ایسی کیا باتیں ہو سکتی ہیں جن کے چلتے کوئی ان ویکسینس کو لینے سے منع کرے؟
قیمت یا کچھ اور؟
مغربی حکومتیں سوائن فلو کیخلاف میس ویکسین پروگرام شروع کر چکی ہیں۔ میں ان ممالک میں رہنے والوںسے یہ پوچھنا چاہوں گا کہ کیا آپ یہ ویکسین لینا پسند کریں گے؟!
السلام علیکم
میرا جواب ' ہاں " میں ہے کہ
' ویکسین " اک احتیاطی تدبیر ہے اور ' پرہیز ' میں شامل ۔
بزرگ فرماتے ہیں کہ " پرہیز علاج کی تکلیف سے بچاتا ہے '
( مغربی دنیا کی بنی " ویکسین " میں اگر کوئی " خطرناک ' چیز بھی شامل ہو
تو یقین کیا جا سکتا ہے کہ وہ بھی کم از کم " خالص " ہو گی ،)
نایاب
یار دفع کرو کچھ نہیں ہو گا ہم نے کون سے فلپینی کے ساتھ رہنا ہے جو سوائن فلو ہو گا علی
نہیںلوں گی کیونکہ میںچھوت کی بیماری پر یقین نہیں رکھتی ۔ احتیاط ویسے کی جا سکتی ہے جیسے کھانے کے برتنوںمیں، یا جیسے انجیکشن کی سوئی یا کٹ وغیرہ کو احتیاط سے صاف کرنے میں۔ ڈس انفیکٹینٹس کا استمعال ہو سکتا ہے لیکن چھوت کی کوئی حقیقت نہیںہے یہ جسے لگنا ہے اسے لگ کر رہے گا ۔ میںتو ہر بیمار چاہے اسے چھوت کی بیماری ہو یا کوئی عام بیماری بہت آرام سے اس کی تیمارداری کرلیتی ہوںبغیر ڈر وخوف ہے ۔ اللہ مالک ہے ۔ ڈر کس بات کا ۔