Rashid Ashraf
محفلین
جناب ابن صفی پر 1972 سے 2012 کے درمیانی عرصے میں لکھے گئے مشاہیر ادب کے مضامین کے انتخاب پر مبنی راقم الحروف کی کتاب "کہتی ہے تجھ کو خلق خدا غائبانہ کیا" 30 جون، 2012 کو شائع ہوئی۔ مذکورہ کتاب کراچی کے اردو بازار میں واقع ویلکم بک پورٹ اور فضلی سنز پر دستیاب ہے۔ کتاب میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان صاحب، جناب رضا علی عابدی اور ڈاکٹر معین الدین عقیل صاحب کے تبصرے شامل ہیں۔
کتاب میں جو مضامین شامل کیے گئے ہیں ان کے لکھنے والوں میں ڈاکٹر ابو الخیر کشفی، پروفیسر مجنوں گورکھپوری، پروفیسر انوار الحق، جناب رئیس امروپوی، جناب شاعر لکھنوی، جناب عزیز جبران انصاری، جناب شکیل عادل زادہ، جناب مشتاق احمد قریشی، جناب مجاور حسین رضوی (الہ آباد)، جناب سرشار صدیقی، جناب احمد صفی (فرزند ابن صفی)، جناب عارف وقار (بی بی سی)، محترمہ زاہدہ حنا، محترمہ بشری رحمان، محترمہ صفیہ صدیقی، جناب شاہد منصور،محترمہ ریحانہ لطیف (جناب ابن صفی کی ہمشیرہ)، ڈاکٹر مرزا حامد بیگ، ڈاکٹر خالد جاوید (جامعہ ملیہ میں اردو کے استاد)، جناب عارف اقبال (اردو بک ریویو دلی کے مدیر)، جناب ابن سلطان ناروی، جناب شکیل جمالی (الہ اباد میں ادارہ نکہت سے وابستہ ادیب/ابن صفی کے دیرینہ دوست) و دیگر شامل ہیں۔ اس کے علاوہ کتاب میں جرمنی میں اردو کی محقق ڈاکٹر کرسٹینا اوسٹرہیلڈ اور ناروے کے پروفیسر فین تھیئسن کے انڑویوز بھی شامل کیے گئے ہیں۔
کتاب کے لیے ابتدائی مضامین تحریر کرنے والوں میں جناب احمد صفی، جناب محمد حنیف، جناب خرم علی شفیق اور جناب سید معراج جامی شامل ہیں۔
کتاب کا عنوان فرزند ابن صفی جناب احمد صفی کا تجویز کردہ ہے۔
زیر نظر کتاب کو مرتب کیے جانے کے سلسلے میں کچھ ایسے لوگوں نے کرم فرمائی کی جن کی مدد کے بغیر یہ کام کرنا ناممکن ہوتا۔ ان میں سرفہرست جناب احمد صفی اور جناب محمد حنیف ہیں۔ احمد صفی صاحب نے کتاب کے آغاز میں شمولیت کے لیے ایک ایسا مضمون تحریر کیا جسے جناب ابن صفی کے پرستار اپنی آنکھیں نم کیے بغیر نہیں پڑھ سکتے۔ حنیف صاحب نے کتاب کے لیے انگریزی سے ابن صفی کا تعارف اردو میں منتقل کیا۔جناب شکیل عادل زادہ کی عنایات مجھ حقیر پر رہیں، سید معراج جامی صاحب نے بحیثیت ناشر نہیں بلکہ ابن صفی کے ایک پرستار کی صورت اس کام میں غیر معمولی دلچسپی لی۔کتاب کے حواشی سخت محنت کے بعد مرتب کیے گئے ہیں۔اس دوران کتاب میں شامل چند مضامین کے جن مصنفین نے مطلوبہ معلومات فراہم کیں ان میں جناب مشتاق احمد قریشی ، جناب شاہد منصور ، جناب ایچ اقبال، محترمہ زاہدہ حنا اور لاہور سے جناب عارف وقار اورجناب حسن نثار شامل ہیں۔ ادھر ممبئی سے اکرم الہ آبادی مرحوم کی صاحبزادی ناہید خاتون ، دلی سے محترم عباس حسینی کے صاحبزادے جناب اعجاز حیدررضوی ، الہ آباد سے پروفیسر مجاور حسین رضوی، جناب کمال احمد رضوی (الف نون)، حیدرآباد یونیورسٹی دکن کے سابق پروفیسر رحمت اللہ یوسف زئی، دکن سے برقی جریدہ سمت کے مدیر جناب اعجاز عبید اور الہ آباد سے جناب چودھری ابن النصیر نے مطلوبہ معلومات کی فراہمی میں بے مثال تعاون کیا۔ بریڈ فورڈ میں مقیم بزرگ افسانہ نگار جناب مقصود الہی شیخ اور حیدرآباد دکن میں ماہنامہ قومی زبان کے مدیر جناب ارشد زبیری نے چند مطلوبہ فائلز ارسال کیں۔ اللہ تعالی ان سب کو جزائے خیر عطاء فرمائے۔
اس موقع پر میں محترم ڈاکٹر عبدالقدیر خان (جوہری پروگرام کے خالق )،ڈاکٹر معین الدین عقیل ممبئی کے فلمی کہانی کار و مکالمہ نویس جاوید صدیقی اورصاحب طرز قلمکار جناب رضا علی عابدی کا خصوصی طور پر شکر گزار ہوں جنہوں نے اپنی گراں قدر آرا سے نوازا۔ یہ بھی ایک اتفاق ہے کہ اس کتاب کو مرتب کیے جانے کے دوران جامعہ کراچی سے ایک مدرس جناب محمد یاسین نے راقم سے مدد کی غرض سے رابطہ کیا ، وہ ایم فل کررہے ہیں اور ان کے انگریزی مقالے کا موضوع ابن صفی ہیں۔ یہ ایک اہم پیش رفت ہے۔ مجھے اس بات پر کامل یقین ہے کہ آنے والے وقت میں جناب ابن صفی کی ہمہ جہت شخصیت اور ان کے فن پر مزید تحقیقی کاموں کا آغاز ہوگا۔
کتاب میں جناب ابن صفی کی چند یادگار تصاویر بھی شامل ہیں، ان میں ان کے بچپن کی ایک تصویر بھی شامل کی گئی ہے۔ دیگر تصاویر میں ابن صفی کے والدین، ان کے اہل خانہ کی تصویریں موجود ہیں۔ اس کے علاوہ علامہ طالب جوہری کے ہمراہ ایک نایاب تصویر بھی شامل ہے۔
کتاب میں فلم دھماکہ کے پرڈیوسر مولانا ہپی کی ایک حالیہ تصویر ہے جو چالیس برس کے طویل عرصے بعد زیر تذکرہ کتاب کے ذریعے پہلی مرتبہ منظر عام پر آئے ہیں۔
قیمت: 500 ۔ رعایت: 25 فیصد
صفحات: 384
ناشر: بزم تخلیق ادب، کراچی
پوسٹ بکس نمبر 17667
کراچی۔75300
0321۔8291908
ناشر کو 350 روپے کا منی آرڈر کر کے یہ کتاب براہ راست بھی منگوائی جاسکتی ہے۔ اس قیمت میں ترسیل کی لاگت شامل ہے۔
رابطہ نمبر اردو بازار، کراچی
ویلکم بک پورٹ:
021۔3639581
فضلی سنز:
021۔32212991
021۔32629724
لاہور میں عنقریب یہ کتاب سرائے پر دستیاب ہوگی جن کا پتہ یہ ہے:
کتاب سرائے
فرسٹ فلور
الحمد مارکیٹ
غزنی اسٹریٹ
اردو بازار لاہور
فون نمبر: 042۔ 37320318
راولپنڈی و اسلام آباد میں کچھ دنوں کے بعد یہ "کتاب گھر" پر دستیاب ہوگی:
کتاب گھر
اقبال روڈ
کمیٹی چوک
راولپنڈی
فون نمبر: 051۔5552929