کیا ایسا کرنا کاپی رائٹ کی خلاف ورزی تو نہیں؟

راشد احمد

محفلین
اگر کسی بڑی ویب سائٹ جیسے w3school یا devshed.comکے مواد کا ترجمہ اردو میں کرکے ویب سائٹ بنادی جائے تو یہ کاپی رائٹ کی خلاف ورزی میں تو شامل نہیں ہوگی؟

شکریہ
 
نبیل

تکنیکی معاون
راشد، آپ اتنا تردد نہ کیا کریں۔ اگر آپ کو اتنی فکر ہے تو ایک جگہ سے ترجمہ کرنے کی بجائے کئی جگہ سے ملا کر اس کا ترجمہ کر لیا کریں۔
 
دوست

محفلین
کاپی رائٹ کی فکر نہ کریں جو مواد مفت دستیاب ہے اس کا حوالہ دے دیں تو فرض ادا ہوگیا۔
 
راشد احمد

محفلین
راشد، آپ اتنا تردد نہ کیا کریں۔ اگر آپ کو اتنی فکر ہے تو ایک جگہ سے ترجمہ کرنے کی بجائے کئی جگہ سے ملا کر اس کا ترجمہ کر لیا کریں۔

ویسے اس طرح ممکن ہے کہ ایک بار مواد کا ترجمہ کرکے اس میں تبدیلیاں کردی جائیں۔

لیکن ایسا ممکن نہیں کہ ترجمہ کرکے ان کو بتایا جائے کہ ہم نے آپ کی ویب سائٹ کا ترجمہ کرکے انہیں بتایا جائے کہ ہم نے آپ کے مواد کا ترجمہ کیا ہے۔ ہوسکتا ہے کہ وہ کہیں کہ اسے فوری طور پر ہٹاو

ویسے بھی ان کو کونسا اردو آتی ہے۔:grin:
 
مغزل

اگر کوئی ادبی سرگرمیوں پر مشتمل سائٹ کا کام کررہے ہیں تو کیا میں معاونت کرسکتا ہوں ۔؟
 
الف عین

لائبریرین
محمود۔۔ وہ ایسی سائٹ کا ترجمہ کرنا چاہ رہے ہیں جہاں پروگرامنگ پر گفتگع ہوتی ہے، ہمارے تمہارے مطلب کی نہیں یہ سائٹ۔۔۔۔
کاپی رائٹ کی تو بہر حال خلاف ورزی ہوتی ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ اس سلسلے میں آپ صرف چوری کرتے ہیں یا سینہ زوری بھی۔ اگر محض کچھ مواد اپنا بھی شامل کر دیا جائے، اور تصویریں یا سکرین شاٹس بھی اپنے دئے جائیں، تو یہ چوری بھی نہیں ہے۔
 
اظفر

محفلین
سب سے اہم یہ ھے وہ سایٹ جس کا ترجمہ کرنا ھے وہ مفت ھے یا نہیں‌، اگر ان کا مواد مفت ہے تو ان کو کیا اعتراض‌ہو گا ۔
اگر ان کو اعتراض‌ہو سکتا ھے تو پھر تو لازمی خیال رکھنا پڑتا ھے ۔
ویسے عام طور پر اپنی زبان میں‌ترجمہ کرنے سے کوی سافٹ ویر یا سایٹ والون‌کو اعتراض‌نہیں‌ہوتا ، الٹا ان کی تو پبلسٹی ہوگیی۔
 
فخرنوید

محفلین
جناب من! آپ ان کا ترجمہ بھی کر لیں اور کچھ تفصیل اپنے پاس سے لگائیں اور ساتھ کوئی مواد تصویری شکل میں لگا دیں۔
امید ہے اس سے افاقہ ہو گا

مکھی پر مکھی مارنے کی نہ کو شش کریں اور نہ ہی جرات و ہمت۔
 
ابو کاشان

محفلین
ان سائیٹ والوں سے پہلے پوچھ لیں تو اچھا ہے، ہو سکتا ہے وہ اجازت کے ساتھ زبانوں کے ربط میں آپ کی سائیٹ کا ربط سامل کر لیں۔
w3school تو ویسے ہی اوپن سائیٹ ہے۔ اس میں ان کا تو فائدہ ہی ہے۔
 
فرخ

محفلین
اگر تو اس سائٹ پر لکھا ہوا ہے کہ انکا مواد "Copyright" ہے تو پھر ظاہر ہے انکی اجازت درکار ہوگی،
ورنہ ایسا کچھ نہیں لکھا، تو
"مالِ مُفت، دلِ بے رحم"
 
Top