لیاقت علی عاصم کہیں ایسا نہ ہو دامن جلالو ! لیاقت علی عاصم

مغزل

محفلین
غزل

کہیں ایسا نہ ہو دامن جلا لو
ہمارے آنسوؤں پر خاک ڈالو

منانا ہی ضروری ہے تو پھر تم
ہمیں سب سے خفا ہو کر منالو

بہت روئی ہوئی لگتی ہیں آنکھیں
مری خاطر ذرا کاجل لگا لو

اکیلے پن سے خوف آتا ہے مجھ کو
کہاں ہو اے میرے خوابو خیالو

بہت مایوس بیٹھا ہوں میں تم سے
کبھی آکر مجھے حیرت میں ڈالو

لیاقت علی عاصم​

ٌ* یہ غزل ہندوستان کے معروف غزل گائیگ ’’ جگجیت سنگھ ‘‘ نے بھی گائی ہے ۔
 

محمد وارث

لائبریرین
واہ واہ کیا خوبصورت غزل ہے، شکریہ مغل صاحب شیئر کرنے کیلیئے!

ایک استدعا یہ کہ عنوان میں بھی اگر شاعر کا نام لکھ دیں تو کیا ہی اچھا ہو، نوازش!
 

آصف شفیع

محفلین
لیاقت علی عاصم کی بہت عمدہ غزل ہے۔ شیئر کرنے کا بہت شکریہ۔
میری خاطر ذرا کاجل لگا لو
اس مصرعے میں میری کی بجائے مری ہونا چاہیے۔ شکریہ۔
 

جیہ

لائبریرین
منانا ہی ضروری ہے تو پھر تم
ہمیں سب سے خفا ہو کر منالو

یعنی کہ عجیب زبردستی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ خیر یہ تو مذآق تھا ۔ دل کو چھو دینے والا کلام۔ ما شاّ اللہ
 

محمداحمد

لائبریرین
اکیلے پن سے خوف آتا ہے مجھ کو
کہاں ہو اے میرے خوابو خیالو

میری پسندیدہ ترین غزلوں میں سے ایک ہے یہ غزل! :great:
 
Top