محمد خرم یاسین
محفلین
ایک شخص کو راستے میں اطلاع ملی کے اس کے عزیز دوست کی والدہ محترمہ انتقال کر گئی ہیں۔ اس نے افسوس کیا۔۔ انا للہ پڑھا اور دو آنسو ٹپکا کر ابھی آگے بڑھا ہی تھا کہ ساتھ ہی ایک دوست دولہا بنا ملا۔۔
"واہ واہ بہت خوبصورت لگ رہے ہو" وہ مسکراتا ہوا دوست کے گلے لگا۔ اس کو ڈھیر ساری مبارک باد دی اور دوبارہ سے آگے بڑھا تھا کہ ایک دوست کی مہندی آگئی، اس میں کچھ خواتین ناچ رہی تھیں، اس نے نے بڑی خاموشی سے وہ پنجابی ذو معنی گانا دیکھا سنا اور چھلکتے پھڑکتے جسموں سے بھی دل خوش کرنے کا موقع پایا ۔ وہاں سے اٹھ کر چلنے لگا تھا کہ ایک اور دوست کی سالگرہ کی اطلاع ملی۔ جناب نے کیک لیا، کچھ دوست کےمنھ میں ٹھونسا اور کچھ سے خود انصاف کیا اور آگے چل دیا ۔۔۔ اتفاق سے آگے ایک دوست کے ماموں کا انتقال ہوچکاتھا۔۔۔۔اب اسے اگلی مہندی میں پہنچنے سے قبل پھر سے چند آنسو بہانے تھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔!
دوستو یہ کچھ اور نہیں فیس بک کی دنیا اور ہم سب ہیں۔ آج نجانے کیوں ایک ہی وقت میں بہت سی سامنے آتی پوسٹس دیکھ کر کمنٹ کرنے سے قبل یہ غور کیا کہ کس اطلاع پر غمگین ہوا جائے اور کس اطلاع پر خوشی منائی جائے، دونوں کو ایک ہی وقت میں کیسے مینج کیا جائے اور کیا یہ ایک ہی وقت میں مینج ہوسکتے ہیں یا یہ محض منافقت ہوگی؟ مجھے تو کچھ سمجھ نہیں آرہا۔ آپ ہی بتائیے اسے کیا کہا جائے ؟