طالب سحر
محفلین
میرے ساتھ بھی یہی معاملہ تھا۔ اگر اس ارتقا کو سادہ لفظوں میں بیان کروں تو مجھے رفتہ رفتہ یہ احساس ہوا کہ 99 فیصد امکان کا مطلب ہرگز یہ نہیں کہ مقصود حاصل ہو کر رہے گا (حق تو یہ ہے کہ وسیع تر معنوں میں 100 فیصد کا بھی یہ مطلب نہیں)۔ عین ممکن ہے کہ 1 فیصد امکان رکھنے والا واقعہ پیش آ جائے۔ کیونکہ کسی وقوعے کے ظہور میں کارفرما عوامل کا کلی ادراک ممکن نہیں۔ اگر غور کیا جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ دو مظاہر جن کے ظہور کے امکانات 99 فیصد اور 1 فیصد ہوں، کسی خاص موقع کے لیے درحقیقت 50، 50 فیصد امکان ہی رکھتے ہیں۔ 99 فیصد امکان کا مطلب فقط اس قدر ہے کہ ماضی میں 100 میں سے 99 واقعات میں اس طرح کے حالات پیش آئے۔ مگر ماضی حال کی ضمانت تو پھر بھی کسی قدر دے سکتا ہے، مستقبل کی ہرگز نہیں۔
شماریات کے کورس میں probability کے اسباق میں نے جیسے تیسے کر کے پڑھے تھے۔ چنانچہ دیگر شعبوں کی طرح، اس شعبے میں بھی نامکمل علم ہے- لیکن جو تھوڑا بہت پڑھا تھا (اور اُس کا وہ حصہ جو یاد رہ گیا ہے)، اُس سے مجھےیہ محسوس ہو رہا ہے کہ آپ کی کہی ہوئی بات شماریات کے بنیادی اصولوں سے مختلف ہے- چونکہ آپ اِن موضوعات پر سوچ بچار کرتے ہیں، اس لئے اس بات کا امکان ہے کہ آپ نے کوئی نئی بات دریافت کی ہو۔ کیا ہی اچھا ہو کہ آپ اس موضوع پر کوئی academic paper لکھیں تاکہ اس کا mathematical proof سامنے آسکے-