خرم شہزاد خرم
لائبریرین
کیا امن کے لیے جنگ ضروری ہے۔
کتنی عجیب بات ہے۔ مجھے آج تک سمجھ نہیں آئی اور لگتا ہے کبھی بھی سمجھ نہیں آئے گی۔ ہم ہر وہ کام جس کو کرنے سے روکتے ہیں یا روکنا چاہتے ہیں۔ پہلے وہ کام ہم خود کرتے ہیں۔ آپ نے بہت سی دیواروں پر لکھا ہوا دیکھا ہو گا ۔ کہ یہاں اشتہار لگانا منع ہے۔ اب دیکھیں ہم دوسروں کو تو اشتہار لگانے سے منع کر رہے ہیں ۔لیکن خود اشتہار لگا کر اسی بات کی نفی کر رہے ہیں۔یعنی اشتہار لگانے سے روکنے کے لیے اشتہار لگانا پڑتا ہے۔ اسی طرح آپ اگر کسی کو خاموش ہونے کو کہتے ہیں۔ تو پہلے خود بولتے ہیں۔ یعنی اس کو خاموش کرنے کے لیے پہلے خود خاموشی توڑتے ہیں۔ اور بھی بہت سے ایسے کام ہیں جن کو روکنے کے لیے پہلے وہ کام کرنے پڑتے ہیں۔ اب یہی مسئلہ جنگ اور امن کا بھی ہے۔ افغانستان میں امن قائم کرنے کے لیے جنگ کرنی پڑی۔ کیا امن قائم ہوا۔ عراق میں امن قائم کرنے کے لیے جنگ کرنی پڑی وہاں بھی آج تک امن قائم نہیں ہوا۔ اور یہی کام پاکستان میں بھی چل رہا ہے۔ مجھے سمجھ نہیں آتی ایسا کیوں ہیں۔ کیا امن کے لیے جنگ ضروری ہے۔