کہیں دیپ جلے کہیں دل۔۔۔

محسن حجازی

محفلین
یادش بخیر!
شہر تھا لاہور! گلاب دیوی ہسپتال کے قریب کا علاقہ۔
عمر تھی کوئی چودہ برس۔
ان دنوں مجھ پر الیکٹرانکس کا بھوت سوار تھا اور ایک جگہ بطور شاگرد جایا کرتا تھا۔
ایک روز راستے میں ایک گیت کے بول سنائی دیئے۔۔۔
کہیں دیپ جلے کہیں دل۔۔۔ میں نے جھانک کردیکھا تو ایک درزی کی دکان تھی۔۔۔
میں جون کی چلچلاتی گرمی میں بت بنا اس دکان کے باہر کھڑا رہا۔۔۔
مجھے بعد میں اس گیت کا کچھ سراغ نہ ملا۔ بعد میں ایک دفعہ کہیں اندون سندھ کسی گنجان بازار میں یہی آواز سنائی دی۔۔۔ میں پھر مہبوت۔۔۔

لیجئے آپ بھی سنیے لتا جی سے براہ راست!

[youtube]http://www.youtube.com/watch?v=t8qrF4jyh98[/youtube]

اب اس واقعے کو لگ بھگ دس برس ہونے کو آ رہے ہیں۔
 
فرخ منظور

لائبریرین
بہت عمدہ گیت ہے - بہت شکریہ محسن لیکن میں‌کوشش کروں گا کہ اسکی اصل ویڈیو بھی مل سکے یہ فلم ہیمنت کمار نے بنائی تھی اور موسیقار بھی وہی ہیں -

گلوکار: لتا منگیشکر
فلم: بیس سال بعد
موسیقی: ہیمنت کمار
 
محسن حجازی

محفلین
یعنی اب آپ چوبیس برس کے ہیں۔۔۔۔۔:rolleyes:
تصویر بھی دس سال پرانی ہے کیا؟

زھرا تصویر 2003 کی ہے جب عمر شریف اٹھارہ برس تھی۔ :grin:
دوست کی شادی کے موقع پر لی گئی تھی تاہم ہمارا دوست تب 27 تک تھا۔ ;)
کہیں تو ہائی ریزلیشن امیج یہیں پوسٹ کر دیں مکمل؟ :grin:
 
شمشاد

لائبریرین
زھرا تصویر 2003 کی ہے جب عمر شریف اٹھارہ برس تھی۔ :grin:
دوست کی شادی کے موقع پر لی گئی تھی تاہم ہمارا دوست تب 27 تک تھا۔ ;)
کہیں تو ہائی ریزلیشن امیج یہیں پوسٹ کر دیں مکمل؟ :grin:

واللہ اگر یہ تصویر 2003 کی بجائے 1903 کی بھی ہوتی تو ہمیں کوئی اعتراض نہ ہوتا۔

پوچھنا صرف یہ ہے کہ آپ کا جھکاؤ دائیں بازو کی طرف کیوں ہے؟ کیا کوئی وزنی چیز اٹھا رکھی تھی دائیں ہاتھ سے؟
 
محسن حجازی

محفلین
واللہ اگر یہ تصویر 2003 کی بجائے 1903 کی بھی ہوتی تو ہمیں کوئی اعتراض نہ ہوتا۔

پوچھنا صرف یہ ہے کہ آپ کا جھکاؤ دائیں بازو کی طرف کیوں ہے؟ کیا کوئی وزنی چیز اٹھا رکھی تھی دائیں ہاتھ سے؟

اس کے لیے مکمل تصویر ہم کو عوام الناس کے لیے جاری کرنا ہوگی۔ :cool:
لیکن ڈھونڈے کون۔۔۔ :confused: :grin:
 
تعبیر

محفلین
واللہ اگر یہ تصویر 2003 کی بجائے 1903 کی بھی ہوتی تو ہمیں کوئی اعتراض نہ ہوتا۔

پوچھنا صرف یہ ہے کہ آپ کا جھکاؤ دائیں بازو کی طرف کیوں ہے؟ کیا کوئی وزنی چیز اٹھا رکھی تھی دائیں ہاتھ سے؟

ارے شمشاد جی
آپ شاید بھول گئے ہیں میں اسکا پس منظر بتاتی ہوں۔
یہ اس وقت کی تصویر ہے جب محسن کسی گرلز کالج کے سامنے سے گزر رہے تھے

اسے کنکھیوں سے دیکھنا کہتے ہیں غالباً اور انہیں یہ ظاہر کرنا تھا کہ یہ کالج کی طرف نہیں دیکھ رہے پر کسی نے انکو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اور اسی تصویر سے وہ انہیں کافی ٹائم سے بلیک میل بھی کر رہا ہے اور اسی لیے انکے پاس اصل تصویر بھی نہیں ہے :grin:
 
ایم اے راجا

محفلین
ویسے کچھ لوگ کم عمر نطر آتے ہیں جبکہ ہوتے نہیں جیسے کچھ لوگ کم عمر ہوتے ہوئے بڑے نظر آتے ہیں، جیسے کے ہممممم ہم:)
ویسے لتا جی کا بہت خوب گانا ہے شکریہ۔
 
Top