کھیل کی تجویز۔۔مصرعہ لگائیں

مغزل

محفلین
کیوں نہیں ، آپ مصرع لکھیں میں حاضر ہوں ، قسم توڑ‌سکتا ہوں دل نہیں ، شکریہ راجہ جی
 
فاتح

لائبریرین
لیجیے جناب گرہ حاضر ہے:
میرے متنفر اور بد ظن بھائی! آخر ہوا کیا ہے اس بد ظنی اور تنفر کی وجہ کیا غصہ ہے کسی کا
’’قسم توڑ‌سکتا ہوں دل نہیں کسی کا‘‘
میرا لگایا ہوا مصرع ٹائپنگ کے دوران کچھ طوالت اختیار کر گیا ہے شاید۔ ہے نا؟
 
مغزل

محفلین
ارے ارے /۔/ یہ کیا فاتح انکل کیا بحر میں‌بحور کو سمانے کا ’’ تجربہ ‘‘ تو نہیں کررہے کہیں۔؟
خیر اب میں مصرع دیتا ہوں ، یوں ہی بیٹھے بیٹھے ہوگیا ، سوچا غزل کرلوں ، مگر یہاں‌پیش کررہا ہوں۔

مصرع برائے گرہ ------ ’’اسیرانِ‌خمِ زلفِ غزل ہیں ‘‘

ایک کوشش ہماری :

یہاں پر آنے والے سارے احباب
’’اسیرانِ‌خمِ زلفِ غزل ہیں ‘‘

کیوں کیسا لگا ، آپ بھی حصہ ملائیں۔ اورکوشش کیجیے یہ لڑی کے قوائد کے مطابق ایک ہی مصرعے پر سبھی احباب کوشش کریں، نہ کہ ہرایک دوست مصرع دیتا رہے ، وگرنہ لڑی شروع کرنے کا مقصد فوت ہوجائے گا اور محض ٹھٹھو ل خانہ بن کر رہ جائے گی ،مزید یہ کہ مصرع اساتذہ کرام ہی کی طرف سے دیا جائے ۔۔( میں نے یہ جسارت محض لڑی کا قبلہ درست کرنے کو کی ہے )‌۔والسلام ( وضاحت :‌کسی بھی دوست کو یہ میری یہ بات ناگوار گزرے تو معافی کا خواستگار ہوں)
 
ارے ہم نے تو محض کوزے میں دریا بند کرنے کی ایک کوشش کی تھی۔;) خیر ایک ٹوٹی پھوٹی سی کوشش دوبارہ کیے لیتے ہیں شاید اس طور آپ کے بحر میں بحور سمونے کے اعتراض کا مداوا ہو سکے:)
سبھی اصناف یوں تو بے بدل ہیں
"اسیرانِ‌ خمِ زلفِ غزل ہیں"
 
مغزل

محفلین
شکریہ فاتح صاحب ۔،بڑی محبت

کہاں ہیں کل سے غائب دوست جو کہ
"اسیرانِ‌ خمِ زلفِ غزل ہیں"
 
Top