ارے نہیں۔ اس میں کچھ مصنوعی نہیں ہے۔ اگر آپ نے مشہور شکاریوں مثلآ کینتھ اینڈرسن اور غالبآ جم کاربٹ نام ہے ایک کا، ان کے شکاری قصے پڑھے ہوں تو آپ کو معلوم ہوگا کہ شیر اگر آدم خور نہ ہو تو وہ حضرت انسان سے فطری طور پر خوف کھاتا ہے اور اس وقت تک انسان پر حملہ نہیں کرتا جب تک کہ انسان کی طرف سے شیر کو کوئی واقعی خطرہ محسوس نہ ہو۔ دوسری چیز جو اس ویڈیو میں نوٹ کرنے والی ہے وہ یہ کہ تینوں افراد بہت آرام سے چلتے ہوئے شیروں کی طرف گئے ہیں انہوں نے کوئی ایسی حرکت نہیں کی جو شیروں کو مشتعل کرتی۔ اسکے برعکس اگر وہ دوڑتے ہوئے اور شور مچاتے ہوئے شیروں کی طرف جاتے تو پھر شیر نے اپنا بھرم ضرور رکھنا تھا اور تینوں کی تکا بوٹی ہوجاتی۔ شکاری حضرات بھی اس بات کی تائید کرتے ہیں کہ اگر آپ کا سامنا جنگل میں شیر سے ہوجائے تو بجائے بھاگنے کے خاموشی سے کھڑا ہوجانا بہتر ہے اس سے شیر مشتعل نہیں ہوتا (بشرطیکہ اس کے منہ کو انسانی خون کا ذائقہ نہ لگ چکا ہو) اور جان بچ جاتی ہے۔
رانا صاحب میں آپکی پہلی بات سے اتفاق کرتا ہوں مگر دوسری سے نہیں
بلی ہو یا شیر ہو اپنے علاقے کی وفادار ہوتی ہیں اگر ان کا پیٹھ بھرا ہو تو کچھ نہیں کہتے صرف اس وقت تک جن تک انکو آپ سے کوئی خطرہ نہ محسوس ہو پھر چاہے وہ آدمی ہو یا پھر کوئی جانور
دوسری بات یہ کہ اگرآپ شیر کے علاقے میں ہیں تو آپ کو خطرہ تو ہے یہ بات یاد رکھیں کہ شیر کو چاہے انسانی شکاری نہ بھی ہو تو بھی اگر اسکو آپ سے خطرہ لگے گا تو وہ حملہ کرے گا اور اس وقت بھاگنے کا یا پھر رکنے کا کوئی فائدہ نہیں
جی رانا بھائی آپکی بات درست ہے، عام طور سے شیر انسان پر حملہ نہیں کرتا اگر اسے مشتعل نہ کیا جائے تو، لیکن جب شیر کھا رہا ہوتا ہے تو اس وقت اسے اسکے شکار سے دور ہٹانا بہت ہی مشکل ہوتا ہے، اور پھر اتنے سارے شیروں کے سامنے انکا شکار لے جانا، مجھے تو گڑبڑ لگتی ہے۔
ہو سکتا ہے یہ شیر جنگلی نہ ہوں بلکہ سدھائے ہوئے ہوں، یا پھر ہو سکتا ہے کہ کسی ایسی چیز سے ڈرآئے گئے ہوں جو ویڈیو میں دکھائی نہیں گئی، اور کیوں نہیں ویڈیو ایڈیٹنگ کا کمال بھی ہو سکتا ہے
آپ کی بات بھی درست ہے کہ شیر کے منہ سے نوالہ چھیننا کوئی عام بات نہیں لیکن اگر کوئی جوان شیر ہو تو اسکو کبھی کبھی یہ معلوم نہیں ہوتا کہ کن حالات میں کیا کرنا چاہیئے اور یہی دوسرے جانوروں کے ساتھ ہے
اس ویڈیو کو دیکھیں تو معلوم ہوگا کہ شیر کے علاوہ وہ ہرن کا بچہ بھی شیر سے نہیں ڈر رہا کیونکہ وہ بہت کم عمر ہے اسکو نہیں معلوم کہ کس جانور سے ڈرنا ہے اور کس سے نہیں
اب رہی بات کہ یہ ویڈیو اصلی ہے یا پھر نقلی تو میرے خیال میں یہ ویڈیو اصلی ہے
کیونکہ جو شیر شکار کھاتے نظرآرہے ہیں وہ جوان جوان لگ رہے ہیں اور گروہ میں رہنے والے شیر ایک جیسی حرکت کرتے ہیں تمام شیروں نے ان آدمیوں کو نہیں دیکھا مگر وہ دوسرے شیروں کو دیکھ کر بھاگ جاتے ہیں