کیا اردو کے تمام حرفِ اصلی کی فہرست اور تمام سابقے اور لاحقے کی مکمل فہرست دستیاب ہے؟؟

سر آپ کی بات بالکل درست اور آپ کا خیال بہت زبردست ہے لیکن مجھے ڈیپ نیورل نیٹورک کی طرف جانے کے لئے وقت درکار ہو گا اور میرے تھیسز ڈیفنس کو صرف ایک مہینہ باقی ہے۔ :cry2:
 

عروہ خان

محفلین
جی سر آپ نے بالکل درست فرمایا درست اصطلاح سٹیم (ساق) اور روٹ (مادّہ) ہے۔ میرا ارادہ اردو کے لئے سٹیمر بنانے کا ہے مگر کوشش ہے کہ با معنی الفاظ اخذ کئے جائیں جیسا کہ آپ نے کہا کہ اردو جیسی زبانوں میں مادہ ہی زیادہ معقول شئے ہے۔ اردو میں سابقے اور لاحقے کے علاوہ وسطیے بھی پائے جاتے ہیں ان کا مادہ اخذ کرنا بھی مقصود ہے۔ سابقوں اور لاحقوں سے ساق یا مادہ اخذ کرنے کے لئے ہی سابقوں اور لاحقوں کی فہرست درکار ہے۔ جہاں تک طریقہ کار کی بات ہے تو میں نے الفاظ کا جائزہ لے کر قواعد مرتب کئے ہیں۔


طیبہ فاطمہ آپکی یہ کاوش قابل ستائش ہے اردو کی ترویج و ترقی کے لئیے کام کرنا بہت اچھی بات ہے اللہ پاک آپکو آپکے مقصد میں کامیاب کرے
 
Top