کیا آپ بی بی سی کی اس خبر سے متفق ھیں "غزہ"؟ کیا یہ جنگ ھے یا دہشت گردی؟

رانا

محفلین
مسلہ کشمیر کے اقوام متحدہ پہنچنے پر فلسطین کو اپنی آزادی پر " ہند " اور " ہند " کے دوستوں کی حمایت سے محروم ہونا پڑا ۔
نایاب بھائی اصل حقیقت کچھ اور ہے اگر آپ کو اس معاملے میں دلچسپی ہو تو کہیں اس عنوان کا کوئی دھاگہ کھلا تو آپ سے شئیر کروں گا۔
 

قیصرانی

لائبریرین
صیہونی ریاست پر پچھلے دس سال سے مسلسل راکٹ حملے ہو رہے ہیں۔ تاریخ درست کیجئے۔
ہائے اللہ، میں منجی کتھے ڈھاواں۔ مؤرخ بھائی، میرے چندا، آپ بھی ذرا تاریخ کو دوسرے انداز سے پڑھئیے۔ آپ کو تو یہودی اور صیہونی کا فرق تک نہیں پتہ :)
 

نایاب

لائبریرین
نایاب بھائی اصل حقیقت کچھ اور ہے اگر آپ کو اس معاملے میں دلچسپی ہو تو کہیں اس عنوان کا کوئی دھاگہ کھلا تو آپ سے شئیر کروں گا۔
جی محترم بھائی مجھے انتظار رہے گا ۔
میں نے وہ بات لکھی ہے جو کہ اک عام فلسطینی کی زبانی اکثر دوران بحث و مباحثہ اور گفتگو کے سنتا ہوں ۔
 

arifkarim

معطل
وکی پیڈیا سے معلومات تو مل سکتی ہیں لیکن عقل و دانش خدا کی دین ہے;)
جب تک تمام اطراف کی مکمل معلومات نہ ہوں، یہ ایک طرفہ "عقل اور دانش" کہیں کام نہیں آئی گے۔ آپ کسی بھی مسلمان سے پوچھ لیں وہ سب سے پہلے صیہونی ریاست کی مخالفت کرے گا۔ پھر تمام یہودیوں کو گالی دے گا۔ نیز اگر بہت دین دار اور مذہبی ہوا ہوا تو ساتھ ہی ساتھ میں حماس کی شان میں کچھ اشعار بھی کہہ ڈالے گا۔ خیر جہاں تک سوال ہے وکی پیڈیا کو تو وہاں آپ کو ہر قسم کی معلومات بمع حوالاجات مل جائیں گی۔ وہاں آپ ایکطرفہ پراپیگنڈا نہیں کر سکتے۔ عربوں، یہودیوں، فلسطینیوں اور صیہونیوں کے بارہ میں تمام معلومات وہاں درج ہیں۔ اگر انگریزی آتی ہو تو ضرور مطالعہ کیجئے۔ ہو سکتا ہے خدا کی دین آپ کو بھی مل جائے؟
 

علی خان

محفلین
وکی پیڈیا کے مسلمان دوسرے ویب سائٹس کو بھی دیکھ لیا کروں۔ سچ کہیں اور بھی ہو سکتا ہے۔;) پتہ نہیں ضمیر کتنے میں پیچ آئے ہوں۔
 

عسکری

معطل
یار وکی پیڈیا پہلے بھی یہیں تھا پر میں نے عارف کو ہر وقت وکی وکی کرتے نہین دیکھا تھا شاید انہیں وکی کا اب پتہ چلا ہے :grin:
 
Top