حق ہا!
اب بات سمجھ آئی۔ دیر تو نہیں ہوئی؟حق ہا!
کب کا پڑھ چکی ہوں۔ ہارڈ کاپی کی شکل میں چاہیے۔ بیٹے کو تحفے میں دینا ہے۔
میں نے خیر مذاقا لکھا تھا، لیکن آپ جو بھی کتاب ڈھونڈ رہی ہے وہ پاکستان سے پبلش ہوئی ہوگی۔ اکثر ایسا ہوتا ہے کہ کتب پاکستان سے بھی پبلش ہوتی ہیں اور وہاں سے بھی۔ آپ اس کتاب کا پاکستانی ناشر دیکھ لیں، یا ایسا کیجیے کہ اس کتاب کے پبلشنگ ہاؤس سے رابطہ کر لیجیے۔ مجھے کتاب کا نام بتا دیں۔ میں پتا کروا دیتا ہوں۔میں نے ڈھونڈنے کی کوشش تو کی ہے لیکن نہیں مل رہا۔ مل رہا ہے تو مطلوبہ کتب نہیں ہیں۔
پنجاب بک ڈپو لاہور والوں نے حیات اللہ انصاری صاحب کے افسانوں پر کتاب شائع کی تھی، جس کی ترتیب و تدوین رفعت مالک نے کی تھی اور کتاب کا نام تھا حیات اللہ انصاری کے بہترین افسانے۔ ان سے رابطہ کیا جا سکتا ہے کہ کیا ممکن ہے اگر وہ یہ کتاب بھی مہیا کر سکیں یا مہیا کروانے میں مدد کر سکیں۔ ان کا رابطہ نمبر انٹرنیٹ پر موجود ہے۔ اور لاہور میں ہونے کی وجہ سے میں خود جا کر بھی ان سے مل سکتا ہوں۔ میرے پاس پرانی کتابوں کے ایک سٹال والے کا نمبر ہے۔ آج میں اس کو پیغام بھیجتا ہوں، اور اگر اس کے پاس یہ کتاب پرانی ہی سہی موجود ہے تو میں ارینج کروا دیتا ہوں۔حیات اللہ انصاری کا ناول "لہو کے پھول"۔ پانچوں جلدیں۔
آپ کو تو پتا ہے کہ گیان بانٹنے میں کسی قسم کی ہچکچاہٹ کا مظاہرہ نہیں کرتا۔اچھا ہوا کہ کہ آپ نے بتادیا ورنہ جاسمن تو بھارتی کتابیں خریدنے انڈونیشیا جارہی تھیں۔
دیر تو ہو گئی۔ لیکن اب بھی دیا جا سکتا ہے۔ اسے میں نے اب بتا دیا ہے۔ کہہ رہا ہے کہ پنڈی جائے گا اور جو کتاب پسند آئی، میری طرف سے تحفے میں لے لے گا۔اب بات سمجھ آئی۔ دیر تو نہیں ہوئی؟
آج کلے ایسے بچے نایاب ہیں۔ ماشاءاللہ۔دیر تو ہو گئی۔ لیکن اب بھی دیا جا سکتا ہے۔ اسے میں نے اب بتا دیا ہے۔ کہہ رہا ہے کہ پنڈی جائے گا اور جو کتاب پسند آئی، میری طرف سے تحفے میں لے لے گا۔
نین بھائی، پاکستان سے پبلش نہیں ہوئی، یہی تو مسئلہ ہے۔ ایک حل یہ ہے کہ انڈیا سے کتاب خریدی جائے، اور پاکستان بھجوا دی جائے اور اس کی ادائیگی کر دی جائے مگر اس کے لیے اردو محفل کے سرحد پار کے محفلین کی معاونت درکار ہو گی۔پاکستان سے پبلش ہوئی ہوگی۔ اکثر ایسا ہوتا ہے کہ کتب پاکستان سے بھی پبلش ہوتی ہیں اور وہاں سے بھی۔ آپ اس کتاب کا پاکستانی ناشر دیکھ لیں، یا ایسا کیجیے کہ اس کتاب کے پبلشنگ ہاؤس سے رابطہ کر لیجیے۔ مجھے کتاب کا نام بتا دیں۔ میں پتا کروا دیتا ہوں۔
میں نے تلاش کی اپنی پہچان والے بک ڈپوز میں لیکن نہیں ملی۔ کوئی زیادہ لمبے ہاتھوں والا ہو تو شاید جگاڑ لگا دے۔نین بھائی، پاکستان سے پبلش نہیں ہوئی، یہی تو مسئلہ ہے۔ ایک حل یہ ہے کہ انڈیا سے کتاب خریدی جائے، اور پاکستان بھجوا دی جائے اور اس کی ادائیگی کر دی جائے مگر اس کے لیے اردو محفل کے سرحد پار کے محفلین کی معاونت درکار ہو گی۔
شکریہ شکیب بھائی۔ کتاب دان لکھنؤ والوں نے اسے پبلش کیا تھا، اس کے بعد شاید انہوں نے بھی یہ تکلف نہ کیا۔ کسی اور ناشر کے پاس شاید اسے شائع کرنے کی اجازت نہ ہو گی۔ مجھے نہیں لگتا ہے کہ اکیسویں صدی میں اسے نئے سرے سے شائع کیا گیا ہو۔میں نے تلاش کی اپنی پہچان والے بک ڈپوز میں لیکن نہیں ملی۔ کوئی زیادہ لمبے ہاتھوں والا ہو تو شاید جگاڑ لگا دے۔
تو چرائیں ناں!!!کسی پرانے کتب خانے سے کتاب چرائے بغیر نہ بنے۔
ہمارے ہاں مختلف جاسوسی قسم کے ڈائجسٹ میں بہت سی چھوٹی کہانیاں طبع زاد کی بجائے ترجمہ شدہ ہوتی ہیں۔ ان میں کرداروں اور علاقوں کے نام بھی وہی ہوتے ہیں۔مختصر جاسوسی کہانیوں کا کوئی انگریزی میگزین تو اس وقت کہیں نہیں چھپتا ۔ کم از کم میری معلومات کے مطابق ایسا کوئی رسالہ اب شائع نہیں ہوتا۔
جب میں جاسوسی کہانیاں پڑھا کرتا تھا تو پچیس سال پہلے ایک کتاب(100Dastardly-Little-Detective-Stories-) خریدی تھی جو ماضی قریب میں ایک لائبریری کو عطیہ کردی۔ یہ کتاب آرکائیو ڈاٹ آرگ سے ڈاؤنلوڈ کی جاسکتی ہے ۔ شاید آپ کو پسند آئے۔
ضمانت قبل از گرفتاری اور انڈیا کے ویزے کا بندوبست کریں۔تو چرائیں ناں!!!
آپ کے کریڈٹ پہ اتنا بڑا کارنامہ ہو گا۔ زبردست پہ ڈھیروں زبریں!!!
میں ڈاونلوڈ کر دیتا ہوں۔۔۔ تھوڑی دیر میں آپ کو بتا دیتا ہوں۔بھارت کے محفلین کدھر ہیں؟
صرف ریختہ پہ "لہو کے پھول" ہے۔ کہیں سے ڈاؤن لوڈ نہیں ہو سکتی؟
بھارت کے محفلین کدھر ہیں؟
صرف ریختہ پہ "لہو کے پھول" ہے۔ کہیں سے ڈاؤن لوڈ نہیں ہو سکتی؟
آپ کو لنک بھیجا ہے ذاتی پیغام میں۔میں ڈاونلوڈ کر دیتا ہوں۔۔۔ تھوڑی دیر میں آپ کو بتا دیتا ہوں۔
آمین
نیرنگ خیال کے لیے دلی دعائیں۔
جزاک اللہ خیرا کثیرا
اللہ پاک آپ اور آپ سے جڑے سب پیاروں کو دونوں جہانوں کی تمام خوشیاں، کامیابیاں اور آسانیاں عطا فرمائے ۔ اپنے حفظ و امان میں رکھے ۔ آمین!