیں ان دونوں بلڈنگوں پر ہمیں بھی کچھ کرنا چاہیے سو ہم جا کر کالین بیڈ الماری کچن کا سامان نیا لائے اور آرام سے لگے رہنے ۔اکیلی جان اکیلے رہنا اکیلے ہنسنا اکیلے رونا اکیلے کھانا اور پکانا ۔پچھلے دو سال کے دوران کبھی کسی تکلیف کے بغیر ہم آرام سے شاہانہ زندگی گزارتے رہے ۔پھر حالات بدلے اور ہمیں سوتے ہوئے کبھی کبھی تکلیف ہو جیسے کسی نے کاٹا ہے یا درد ہو ہم نے بڑا دل کر کے درگزر کیا ۔یہ کل شام کی بات ہے کہ ہم جلدی سے کام سے واپس آئے اور کھانا کھایا کپڑے واشر میں ڈال دیے وہاں سے نکالے اور گرم گرم درئیر میں ڈالے ۔3 ڈش کھانا بنایا کہ اب 5 دن بالکل آرام کریں گے ۔ جمعہ آ رہا ہے ہم سارا دن نیٹ گردی کریں گے اور بستر پر پڑے جو منہ میں آئے گا ہانکتے رہیں گے۔
جب سارے کام ختم ہوئے تو ہم نہا دھو کر اپنے بیڈ پر پڑے اونگھ رہے تھے کہ کیا محسوس ہوا جیسے کچھ ہے جسم کے نیچے اٹھ کر دیکھا توووووووووووووووووووووووووووووووووو ایک عدد موٹا سا کھٹمل ہمارے خون سے ڈنر کر کے سونے جا رہا تھا (ویسے آپس کی بات ہے ہمارا خون سفید ہو چکا ہے کب کا ۔ کھٹمل کو بھی یہ محسوس ہوا ہو گا -اب یہ کھٹمل ہمارے نقش قدم پر چلے گا اور اس کے وارث ہمیں بد دعائیں دیں گے )
تو جناب ہمارے رونکٹے کھڑے ہو گئے اس وقت رات کے 11 بج رہے تھے ہم کیا کرتے ؟ ہم نے سوچا ابھی کاغذی کاروائی کر کے سے جاتے ہیں کل دیکھیں گے پر جیسے ہی میٹرس اٹھایا اس کے کونوں میں افواج کھٹمل تھی جو ہمارے خؤن کے درپے تھی ۔ لو جی ہمارا تو ویسے ہی خون نہیں ہے اور پر سے یہ عذاب ؟۔ ہم نے جلدی سے میٹرس اٹھا کر باہر پھینکا لکٹری کا تختہ بھی باہر جا رکھا اور الماری کھولی کے سپیئر کمبل نکالیں تو وہ ہمارہ منہ چڑا رہے تھے کہ وہ تو ہم نے صدیوں سے میلے کر کے پیک کر رکھے تھے
بس پھر ایسے ہی کالین پر سو گئے رات بہت بری گزری صبح دیر سے آنکھ کھلی تو سب سے پہلے سوپر مارکیٹ سے کلورکس ڈیٹول بڑا پیک ایریل اور جو کیمیکل ہاتھ لگا سب اٹھا لائے ۔بیڈ کو دھوپ میں دالا کالین باہر ڈالا ساری دیواریں فرش دھوئے تینون کمبل بیڈ شیٹس تکیے اور سارے کپڑے دھوئے الماریاں سائیڈ ٹیبل کرسیاں صاف کی غرض ہر چیز صاف کی ہے سارے کپڑے دھوتے دھوتے ہماری نازک کمر دکھ گئی ۔اس سے تو اچھا ہوتا ہم شادی کر لیتے (ویسے میں نے سوچا ہے اب کر ہی لوں) اب جب سب چیزیں اچھی طرح صاف کر دی ہیں اور واش کر لی ہیں میں سوچ رہا ہون کیا وہ واپس آ جائیں گے؟ میرا کمرا کچن فرسٹ فلور پر بالکل تنہا ہر اس کو ایک طرح سے آئسولیٹڈ کہا جا سکتا ہے کوئی آتا جاتا نہیں نا میرے علاوہ کوئی ہے یہاں ۔میں نے بہت سرچ کیا گوگل اردو انگلش میں پر کوئی بھی ترکیب قابل عمل نہیں لگی آپ لوگوں میں سے کوئی جانتا ہو تو میرا خون بچائے پلیز ۔مجھے کھٹمل دیکھ کر بہت برا لگا الٹی آنے لگی تھی ۔ کیا کوئی ایسا طریقہ ہے جس سے یہ نامراد واپس نا ائیں ؟
یہ ہے میرا روم