رانا
محفلین
کریم کا کرایہ دوستوں سے سُنا ہے کہ اوبر سے زیادہ ہے۔ اپنا اس حوالےسے ابھی تک کوئی تجربہ نہیں۔پاکستان میں اوبر یا کریم کا کرایہ عام ٹیکسی یا رکشے کی نسبت کتنا ہے ؟
کیا پاکستان میں ٹیکسی یا رکشا والوں کی اوبر یا کریم کے خلاف کوئی تحریک موجود ہے ؟
اوبر کا کرایہ تو بہت ہی مناسب ہے۔ عام ٹیکسی کی نسبت میرا خیال ہے کہ آدھا ہوگا۔ اس کا اندازہ ایک تو کل والے تجربے سے ہوا کہ کل ڈیڑھ گنا ریٹ ایپ نے پہلے ہی بتادیا تھا لیکن یہ ڈیڑھ گنا بھی عام ٹیکسی کے برابر تھا۔ اسکے علاوہ جب ایپ انسٹال کی تھی کوئی مہینہ بھر قبل تو ویسے ہی تجرباتی طور پر راستے میں کہیں کہیں کھول کر چیک کرلیتا تھا کہ یہاں سے گھر کا کتنا کرایہ بتارہے ہیں اور جو اندازہ ایپ بتاتی تھی وہ عام ٹیکسی سے آدھا ہوتا تھا۔ اسی لئے تو اب ارادہ کیا ہے کہ عام ٹیکسی کو اب اسی وقت استعمال کرنا ہے جب اوبر نہ ملے۔ ہمارے انسٹیٹیوٹ کی ایک ٹیچر جو یمن کی ہیں اور اردو نہیں جانتیں انہوں نے بھی ایک دن کلاس میں ویسے ہی تذکرہ چل نکلا تو کہنے لگیں کہ کبھی کریم نہ استعمال کرنا اوبر بیسٹ ہے۔ یہ پوچھنے کا موقع نہیں ملا کہ ان کی ترجیحات کس بنیاد پر تھیں۔