حجاب
محفلین
اجزاء ۔
بون لیس چکن آدھا کلو پسندے کی طرح کٹے ہوئے پارچے ۔ ( بہت زیادہ موٹے نہیں )
کالی مرچ ۔ آدھا چائے کا چمچہ ۔
سویا ساس ۔ 2 کھانے کے چمچے ۔
سرکہ ۔ 2 کھانے کے چمچے ۔
نمک ۔ حسبِ ضرورت ۔
پستہ بادام تھوڑا سا باریک پسا ہوا پاؤڈر ۔
شہد ۔ آدھی پیالی ۔
پانی چوتھائی پیالی ۔
کارن فلیکس حسبِ ضرورت (ہاتھ سے باریک چورا کرلیں یا گرائنڈ کر لیں )
آئل فرائی کے لیئے حسبِ ضرورت ۔
ترکیب ۔
چکن کو دھو لیں ، دھونے کے بعد پانی بلکل نہ رہے ۔ اب چکن میں کالی مرچ ، نمک ، سویا ساس ، پستہ بادام اور سرکہ ڈال کر اچھی طرح مکس کر کے 20 منٹ کے لیئے رکھ دیں ۔ شہد میں پانی ملا کر اچھی طرح مکس کریں اب چکن کو پہلے شہد میں اچھی طرح ڈپ کریں پھر کارن فلیکس کا چورا چکن پر اچھی طرح لگائیں کہ چکن پورا کور ہو جائے اسی طرح سارے چکن پر کارن فلیکس اور شہد لگا کر کسی ٹرے میں پھیلا کر 20 منٹ کے لیئے فریج میں رکھ دیں ۔ 20 منٹ بعد فرائی کریں ، فرائی کرتے وقت خیال رہے کہ آئل بہت زیادہ نہ ہو فرائنگ پین میں ،اتنا آئل ڈالیں کہ چکن سے اوپر نہ ہو آئل ، ایک وقت میں 2 یا 3 چکن کے پارچے فرائی کریں زیادہ ڈالنے سے کارن فلیکس چپک جائیں گے ۔لیجیئے کھٹی میٹھی کرسپی فرائیڈ چکن تیار مزے سے کھائیں ۔