کھیل کھیل میں علم وتعلیم حاصل کریں، سوال کریں اور جواب دیں۔

atif.j

محفلین
صحیح لفظ بتائے اردو میں اس لفظ کو کیسے لکھئے گے (لئے یا لیے)اس میں سے ایک صحیح ہے اور ایک غلط برائے مہربانی صحیح لفظ بتا کر اپنی اور دوسروں کی نسلوں کو غلطی کرنے بجائے
 

جاسمن

لائبریرین
1. 8 والے سے 5 والے کو بھر لیں۔ 5 والے میں 5 اور 8 والے میں 3 رہ گئے۔
2. اب 5 والے سے 3 والے کو بھر لیں۔ 5 والے میں 2 رہ گئے، 3 والے میں 3 اور 8 والے میں 3۔
3۔ اب 3 والے کو 8 والے میں ڈالیں۔ 8 والے میں 6 ہو گئے، 5 والے میں 2 ہیں اور 3 والے میں 0۔
4۔ اب 5 والے کو 3 والے میں ڈالیں۔ 3 والے میں 2 ہو گئے، 8 والے میں 6 ہیں اور 5 والے میں 0-
5۔ اب 8 والے سے 5 والے کو بھر لیں۔ 8 والے میں 1 رہ گیا، 5 والے میں 5 ہیں اور 3 والے میں 2۔
6۔ اب 5 والے سے 3 والے میں 1 ڈال دیں۔ اس طرح 5 والے میں 4 رہ گئے، 3 والے میں 3 ہو گئے اور 8 والے میں 1 ہے۔
7۔ اب 3 والے سے 8 والے میں 3 ڈال دیں۔ لیجیے 8 والے میں 4 ہو گئے اور 5 والے میں بھی 4 ہیں۔

یہ سب پڑھتے ہی میں چکرا گئی ہوں۔۔۔:)
 

جاسمن

لائبریرین
script>
tdEpSOw
tdEpSOw

اس کا جواب میں نے اُسی وقت نکال لیا تھا لیکن میرے postimage میں کوئی مسئلہ ہے۔۔۔۔۔
بہرحال
1۔9۔5
9۔5۔1
5۔1۔9
 
صحیح لفظ بتائے اردو میں اس لفظ کو کیسے لکھئے گے (لئے یا لیے)اس میں سے ایک صحیح ہے اور ایک غلط برائے مہربانی صحیح لفظ بتا کر اپنی اور دوسروں کی نسلوں کو غلطی کرنے بجائے

آپ کے سوال کو درست یوں لکھیں گے۔

درست ہجے بتائیے۔ اردو میں اس لفظ کو کیسے لکھیں گے (لئے یا لیے)اس میں سے ایک صحیح ہے اور ایک غلط برائے مہربانی صحیح لفظ بتا کر اپنی اور دوسروں کی نسلوں کو غلطی کرنے سے بچائیں۔

جواب: درست ہجے " لیے" ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
اکثر لوگ "انشاء اللہ" لکھتے ہیں، جو کہ غلط ہے۔ اس کے صحیح ہجے "ان شاء اللہ" ہیں۔
 
Top