قرۃالعین اعوان

لائبریرین
نینی بھیا پتا ہے کیا!
لکھنے والے بہت سے ہوتے ہیں۔۔۔الفاظ تحریر کرنے انہیں ربط دینے والے بے شمار۔۔۔لیکن چند ایک خوش نصیب ایسے ہوتے ہیں جن کے الفاظ کو اللہ تعالی نے یہ تاثیر بخشی ہوتی ہے کہ وہ چپ چاپ دل میں اتر کر روشنی سی بکھیر دیتے ہیں۔۔۔۔!
گویا اک چاشنی سی۔۔۔!! حلاوت سی محسوس ہوتی ہے اور آنکھیں ان مسکراتے لفظوں کو دیکھ کر خوش ہوتی ہیں۔۔۔مجھے ہمیشہ ایسے جاندار لفظوں کی تلاش رہتی ہے جو کسی کا راستہ روکیں نہیں بلکہ انہیں کئی بند دریچوں کو کھولنے کی طرف لگا دیں۔۔۔!
جو ناامید نہ کریں ۔۔۔جو گھٹن نہ دیں ۔۔۔اور جنہیں پڑھ کر بہت سی راہیں کھلنے لگیں۔۔۔!!
آپ کی ان خوبصورت تحریروں کے یہ نکھرے الفاظ مجھے ہمیشہ متاثر کرتے ہیں۔۔۔ہمیشہ خوش رہیں اور ایسے ہی اپنےلفظوں کو جاندار تحریروں کا روپ دیتے رہیئے۔۔۔!!
 
عثمان

محفلین
بہت خوب! :)
یہ سال میری لیے بھی اسقدر تبدیلیاں لے کر آیا ہے کہ دل کرتا ہے ایک ایسی تحریر میں بھی لکھ ہی ڈالوں۔ :)
اور ہاں ۔۔ سیارہ مشتری کا سال زمین سے کافی طویل ہے۔ یہ سیارہ عطارد ہے جو 88 دن میں سورج کے گرد ایک چکر مکمل کرتا ہے۔ :)
 
سید عاطف علی

لائبریرین
نیرنگ صاحب ۔مشتری کا ایک سال زمین کے بارہ سالوں کے برابر ہوتا ہے ۔ اٹھاسی دن کا سال عطارد (مرکری) کا ہے ۔
اگر آپ مشتری پر ہوں تا آپ شاید تین چار یا شاید پانچ ;) سال کے بچے ہوں گے۔
 
عمراعظم

محفلین
ہمیشہ کی طرح لاجواب تحریر۔ اچھوتا خیال، اچھوتا انداز، اچھوتی تخلیق
زبردست ۔ اسی طرح کی تخلیقی کاوشیں آپ کی تحریروں کی زینت بنتی رہنی چاہیں۔ ان شا اللہ
 
نایاب

لائبریرین
بہت خوب ذکر گزرے 2013 کا ۔۔۔۔۔۔۔۔
اللہ تعالی دونوں شہزادوں کو سدا اپنی امان میں رکھے ۔ اور پھوپھی اماں کو جنت میں بلند درجات عطا فرمائے آمین
جانے کیوں عجب سی کیفیت طاری ہو گئی یہ تحریر پڑھ کر ؟
اللہ تعالی آنے والے سالوں میں بھی اپنی نعمتوں برکتوں کی فراوانی رکھے آمین
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
بہت دلچسپ اور خوبصورت تحریر ہے اور اپنے اندر حقیقت کے کئی روپ لئے ہوئے ہے۔
شکریہ یا بٹا۔۔۔۔۔ :)

ماشاء اللہ

بہت اچھا لکھا ہے نین بھائی۔
شکریہ شمشاد بھائی :)

نینی بھیا پتا ہے کیا!
لکھنے والے بہت سے ہوتے ہیں۔۔۔ الفاظ تحریر کرنے انہیں ربط دینے والے بے شمار۔۔۔ لیکن چند ایک خوش نصیب ایسے ہوتے ہیں جن کے الفاظ کو اللہ تعالی نے یہ تاثیر بخشی ہوتی ہے کہ وہ چپ چاپ دل میں اتر کر روشنی سی بکھیر دیتے ہیں۔۔۔ ۔!
گویا اک چاشنی سی۔۔۔ !! حلاوت سی محسوس ہوتی ہے اور آنکھیں ان مسکراتے لفظوں کو دیکھ کر خوش ہوتی ہیں۔۔۔ مجھے ہمیشہ ایسے جاندار لفظوں کی تلاش رہتی ہے جو کسی کا راستہ روکیں نہیں بلکہ انہیں کئی بند دریچوں کو کھولنے کی طرف لگا دیں۔۔۔ !
جو ناامید نہ کریں ۔۔۔ جو گھٹن نہ دیں ۔۔۔ اور جنہیں پڑھ کر بہت سی راہیں کھلنے لگیں۔۔۔ !!
آپ کی ان خوبصورت تحریروں کے یہ نکھرے الفاظ مجھے ہمیشہ متاثر کرتے ہیں۔۔۔ ہمیشہ خوش رہیں اور ایسے ہی اپنےلفظوں کو جاندار تحریروں کا روپ دیتے رہیئے۔۔۔ !!
عینا بہت بہت شکریہ۔۔۔ تم تو خود بہت پیارا لکھتی ہو بٹیا۔۔۔۔ تم سے تعریف کروا کر اور خوشی ہوئی :)

لمحہ لمحہ نظر آتا ہے کبهی اک اک سال
کبهی لمحوں کی طرح سال گزر جاتا ہے
تحریر بلا تبصرہ.
جناب۔۔۔ اب میں بھی بلاتبصرہ چھوڑ دوں کیا۔۔۔۔ :p

:)

بہت خوب! :)
یہ سال میری لیے بھی اسقدر تبدیلیاں لے کر آیا ہے کہ دل کرتا ہے ایک ایسی تحریر میں بھی لکھ ہی ڈالوں۔ :)
اور ہاں ۔۔ سیارہ مشتری کا سال زمین سے کافی طویل ہے۔ یہ سیارہ عطارد ہے جو 88 دن میں سورج کے گرد ایک چکر مکمل کرتا ہے۔ :)
شکریہ عثمان بھائی۔۔۔ وہ مرکری لکھنا تھا جلدی میں مشتری لکھ دیا۔۔۔ اب درست کر دیا ہے۔۔۔ آپ کا بہت بہت شکریہ۔۔۔ اور ہاں! آپ کی تحریر کے لیے منتظر :)

ماشاءاللہ، بہت خوب تحریر۔ سلامت رہیں :)
شکریہ نوید بھائی :)

سرکار تشکر :)

نیرنگ صاحب ۔مشتری کا ایک سال زمین کے بارہ سالوں کے برابر ہوتا ہے ۔ اٹھاسی دن کا سال عطارد (مرکری) کا ہے ۔
اگر آپ مشتری پر ہوں تا آپ شاید تین چار یا شاید پانچ ;) سال کے بچے ہوں گے۔
معلومات میں اضافہ ہوا۔۔۔ :)

ہمیشہ کی طرح لاجواب تحریر۔ اچھوتا خیال، اچھوتا انداز، اچھوتی تخلیق
زبردست ۔ اسی طرح کی تخلیقی کاوشیں آپ کی تحریروں کی زینت بنتی رہنی چاہیں۔ ان شا اللہ
سرکار! اب میں آپ کا کیا شکریہ ادا کروں۔۔۔۔ اس قدر خوبصورت حوصلہ افزائی پر ازحد تشکر :)

بہت خوب ذکر گزرے 2013 کا ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔
اللہ تعالی دونوں شہزادوں کو سدا اپنی امان میں رکھے ۔ اور پھوپھی اماں کو جنت میں بلند درجات عطا فرمائے آمین
جانے کیوں عجب سی کیفیت طاری ہو گئی یہ تحریر پڑھ کر ؟
اللہ تعالی آنے والے سالوں میں بھی اپنی نعمتوں برکتوں کی فراوانی رکھے آمین
نایاب بھائی :)

بہت خوب بھائی!
ماشاء اللہ!
شکریہ یا اخی :)
 
سید فصیح احمد

لائبریرین
بھائی یونہی محفل کی آوارہ گردی کرتے یہاں ٓن دھمکا، ایسا کم ہی ہوتا ہے مگر بہت عرصے بعد الفاظ کی کمی محسوس ہو رہی ہے،
آفرین ہے برادرِ محترم ، ثُم آفرین !! :) :) :) :)
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
بھائی یونہی محفل کی آوارہ گردی کرتے یہاں ٓن دھمکا، ایسا کم ہی ہوتا ہے مگر بہت عرصے بعد الفاظ کی کمی محسوس ہو رہی ہے،
آفرین ہے برادرِ محترم ، ثُم آفرین !! :) :) :) :)
آپ ک شکرگزار ہوں۔ اس لئے بھی کہ ابھی دیکھا اصل تحریر میں ایک شعر کم تھا۔ جبکہ بلاگ والی تحریر میں موجود تھا۔ سو یہاں بھی نقل کر دیا۔ :)
 
بہت خوب :)
ایک اور خوبصورت تحریر
یہ دھوپ چھاؤں کےکھیل کی طرح ہے
کبھی خوشی کبھی دکھ
زندگی کا تانا بانا اسی سے بنتا ہے
اللہ کرے زور قلم زیادہ
 
سید فصیح احمد

لائبریرین
آپ ک شکرگزار ہوں۔ اس لئے بھی کہ ابھی دیکھا اصل تحریر میں ایک شعر کم تھا۔ جبکہ بلاگ والی تحریر میں موجود تھا۔ سو یہاں بھی نقل کر دیا۔ :)
سلامت رہیں نین بھائی :) :) اور اس شعر سے بھی ابھی واقفیت ہوئی ، کمال بیت کہا ہے مقبول عامر صاحب نے!! جزاک اللہ بھائی ۔۔۔ :) :)
 
Top