کیا انپیج میں نئے فانٹس ایڈ ہوسکتے ہیں؟؟؟

ijaz1976

محفلین
السلام علیکم! تمام ممبران کو سلام
کیا انپیج میں علیحدہ سے عربی فانٹس کے لئے مینو ایڈ کیا جاسکتا ہے یا انپیج میں مزید اردو فونٹس جو نیٹ پر دستیاب ہیں یا سی ڈیز پرملتے ہیں وہ ڈالے جاسکتے ہیں
شکریہ
 

dxbgraphics

محفلین
نئے فونٹس ایڈ ہوسکتے ہیں لیکن ان کے لئے انہی فونٹس کو پرانے انپیج میں بھی ڈال کر ان تمام فونٹس کی ایک ایک لائن تحریر کریں اور سیو کریں۔
پھر نئے ان پیج میں انہی فونٹس کو ڈال کر پرانی ان پیج میں saveکی ہوئی فائل اوپن کریں تو وہی نام جو آپ نے فونٹ کو دیا ہوتا ہے وہی فونٹ لسٹ میں ظاہر ہوگا۔
اس طریقے کے بارے میں مجید بھائی سے مزید معلومات لی جاسکتی ہیں
 

ijaz1976

محفلین
بھائی جان برائے مہربانی مکمل طریقہ کار بتائیں کہ نئے فانٹس ایڈ کرنا کس طرح ممکن ہے شکریہ
اللہ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے
 

ijaz1976

محفلین
نئے فونٹس ایڈ ہوسکتے ہیں لیکن ان کے لئے انہی فونٹس کو پرانے انپیج میں بھی ڈال کر ان تمام فونٹس کی ایک ایک لائن تحریر کریں اور سیو کریں۔
پھر نئے ان پیج میں انہی فونٹس کو ڈال کر پرانی ان پیج میں saveکی ہوئی فائل اوپن کریں تو وہی نام جو آپ نے فونٹ کو دیا ہوتا ہے وہی فونٹ لسٹ میں ظاہر ہوگا۔
اس طریقے کے بارے میں مجید بھائی سے مزید معلومات لی جاسکتی ہیں

کیا مطلب پرانے فونٹس کو رپلیس کرکے !
اگر تفصیل سے بتادیں تو نوازش ہوگی

ہاں برائے مہربانی مکمل طریقہ کار بتائیں
 

ذیشان حیدر

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
جناب طریقہ کار بڑاآسان ہے ۔ ان پیج کے جس فونٹ کی تبدیلی درکار ہے ان فونٹس کو کاپی کر کے کسی دوسرے فولڈر میں‌پیسٹ کر لیں۔ اس کے بعد ان پیج کے فونٹ کی ایکسٹنشن کو TTFمیں تبدیل کریں۔ بس فونٹ کے اوپر F2پریس کریں اور جہاں UTFلکھا ہے وہاں TTFلکھ دیں ۔ یہ فونٹ TTFمیں تبدیل ہو جائے گا۔ اب High-Logic FontCreatorسوفٹ ویئر میں اس فونٹ کو کھولیں اور اس میں اپنی متعلقہ تبدیلی کرکے سیو کردیں۔ تبدیلی کے بعد دوبارہ متعلقہ فونٹ کی ایکسٹنشن کو UTFمیں تبدیل کر دیں۔ اب فونٹ کو اپنے ان پیج کے فولڈر میں پیسٹ کردیں۔ بس آپ کا خود کا تیار کردہ فونٹ تیار ہے۔
وقت کی کمی کے باعث تصویری کہانی بیان نہ کرسکا ۔ امید ہے کہ اس ٹیٹوریل کو سمجھ گئے ہوں گے۔(علاوہ ازیں کسی صاحب کو تبدیل شدہ فونٹس والا ان پیج چاہیے تو بذریعہ زپ لے سکتا ہے۔) والسلام
 

ijaz1976

محفلین
اگر تبدیل شدہ فونٹس والا انپیج اپ لوڈ کرکے لنک دے دیں تو بہت مہربانی ہوگی ہم بھی تو دیکھیں کہ کونسے نئےفونٹس ایڈ ہوئے ہیں
جزاک اللہ
 

ذیشان حیدر

محفلین
جی ضرور میرے پاس لنک تو کوئی نہیں‌۔ بہرحال ای میل کے ذریعے بھجوا سکتا ہوں۔
اپنا ای میل زپ کردیں‌میں‌آپکو بھجوا دیتا ہوں۔
 
القلم قرآن مجید یا دوسرے عربیک فونٹ کو بھی اسی طرح ان پیج میں ایڈ کیا جا سکتا ہے؟کہ ٹی ٹی ایف کو یو ٹی ایف کر کے ان پیج فانٹ فولڈر میں شامل کر دیں؟
 

سویدا

محفلین
ہائی لوجیک فونٹ کیرئیٹیر کیا ہے ؟
کہاں‌سے دستیاب ہوگا
اور متعلقہ تبدیلی سے کیا مراد ہے
 

ijaz1976

محفلین
السلام علیکم!
انپیج کی utf فانٹ فائلز دو قسم کی ہوتی ہیں جیسے دیوانی فونٹ فائلز diwani.utf اور diwani01.utf اب ان میں سے کونسی فائل کو ایڈٹ کرنا ہے اگر کوئی تصاویر کے ساتھ رہنمائی کردے تو اس کی مہر بانی ہوگی۔
 

dxbgraphics

محفلین
01میں بھی 10 تا 20 لیگیچر ہیں ان کو بھی ری پلیس کرنا پڑے گا آپ کو
فونٹ کی extension کو بھی تبدیل کرنے کی ضرورت نہیں فونٹ کریئیٹر میں all filesکر کے utfکو بھی کھولا جاسکتا ہے
 

اشتیاق علی

لائبریرین
کیا صرف کسی فونٹ کے نام کو چینج کر کے ایسا نہیں کیا جا سکتا ؟؟البتہ میں نے کوشش کی تھی لیکن نہیں ہوا اگر کسی کے پاس اس کا کوئی حل ہو تو بتائیے ۔ ویسے میں نے دو فانٹس ایڈٹ کیے ہیں ان پیج میں۔
 

اشتیاق علی

لائبریرین
جو دو فونٹس میں نے ابھی تک ان پیج میں ایڈٹ کیے ہیں اس کا سکرین شارٹ ۔ بالکل ٹھیک چل رہے ہیں۔
inpagefont.jpg
 
Top