کیا اب بھی پرویز مشرف کا مواخذہ / محاسبہ ہونا چاہیے۔

کیا اب بھی پرویز مشرف کا مواخذہ / محاسبہ ہونا چاہیے۔


  • Total voters
    26

شمشاد

لائبریرین
سیاسی پارٹیاں اگر عوام کی ہوتیں تو یہ نوبت ہی نہ آتی۔

ارے بھائی یہ زرداری اینڈ کو کو اتنا بھی فرشتہ صفت نہ بناؤ کہ کسی کھاتے میں انہیں آنے ہی نہیں دیتے۔
 
یہ سوال غیر اہم ہے کہ مواخذہ یا محاسبہ اب بھی ہونا چاہئے؟ اہم سوال یہ ہے کہ کیا مواخذہ یا محاسبہ ہوگا؟ ہونا تو بہت کچھ چاہئے ہمارے دیس میں پر ہو تو بات ہے نا۔
 

محمداحمد

لائبریرین
محاسبہ ہونا تو چاہیے۔پر مشرف سے ہی کیوں شروعات ہو۔۔۔۔۔۔۔۔؟کیا ان لوگوں کا محاسبہ نہیں ہونا چاہیے جو اینار او کے تحت واپس ائے جنہیں قوم کے اربوں لوٹے ہوئے معاف کر دیے گئے اگر نہیں تو پھر مشرف کا بھی نہیں ہونا چایے کہ بہر حال مشرف پے کرپشن کا کوئی چارج نہیں ہے اس پے ملک وقوم کے بارے میں غلط فیصلے کرنے کا چارج ہے پر ابھی تک کسی نے نہیں کہاں کہ اربوں لوٹ‌کے زرداری بی بی اور شریفوں کی طرح ملک سے بھاگ گیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ویسے بھی اب اگر مشرف کا محسبہ ہوتا ہے تو وہ ذاتی دشمنی ہو گی دونوں پارٹیاں ذاتی دشمنی کی بنا پے محسبہ کریں گی نا کہ قوم کے لیے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اگر یہ لوگ قوم سے اتنے مغلص ہیں تو پچھلے 6 ماہ میں‌اتھادیوں نے ایک بار بھی شوکت عزیز کو لانے کی اس سے حساب لینے کی بات نہیں‌کی جبکہ وہ اصل اور بڑا لوٹیرا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

زینب

مجھے آپ کی بات سے اتفاق ہے لیکن یہ Nro سیاستدانوں کے ساتھ ساتھ مشرف کی بھی مجبوری تھی۔ بلکہ میں تو اس Nro کو مشرف کہ ہی کھاتے میں ڈالتا ہوں‌ اور اس طرح مشرف اس Nro کے لئے بھی جواب دہ ہونا چاہیے۔
 

پیاسا

معطل
میرا خیال ہے کشا کشی سے بچنے کے لئے اب پرویز مشرف کو اُس کے حال پر چھوڑ دینا چاہیئے تاکہ ہمارے حاکموں کو اصل مسائل سے پہلو تہی کا موقع نہ مل سکے۔

تاکہ دوسرے راہمناوں (سیاسی)کا بھی کھل کھیلنے کا جذبہ پروان چڑھے۔ ۔ ۔ اور وہ یہ سمجھنیں لگ جایں کہ پوچھنے والا کویی نہیں
 

زینب

محفلین
زرداری نے تو جمہریت کو ہی مذاق بنا دیا ہے جھوٹ بول بول کے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اگر مشرف کے جاتے ہی اسی دن ججز بحال ہو جاتے تو بہٹ بڑی جیت تھی جمہوریت کی پر ہوا کیا۔۔۔۔۔۔۔۔ججز بحال ہوں گے تو عوامی مسائل کی طرف کسی کا دھیان جائے گا ورنہ کہاں ٹیں ٹیں کون سنے گا۔
 

شمشاد

لائبریرین
زرداری نے تو جمہریت کو ہی مذاق بنا دیا ہے جھوٹ بول بول کے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اگر مشرف کے جاتے ہی اسی دن ججز بحال ہو جاتے تو بہٹ بڑی جیت تھی جمہوریت کی پر ہوا کیا۔۔۔۔۔۔۔۔ججز بحال ہوں گے تو عوامی مسائل کی طرف کسی کا دھیان جائے گا ورنہ کہاں ٹیں ٹیں کون سنے گا۔

جج بحال ہوں یا نہ ہوں، جمہوریت مذاق بنے یا نہ بنے، جمہوریت ہارے یا جیتے، عوامی مسائل کی طرف کسی کا دھیان جائے یا نہ جائے، کچھ بھی ہو یا نہ ہو لیکن یہ مان لو کہ زرداری پاکستان کا صدر بننے جا رہا ہے۔
 
درست ہے۔ اب جبکہ آصف زرداری عوام کے نمائندے کے طور پر ایوان صدر میں بیٹھا ہوگا تو عوام اسکا زبردست احتساب کریں گے۔
ایے اسکے ہر اقدام پر نظر رکھیں۔
آصف زرداری کی وعدہ خلافی قابل مذمت ہے۔
 
Top