کیا آپ کے شہر میں جیو چل رہا ہے؟

کیا آپ کے شہر ، علاقے میں جیو چل رہا ہے؟

  • ہاں

    Votes: 3 37.5%
  • نہیں

    Votes: 5 62.5%
  • آخری نمبروں پر چل رہا ہے۔

    Votes: 0 0.0%

  • Total voters
    8
  • رائے شماری کا اختتام ہو چکا ہے۔ .
جنگ اخبار اور جیو چینل نے دعوی کیا ہے کہ ملک بھر میں جیو کو کیبل پر یا تو بند کر دیا گیا ہے یا آخری نمبروں پر کر دیا گیا ہے۔
احباب سے گزارش ہے کہ اپنے شہر یا علاقے کے ساتھ بتائے کہ کیا آپ کے ہاں جیو چل رہا ہے یا نہیں؟
 
نہیں چل رہا۔۔۔
میں تو اپنے کیبل آپریٹر کو دھمکی دے کر آیا تھا کہ اگر جیو چلایا تو اپنے لیے نیا کاروبار سوچ لے۔۔۔
 

فرحت کیانی

لائبریرین
بالکل چل رہا ہے اور سرکاری نیٹ ورک یعنی پی ٹی سی ایل سمارٹ ٹی وی پر چل رہا ہے۔ پہلے نمبر پر ہی۔
 

arifkarim

معطل
یہاں ناروے میں جیو پاکستان کی بجائے برطانیہ سے نشر ہوتا ہے اسلئے یہاں اسکی نشریات بند نہیں ہو سکتی ہے۔ برطانیہ میں کیبل آپریٹرز پیمرا کے نیچے نہیں ہوتے :D
 
جیو کی اتنی بے عزتی! ابھی میر شکیل الرحمان بلیک میلر کو آپکی شکایت کرتا ہوں! :D
میرے دادا اور میر خلیل الرحمن دونوں دوست تھے۔ اور دونوں نے متحدہ ہندوستان میں اخبار کے لائسینس لیے تھے۔ لیکن ہمارے دادا نے اخبار نہیں چلایا۔ اس کی وجوہات مجھے معلوم نہیں۔
میں اپنے ابو سے کہتا ہوں کہ آپ شکر ادا کریں کہ انہوں نے اخبار نہیں چلایا ورنہ مبشر لقمان کے پروگرام میں آپ کی تصویر ہوتی اور آپ بابا جی کے لقب سے پکارے جاتے۔:grin:
ویسے میر شکیل الرحمن سے میری کوئی رشتے داری نہیں۔۔۔ پھر بھی پرانے حوالے کام آ ہی جائیں گے۔۔
 
Top