محسن حجازی
محفلین
یادش بخیر!
شہر تھا لاہور! گلاب دیوی ہسپتال کے قریب کا علاقہ۔
عمر تھی کوئی چودہ برس۔
ان دنوں مجھ پر الیکٹرانکس کا بھوت سوار تھا اور ایک جگہ بطور شاگرد جایا کرتا تھا۔
ایک روز راستے میں ایک گیت کے بول سنائی دیئے۔۔۔
کہیں دیپ جلے کہیں دل۔۔۔ میں نے جھانک کردیکھا تو ایک درزی کی دکان تھی۔۔۔
میں جون کی چلچلاتی گرمی میں بت بنا اس دکان کے باہر کھڑا رہا۔۔۔
مجھے بعد میں اس گیت کا کچھ سراغ نہ ملا۔ بعد میں ایک دفعہ کہیں اندون سندھ کسی گنجان بازار میں یہی آواز سنائی دی۔۔۔ میں پھر مہبوت۔۔۔
لیجئے آپ بھی سنیے لتا جی سے براہ راست!
[youtube]http://www.youtube.com/watch?v=t8qrF4jyh98[/youtube]
اب اس واقعے کو لگ بھگ دس برس ہونے کو آ رہے ہیں۔