زیک
مسافر
زبردست!میرے پاس دو گھڑیاں ہیں یہ زیادہ پسند ہے۔اس کی ایکوریسی بے مثال ہے۔ اس میں چاند کی عمر کا گراف آتا ہے اور اس میں آلٹی میٹر ،بیرو میٹر اور تھرمومیٹر ، کمپاس اور ٹائیڈ گراف ہیں ۔
اس کے علاوہ سورج سے چااارج ہو نے والی بیٹری ہے جس کی بدولت تقریباً سات آٹھ سال سے مستقل استعمال میں ہے اور ابھی تک سوائے اس کے پٹے کے بدلوانے کے کچھ اور نہیں کر نا پڑا۔
ہر چیز میں بے مثال ایکوریسی کے باوجود یہ خرابی ہے کہ اس کا تھرمومیٹر کا ریسپونس ٹائم زیادہ ہے۔ چند منٹ میں ریڈنگ بدلتا ہے اور ممالیہ کلائی میں بندھنے کی وجہ سے کچھ ڈگری زیادہ بتا تا ہے لیکن بہر حال ہے ایکوریٹ۔
ایک بات یہ بھی ہے کہ آتو لائٹ فنکشن آن کر نے سے کلائی کو ٹائم دیکھنے کےلیے تھوڑا سا گھمانے پر سکرین کی لائٹ خود جل جاتی ہے بٹن دبانا نہیں پڑتا اور مزے کی بات یہ ہے کہ ایسا صرف اندھیرے میں ہوتا ہے۔
Suunto کی گھڑیاں دیکھی ہیں آپ نے؟