Rashid Ashraf
محفلین
واقعی یہ حیران کن بات ہے لیکن اردو اور خصوصآ جاسوسی ادب کے چاہنے والوں کے لئے حوصلہ افزاء۔
میں نے جس بندے کو کہا تھا اس کے بارے میں پتہ چلا ہے کہ اسے اچانک بیرون ملک جانا پڑ گیا، اب پنڈی میں ایک عزیز ہیں، انہیں کہوں گا۔
اگر آپ پاکستان میں ہیں تو کتاب سرائے لاہور فون کرکے وی پی منگوالیجیے
حوصلہ افزاء بات یقیننا ہے۔ کل ہی ممبئی سے شاعر کا تازہ شمارہ آیا ہے، اس میں ابن صفی پر میرا ایک طویل مضمون "قلم کا قرض" شامل ہے جسے چند تبدیلیوں کے بعد بھیجا تھا، شاعر کے مدیر اپنے ایک صفحے پر مشتمل مضمون میں ابن صفی نمبر نکالنے کا اعلان کیا ہے، مدیر شاعر کا مضمون آپ یہاں پڑھ سکتے ہیں، شاید ڈاؤن لوڈ کرکے پڑھنا پڑے:
http://www.wadi-e-urdu.com/wp-content/uploads/2010/06/ift-imam-article-shair-july-2012.jpg
اس کے علاوہ دلی سے اردو بک ریویو کا 500 صفحات پر مشتمل ضخیم ابن صفی نمبر کی تیاریاں عروج پر ہیں