کیا ارواح کو اپنی عبادت کا ثواب بخشنا جائز ہے؟

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

سکون

محفلین
میں اتنا پڑھا لکھا تو نہیں ہوں لیکن اتنا ضرور جانتا ہوں کہ اس قسم کے مسائل کا حل مجھ جسے دین سے ناواقف لوگوں کے پاس نہیں ہے اور نہ ہی ان کو اس مسئلہ پر بحث کرنی چاہئے اپناٹایم بھی خراب دوسروًں کا بھی ِ ۔ میری نظر میں اس مسئلہ پر اگر بات کرنی ہی تھی تو کسی مفتی ،کسی مجتہد ،یا پھر کاسی علم کا فتوٰیٰ نقل کرنے پر ہی اکتفا کی جاتی تو اچھا تھا لیکن یہاں تو سب ی مفتی بنے بیٹھے ہیں (بڑی معذرت کے ساتھ )اس لئے جہاں ایک ہی جگہ ہزاروں فتویٰ دینے والے ہوں تو مسئلہ سلجھنے کے بجائے اور زیادہ پیچیدہ ہوجاتا ہے جیسا کہ یہاں ہو چکا ہے ِخیر جو بھی ہو میری بات اگر کسی کو بری لگی ہو تو میں معذرت خواہ ہوں
لیکن ایک بات کہتا جاؤں کہ میرے ہاں کم از کم یہ بات یقینی طور پر واضح ہے کہ انسان جو عمل بھی کر کے اپنی مردہ بھائی کو بخشتا ہے اسے ضرور پہنچتا ہے اور جیسا کہ سورہ واقعہ کے بارے میں ہر شب جمعہ پڑھ کر ان کو بخشنے کے بارے میں ملتا ہے ِاور اس بات کی تصدیق بہت ہی سوروں کی تلاوت کی ٍضیلت کے باب میں کتب تفاسیر میں دیکی جا سکتی ہے ،اور یہ بات بھی واضح ہے کہ ہر شب جمعہ مردہ کی روح اپنے اہل و عیال کے بکلہ گھر پہ آتی ہے اور ان کی طرف سے اسے نیک اعمال ہدیہ کرنے کی تمنا ہوتی ہے لیکن اگر اس کی اولاد صالحہ ہوتو اس کو کچھ بخستی ہے تو وہ خوشی خوشی واپس چلی جاتی ہے اور اگر اولاد نیک نہ ہو اور وہ اپنی ہی حیات میں مست ہو اور اپنے مردے کو بھلا دے تو وہ افسردہ ہوکر چلا جاتا ہے ۔ اس کا مطلب یہی ہے کہ جب اس کو اگر کوئی عمل فائدہ ن ہ دیتا تو وہ اس کی تمنا ہی کیوں کرتا اور کیوں آتا ؟بہرحال میں اپسے واقعات اور روایات کو بھی پیش کر سکتا ہوں لیکن اس مسئلہ کو طول دینا مےرے خیال میں زیادہ بہتر نہیں ہے مےرا تو خیال ہے بات سب کے لئے واضح ہے اس
لئے اس تھریڈ کو
کلوز ہی کیا جائے
تو بہتر ہوگا
والسلام
 

محسن حجازی

محفلین
حضور یہ ایرانی نستعلیق کا استعمال تو للہ بند کیجئے کہ ہمارا دریچہ مہبوت ہوا جاتا ہے اس کے بوجھل پن سے۔:grin:
کوئی سا بھی دوسرا فونٹ استعمال کر لیجئے۔
امید ہے برا نہ منائیں گے۔
 

سکون

محفلین
حضور یہ ایرانی نستعلیق کا استعمال تو للہ بند کیجئے کہ ہمارا دریچہ مہبوت ہوا جاتا ہے اس کے بوجھل پن سے۔:grin:
کوئی سا بھی دوسرا فونٹ استعمال کر لیجئے۔
امید ہے برا نہ منائیں گے۔

سر جو چیز محفل سے ملی ہے وہی کچھ ہے اپنے گھر سے ہم نے کچھ استعمال نہیں کیا ِوسے بھی ہم پاکستانی ہیں کسی اور ملک کے محتاج نہیں ہیں اس لئے اپنے خیالات کو زیادہ توسیح سے محفوظ رکھیں کہں بکھر نہ جایئں :grin:مستقبل میں کام آئےں گے :grin:
 

سکون

محفلین
آپ سے نہیں مغل صاحب سے عرض کیا تھا ان سے ہم ہنسی مذاق کر لیتے ہیں۔

اچھا سر چلو اُ نے مغل بھائی سے کی ہم نے آپ سے کی آپ کو برا تو نہیں لگا نہ ؟:grin: ویسے بھی یہ ہمارے ہنسے مذاق کے کی دن ہیں تو چلو ِ ۔ تھوڑا سا لطف اندوز یہاں بھی ہوگئے ، تھنکس سر :grin:
 

مغزل

محفلین
بہت شکریہ محسن بھیا۔۔۔ میں خیال رکھوں گا۔۔۔۔
(ویسے مجھے نستعلیق سے جنون کی حد تک رغبت ہے) :confused:
 

امن ایمان

محفلین
آپ سب اراکین کا بہت شکریہ۔ کچھ باتوں نے مزید الجھا تو دیا ہے لیکن خیر۔۔۔جو میں جاننا چاہا رہی تھی اس بارے کچھ معلومات مل گئی ہیں۔ اللہ تعالیٰ سب کو جزائے خیر عطا کریں آمین۔

شمشاد چاء اس موضوع کو اب مقفل کردیں پلیز۔
 
میں نے پورا تھریڈ پڑھا ہے اور میں صرف اتنا کہنا چاہوں گا کہ کسی بھی چیز کے بارے میں خود جاننے کی کوشش جاری رکھنی چاہیے اور بلاوجہ فرقہ واریت کی رٹ اور اپنے عالم سے پوچھ لینے کی روش کو ترک کرنا چاہیے. یہ تو خود کو ٹکڑوں میں بانٹنے والی بات ہے کہ اپنے عالم سے پوچھ لیں ، آپ کا عالم بھی غلط ہو سکتا ہے اور روز محشر آپ کو اس چیز پر چھوٹ نہیں مل جائے گی کہ آپ نے اپنے عالم کی آسانی سے فائدہ اٹھا لیا تھا اور خود دین کے لیے کوئی محنت نہیں کی تھی. اصولا تو یہ ہونا چاہیے کہ اس طرح کے تھریڈ کے اختتام پر تمام حوالہ جات کو اکھٹا کرکے ایک جگہ پوسٹ کر دیا جائے اور اس پر ایک تنقیدی جائزہ پیش کیا جائے مگر ہوتا برعکس ہے یعنی طعن و تشنیع اور آخر میں مقفل کرنے کی درخواستیں یعنی کسی کے موقف کے خلاف زیادہ باتیں ہو گئی تو اس کے دل میں لازما یہ خواہش پیدا ہوتی ہے کہ اس دھاگہ کو مقفل ہی ہو جانا چاہیے. کردار کشی اور ذاتیات والی پوسٹس کو حذف ہونا چاہیے اور اس کے علاوہ تو معلومات اکھٹی ہو رہی ہیں انہیں بہتر طور پر پیش کریں ایک اور دھاگہ میں مگر چونکہ اس میں لگتی ہے محنت زیادہ اس لیے اسے چھوڑ کر آسان کام کر لیا جاتا ہے

دھاگہ مقفل
 

بنتِ حوا

محفلین
ضرور ثواب پہنچانا چاہیے۔۔ لیکن وہی جو ہمیں نبی ص علیہ وسلم سے طریقہ ملتا ہے اپنی طرف سے اضافہ نہیں کرنا چاہیے
میرا ایک آسان سا سوال ہے کہ قرآن کس لیے نازل ہوا ہے؟
کیا مردوں پر پڑھنے کے لیے؟
''ہم نے اس قرآن کو سمجھنے کے لیے آسان کر دیا ہے تو کیا کوئی ہے نصیحت حاصل کرنے والا؟
لیکن ہم نے قرآن کو کیا بنا دیا ہے ہم اسے صرف اسی وقت کھولتے ہیں جب کتم دلانا ہو جب کوئی مر جائے تو اس پر پڑھنا ہو۔۔تبرک بنا دیا ہے جب کہ حضرت عائشہ رضہ سے روایت ہے کہ نبی ص چلتا پھرتا قرآن تھے۔۔اور صحابہ کرام بھی تب تک آگے نہیں چلتے تھے جب تک جو آیات پڑھ لیں اس پر عمل نہ کرنے لگیں انہیں ایک ایک سورہ پڑھنے میں مہینے لگ جاتے تھے۔۔اور ہم ایک ہی نشست میں بیٹھ کر کتنے قرآن ختم کر لیتے ہیں لیکن کھبی یہ جاننے کو کوشش کی یہ اس کا مطلب کیا ہے قرآن ہمیں کہہ کیا رہا ہے۔۔کیا یہاں مجھ سمیت ایک بندہ بھی ایسا ہے جو روزانہ ایک رکوع سمجھ کر پڑھتا ہو اور اس پر عمل بھی کرتا ہو؟
سوچیں اور سمجھیں کہ قرآن آیا کس لیے ہے آپ کو خود ہی اپنے سوال کا جواب مل جائے گا۔۔۔
یہاں سب افراد کسی کی نہیں مانیں گے کریں گے وہی جو ان کے علماء نے بتا رکھا ہے لیکن کیا کوئی ایسا ہے جو اس سب تفصیل میں جائے اور جا کر یہ دیکھے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کیا اپنی عبادت قرآن پڑھ کر کسی کو بخشتے تھے یا نہیں۔۔آپ کو اپنے سوال کا جواب مل جائے گا۔۔۔
اللہ ہم سب کو صراط مستقیم پر چلنے کو توفیق دے اور اتنے ہی دین پر عمل کرنے کو توفیق دے جتنا نبی ص نے ہم تک پہنچایا آمین
 

رضا

معطل
ازسارہ:جو کام نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے نہیں کیا وہ ہم کیسے کر سکتے ہیں؟
"تراویح کی نماز بدعت حسنہ ہے۔" یہاں سے پڑھئے اس میں آپ کو جواب مل جائے گا۔
(حذف کردہ از ایڈمن)
 

نبیل

تکنیکی معاون
رضا، میں عرض کر چکا ہوں کہ اسلامی تعلیمات کے زمرے میں صرف تحریری مواد پوسٹ‌ کریں۔
اگر آپ کو تصویری مواد کا حوالہ دینا ہے تو اس کا ربط پوسٹ کرنا کافی ہوگا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
میرے خیال میں اس موضوع پر کافی گفتگو ہو چکی ہے اور اب اسی طرح کی بحث چھڑ چکی ہے جیسی کہ مذہبی تعلیمات کے ہر تھریڈ میں ہوتا آیا ہے، اسی لیے میں اس تھریڈ‌ کو مقفل کر رہا ہوں۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top