کیا آپ گھڑی پہنتے ہیں؟

کیا آپ گھڑی پہنتے ہیں؟

  • روزانہ

    Votes: 22 40.0%
  • خاص تیاری کے وقت

    Votes: 12 21.8%
  • کبھی نہیں

    Votes: 21 38.2%

  • Total voters
    55

زیک

مسافر
کونسی ہے ۔ سمارٹ ہے کیا؟
یہ والی:
cf-lg.jpg
 
فہیم

لائبریرین
میں تو روز ہی پہنتا ہوں۔
دو عدد سٹیزن کی گھڑیاں ہیں میرے پاس اور دونوں ہی کپڑوں کی مناسبت سے زیر استعمال رہتی ہیں۔
 
زیک

مسافر
ایک گھڑی آرڈر کی ہے۔ پری آرڈر ہے اس لئے دیکھیں کب آتی ہے میری کلائی پر۔
دو آرڈر دیر ہونے کی وجہ سے کینسل کئے مگر پھر تیسرے سٹور سے کامیابی ہوئی اور آج گھڑی پہنچ گئی۔

اتنے لمبے عرصے کے بعد گھڑی پہنے کچھ عجیب لگ رہا ہے۔
 
زیک

مسافر
جو لوگ گھڑی پہنتے ہیں وہ کس کلائی پر؟

میں نے اس بارے میں کئی اصول سنے ہیں۔

کچھ لوگ کہتے ہیں کہ آپ گھڑی dominant ہاتھ میں نہیں پہنتے۔ یعنی دائیں ہاتھ سے سب کام کرنے والی اکثریت بائیں کلائی پر گھڑی پہنے اور میری طرح ہائیں ہاتھ والے گھڑی دائیں کلائی پر باندھیں۔

ایک دوسری بات یہ سنی ہوئی ہے کہ مرد بائیں اور خواتین دائیں ہاتھ پر گھڑی باندھیں۔ اس کی کیا توجیہہ ہے یہ علم نہیں۔
 
اور کچھ لوگ گھڑی کا رخ ہتھیلی کی طرف بھی رکھتے ہیں.
 
فرحت کیانی

میں دور طالبعلمی میں دائیں کلائی پر پہنتی تھی لیکن بطور فیشن. یہ اور بات ہے کہ جب لکھنا ہوتا تھا تو اتارنی پڑتی تھی کیونکہ ہاتھ روانی سے نہیں چلتا تھا. اب بائیں کلائی پر ہی پہنتی ہوں.
یہ نئی بات بہت دلچسپ ہے. اس بارے میں مزید تحقیق کرنی چاہئے.
 
آخری تدوین:

سید عاطف علی

لائبریرین
جو لوگ گھڑی پہنتے ہیں وہ کس کلائی پر؟
میں نے اس بارے میں کئی اصول سنے ہیں۔
کچھ لوگ کہتے ہیں کہ آپ گھڑی dominant ہاتھ میں نہیں پہنتے۔ یعنی دائیں ہاتھ سے سب کام کرنے والی اکثریت بائیں کلائی پر گھڑی پہنے اور میری طرح ہائیں ہاتھ والے گھڑی دائیں کلائی پر باندھیں۔
ایک دوسری بات یہ سنی ہوئی ہے کہ مرد بائیں اور خواتین دائیں ہاتھ پر گھڑی باندھیں۔ اس کی کیا توجیہہ ہے یہ علم نہیں۔
میرے خیال مین یہ ایک پرانا مگر با معنی اور منطقی خیال ہے ۔
گھڑی کیوں کہ ایک حساس اور نازک مشین ہوتی ہے ( یاتھی) لہذا اسے بائیں پاتھ میں باندھے جانے کا رواج ہوا کیوں کہ دائیں ہاتھ میں کام کرنے کے ساتھ گھڑی کو جھٹکے لگنے کا امکان کم رہے (یہ الگ بات ہے کہ کام کی نوعیت کچھ بھی ہو) اور گھڑی کی چابی کو بھی ہمیشہ داہنی طرف ہی رکھا گیا کہ سیدھے ہاتھ سے چابی بھری جا سکے۔
اب تو کیوں کہ گھڑیوں میں شاک ابزارب بھی ہوتے ہیں اور کوئی بٹن بھی جو دونوں جانب حتی کہ اوپر بھی ہوتے ہیں سو یہ اصول اتنا گارگر نہیں رہا مگر یہ توجیہہ ایک منطقی اور عقلی طور پر مطمئن کن محسوس ہوتی ہے۔۔۔واللہ اعلم ۔
خواتین کے اکثر کاموں میں بھی اگرچہ بھاری کام کچھ کم ہوتے ہیں لیکن چابی اور کنٹرول ہمیشہ مردانی گھڑی کی طرح دیکھا گیا ہےسو اس کا معاملہ بھی کچھ خاص مختلف نہیں۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
اور کچھ لوگ گھڑی کا رخ ہتھیلی کی طرف بھی رکھتے ہیں.
یہ لوگ گھڑی سے زیادہ حساس خود ہوتے ہیں کہ گھڑی کے شیشے کو خراش کا امکان کم لگے جیسا کہ ہم لوگ موبائل پر حفاظت کی غرض سے سکرین کی ایک شفاف شیٹ پہلی فرصت میں لگواتے ہیں :p۔ اور کچھ لوگ دیکھا دیکھی اور پھر عادتاً۔
 
محمدظہیر

محفلین
جو لوگ گھڑی پہنتے ہیں وہ کس کلائی پر؟
میرا اس بارے میں کوئی اصول نہیں، کچھ عرصہ پہلے تک دائیں کلائی میں پہنتا تھا (شاید مجھ سے کسی نے کہا تھا کہ ہر چیز کے لیے دایاں ہاتھ استعمال کرنا چاہیے) اب بائیں طرف پہننے میں کمفرٹ محسوس کر رہا ہوں.
 
میں ہمیشہ سے بائیں ہاتھ پر باندھتا ہوں ۔اور ہاں گھڑی کے لیے پہننا درست نہیں باندھنا استعمال ہوتا ہے ۔
 
Top