کیا آپ کو اردو کا پی ڈی ایف فارمیٹ بنانا آتا ہے

ش

شوکت کریم

مہمان
ایڈوب می پی ڈی ایف تو بنتی ہے مگر مکمل سرچ ایبل نہیں ۔۔ ایڈوب می لیگیچر بیسڈ فونٹ کو سپورٹ نہیں‌ کرتا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مثلا عارف صاحب نے جو نمونہ بنا کر دیا ہے اس کو اگر نفیس نستعلیق فونٹ‌ لگا کر پی ڈی ایف بنائیں تو سرچ ممکن نہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اب اگر عارف صاحب نفیس نستعلیق میں سرچ ایبل پی ڈی ایف بنائیں تو مانیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
arifkarim

معطل

اڈوبی اکروباٹ بیشک لگیچرز میں سرچ ایبل ٹیکسٹ نہیں بنا سکتا ۔ اور میری نظر سے ایسا کوئی پی ڈی ایف جنریٹر نہیں گزرا جو کہ کسی نستعلیق فانٹ مثلا پاک ، عماد، نفیس یا جوہر نستعلیق کا سرچ ایبل پی ڈی ایف بنا سکے۔ البتہ ایک خاص طریقہ سے کسی نسخ بیسڈ لگیچرز فانٹ کو سرچ ایبل بنایا جا سکتا ہے۔ ذیل میں ایک ٹمپریری علوی امجد نستعلیق کا پی ڈی ایف پیش خدمت ہے، جو کہ نسخ بیسڈ نستعلیق نما پر بنا ہے:
http://www.fileden.com/files/2008/5/23/1926615/Dokument2.pdf

آپ چیک کرلیں کہ کیا اس میں سرچ ممکن ہے؟
;)
 
گرو جی

محفلین
پی ڈی ایف کا کوئی سا بھی سوفٹویر انسٹال کرلیں‌وہ بنا دیتا ہے مگر کچھ فونٹس میں‌مسئلہ آجاتا ہے
میں‌نے چچا غالب کی کتاب کو تبدیل کیا تھا مگر فونٹس کا مسئلہ آ گیا تھا
کل میں‌وہ اپلوڈ کر دوں‌گا تا کہ آپ لوگ بھی دیکھ لیں‌
 
الف عین

لائبریرین
نسخ میں بھی اکثر مسئلہ ہوتا ہے۔ کم از کم ہندوستان میں ملنے والا اکرو باٹ یا کسی فری کرئیٹر سے بنائی گئی پ ڈ ف فائل میں۔ اکروباٹ نے تو ہندی میں بھی بہت مایوس کیا تھا۔ اس میں تو ماترائیں بھی بگڑ جاتی ہیں ہندی کی۔
 
میں نے ایک فائل تہاما فونٹ استعمال کرتے ہوئے بنائی تھی اور اس میں‌سرچنگ کا آپشن کام کر رہا تھا۔ آپ بھی آزما کر دیکھ لیں۔
 
arifkarim

معطل
میں نے ایک فائل تہاما فونٹ استعمال کرتے ہوئے بنائی تھی اور اس میں‌سرچنگ کا آپشن کام کر رہا تھا۔ آپ بھی آزما کر دیکھ لیں۔
ہاں، نسخ میں تو کوئی مسئلہ نہیں۔ اصل پرابلم نستعلیقی یا لگیچر بیسڈ فانٹس پیدا کرتے ہیں۔
 
Top