کیا بننا تھا اور کیا بن گئے

سلمان حمید

محفلین
میرا آپ سب سے ایک سوال ہے،
آپ کیا بننا چاہتے تھے اور آپ کیابن گئے ہیں؟ میں بالخصوص پیشے کے اعتبار سے پوچھنا چاہ رہا ہوں مگر آپ کچھ بھی بتا سکتے ہیں جیسے کہ "کوئی 2 بچوں کا باپ بننا چاہتا تھا مگر 4 کا بن گیا، یا بچپن میں لمبا قد چاہتے تھے، چھوٹے رہ گئے وغیرہ وغیرہ"

بہتر رہے گا اگر اپنی عمر کے لحاظ سے بدلتی ہوئی ترجیحات بیان کریں اور بدل لینے کی وجہ بھی اور آگے کیا بننا چاہتے ہیں (اگر ابھی بھی خواہش ہے تو)؛

میں بچپن میں پائلٹ بننا چاہتا تھا

آٹھویں جماعت میں عینک لگ گئی تو پتہ چلا کہ اب پائلٹ نہیں بن سکتا تو پھر ڈاکٹر (نیورو سرجن) بننا چاہتا تھا

دسویں میں تھا تو ایک کزن (لائق فائق) کا دوسری بار انٹری ٹیسٹ میں ناکامی کا پتہ چلا۔ باپ رے اتنا نہیں پڑھ سکتا تو انجنئیر بننے کا سوچ لیا

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں انجنئیرنگ میں داخلہ نہیں ملا، آئی سی ایس میں مل گیا (گو کہ ایف سی کالج میں ایف ایس پری انجنئیرنگ میں مل گیا مگر ماموں جو کہ جی سی میں پروفیسر بھی تھے، نے اصرار کیا کہ ایسٹ اور ویسٹ، جی سی از دی بیسٹ) تو پھر چل سو چل

ڈرامے کا اداکار بننا چاہتا تھا (جی سی یو اور فاسٹ لاہور میں بہت ڈرامے کیے) اور محنت کر کے (پڑھائی ایک جانب لگا کر) فاسٹ یونیورسٹی میں ڈرامیٹکس سوسائٹی کا صدر بھی بن گیا،الحمرا آرٹس کونسل لاہور میں منعقد ہونے والے رفیع پیر والوں کے تھیٹر فیسٹیول تک بھی چلا گیا لیکن پھر نوکری پر لگا تو وقت ہی نا ملا

شاعر بننا چاہتا تھا، الفاظ ختم ہو گئے، وقت ختم ہو گیا اور شاعری بھی ختم ہو گئی۔

اب جرمنی میں سافٹ وئیر انجنئیر ہوں مگر ابھی بھی پی ایچ ڈی کرکے واپس پاکستان جانا چاہتا ہوں اور کچھ عرصہ پروفیسری کر کے ایک اچھا سا سکول کھولنا چاہتا ہوں جو چل گیا تو کالج اور پھر یونیورسٹی۔
 
آخری تدوین:

تلمیذ

لائبریرین
اچھا موضوع ہے۔
اپنے ہاں بیشتر نوجوانوں نےمختلف وجوہات کی بنا پر اس المیے کا شکارہو کر اپنے رجحان اور شوق سے مختلف پیشہ اپنا کر طوعاً و کرہاًاپنی پوری زندگی گزار دی ہے۔
حضرت واصف( رح) کا ایک قول ہے ’وہ شخص انتہائی خوش نصیب ہوتا ہے جس کا شوق اس کا پیشہ بن جائے‘
 

سلمان حمید

محفلین
اچھا موضوع ہے۔
اپنے ہاں بیشتر نوجوانوں نےمختلف وجوہات کی بنا پر اس المیے کا شکارہو کر اپنے رجحان اور شوق سے مختلف پیشہ اپنا کر طوعاً و کرہاًاپنی پوری زندگی گزار دی ہے۔
حضرت واصف( رح) کا ایک قول ہے ’وہ شخص انتہائی خوش نصیب ہوتا ہے جس کا شوق اس کا پیشہ بن جائے‘
خوش نصیب ہیں وہ لوگ جن کو پتا ہے کہ وہ کیا کر رہے ہیں۔ اور وہ آگے جا کر کیا کریں گے۔


صرف اسی سے گزارہ نہیں ہو گا۔ کچھ نہ کچھ بتانا پڑے گا جناب۔
 

نایاب

لائبریرین
پائلٹ بننے کا شوق تھا ۔۔۔۔۔ سکول جانے کی پابندی برداشت کر نہ سکا ۔۔۔۔ آوارہ ہوگیا ۔۔۔۔۔ جہاز تو اڑا نہ سکا ۔خود ہی اک " جہاج " بن گیا ۔۔۔۔
پھر یہ " جہاج " اک طوفانی بگولے کی زد میں آکر توازن کھو بیٹھا ۔ اور سعودی عرب میں " کریش لینڈنگ " کرنے پر مجبور ہوگیا ۔ پھر جانے کب اور کیسے " مہندس کبیر " مشہور ہوگیا ۔
آپے پاوے کنڈیاں آپے کھچے ڈور ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
آخری تدوین:
پائلٹ بننے کا شوق تھا ۔۔۔ ۔۔ سکول جانے کی پابندی برداشت کر نہ سکا ۔۔۔ ۔ آوارہ ہوگیا ۔۔۔ ۔۔ جہاز تو اڑا نہ سکا ۔خود ہی اک " جہاج " بن گیا ۔۔۔ ۔
پھر یہ " جہاج " نے اک طوفانی بگولے کی زد میں آکر توازن کھو بیٹھا ۔ اور سعودی عرب میں " کریش لینڈنگ " کرنے پر مجبور ہوگیا ۔ پھر جانے کب اور کیسے " مہندس کبیر " مشہور ہوگیا ۔
آپے پاوے کنڈیاں آپے کھچے ڈور ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔
'مہندس کبیر' بھی ہوں گے پھر جہازوں اور جہاجوں کے ہی ۔۔۔;)
 

نایاب

لائبریرین
'مہندس کبیر' بھی ہوں گے پھر جہازوں اور جہاجوں کے ہی ۔۔۔ ;)
جی محترم بھائی
ٹھگاٹھوڑی خوب چلتی ہے اپنی
کرم ہے اللہ کا جس نے عزت دے رکھی ہے ۔
میں تو ٹھگ زمانے کا ۔۔۔۔۔۔ جن پرزوں کے نام بھی نہ جانوں ۔ ان پر مبنی اشیاء کو درست کرتے " جنی " بھی پکارا جاتا ہوں ۔
 
آخری تدوین:
جی محترم بھائی
ٹھگاٹھوڑی خوب چلتی ہے اپنی
کرم ہے اللہ کا جس نے عزت دے رکھی ہے ۔
میں تو ٹھگ زمانے کا ۔۔۔ ۔۔۔ جن پرزوں کے نام بھی جانوں ۔ ان پر مبنی اشیاء کو درست کرتے " جنی " بھی پکارا جاتا ہوں ۔
ماشااللہ۔ ہیں تو آپ نایاب پر کہیں نہ کہیں دستیاب بھی ہوں گے۔ سعودیہ کےکس شہر کو رونق بخش رکھی ہے ؟
 

سلمان حمید

محفلین
پائلٹ بننے کا شوق تھا ۔۔۔ ۔۔ سکول جانے کی پابندی برداشت کر نہ سکا ۔۔۔ ۔ آوارہ ہوگیا ۔۔۔ ۔۔ جہاز تو اڑا نہ سکا ۔خود ہی اک " جہاج " بن گیا ۔۔۔ ۔
پھر یہ " جہاج " اک طوفانی بگولے کی زد میں آکر توازن کھو بیٹھا ۔ اور سعودی عرب میں " کریش لینڈنگ " کرنے پر مجبور ہوگیا ۔ پھر جانے کب اور کیسے " مہندس کبیر " مشہور ہوگیا ۔
آپے پاوے کنڈیاں آپے کھچے ڈور ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔
تو نایاب بھائی کیا اب آپ اپنے پیشے سے مطمئن ہیں؟ میرا مطلب، کچھ اور بننے یا اسی میں مزید ترقی کرنے کی چنگاری نہیں رہی؟ یا ہے؟ :)
 

نایاب

لائبریرین
تو نایاب بھائی کیا اب آپ اپنے پیشے سے مطمئن ہیں؟ میرا مطلب، کچھ اور بننے یا اسی میں مزید ترقی کرنے کی چنگاری نہیں رہی؟ یا ہے؟ :)
اب تو زندگی کی شام سر پر آگئی ہے ۔ مزید ترقی بارے کیا سوچنا ۔ یہ جو مزدوری کرتے بچوں کو پال رہا ہوں ۔ اللہ کا شکر بہت مطمئن ہوں ۔
ان پڑھوں میں شمار ہوتا ہوں ۔ کوئی سند کوئی ڈپلومہ اپنے پاس نہیں ۔ بس اللہ نے فضل کر رکھا ہے الیکٹرک کے میدان میں بہت عزت دے رکھی ہے ۔
ساتھ میں فائر سیکیورٹی سسٹم انسٹالنگ میں شہرت ہے ۔۔۔۔۔ کرم اللہ کا
اب تو بیٹے سے امید وابستہ ہے کہ ۔ اللہ کرے اس کی خواہش پوری ہو اور فوج میں کمیشن مل جائے ۔ آمین
 

فرحت کیانی

لائبریرین
السلام علیکم نایاب بهائی مہندس کبیر کیا ہوتا ہے؟
اور اگر میں غلطی پر نہیں ہوں تو آپ نے ایک بار کہیں اپنی زندگی کے تجربات قلمبند کرنے کا وعدہ کیا تها. مجهے اتنا انتظار ہے کہ آپ کب فرصت نکالیں گے؟
اللہ تعالی آپ کی خواہش و دعا قبول فرمائیں اور فہیم بہت اچهے فوجی افسر بنیں. آمین اور جب ایسا ہو گا ان شاءاللہ تو مجهے بهی بے انتہا خوشی ہو گی.
 
آخری تدوین:

تلمیذ

لائبریرین
”مہندس کبیر“ Chief Engineer کو کہتے ہیں۔
آپ کے دوسرے سوال کا جواب میں شاہ جی کے لئے چھوڑتا ہوں۔
 

عمر سیف

محفلین
بچپن میں ہر بچے کی طرح میں پائلٹ بننا چاہتا تھا مڈل میں آرمی اور میٹرک تک تو کیمسٹری سے بڑا لگاؤ تھا سوچا تھا سائنسدان بنیں گے۔۔
انٹر میں آرکییالوجسٹ یا جیالوجسٹ بننا چاہتے تھے۔
بیچلرز میں کمپیوٹر سائنس کو چنا پر حالات تبدیل ہوگئے اور اسے ادھورا چھوڑنا پڑا۔
سول ٹیکنالوجی میں چھلانگ لگائی اور وہاں سے ہوتا ہوتا اب انجینئرنگ ٹیکنیشن بن گیا۔۔۔
اپنے کام سے بےانتہا محبت ہے۔ ان شاءاللہ ارادہ بیچلرز ان آرکیٹیکچر کرنے کا ہے (حالانکہ کہ بیچلر رہا نہیں)
 

تلمیذ

لائبریرین
اپنے کام سے بےانتہا محبت ہے۔ ان شاءاللہ ارادہ بیچلرز ان آرکیٹیکچر کرنے کا ہے

فی زمانہ تو ہر شعبے کی تعلیم تک رسائی نہایت آسان ہو گئی ہے اور بندہ اپنی خواہش کے مطابق جس میدان میں چاہے اپنی قسمت اور صلاحیتیں آزما سکتا ہے۔خلوص نیت اور مستقل مزاجی بنیاد ی شرائط ہیں۔
 
آخری تدوین:

عمر سیف

محفلین
فی زمانہ تو ہر شعبے کی تعلیم تک رسائی نہایت آسان ہو گئی ہے اور بندہ اپنی خواہش کے مطابق جس میدان میں چاہے اپنی قسمت اور صلاحیتیں آزما سکتا ہے۔خلوص نیت اور مستقل مزاجی بنیاد شرائط ہیں۔
بالکل درست فرمایا سر ۔۔
 

نایاب

لائبریرین
السلام علیکم نایاب بهائی مہندس کبیر کیا ہوتا ہے؟
اور اگر میں غلطی پر نہیں ہوں تو آپ نے ایک بار کہیں اپنی زندگی کے تجربات قلمبند کرنے کا وعدہ کیا تها. مجهے اتنا انتظار ہے کہ آپ کب فرصت نکالیں گے؟
اللہ تعالی آپ کی خواہش و دعا قبول فرمائیں اور فہیم بہت اچهے فوجی افسر بنیں. آمین اور جب ایسا ہو گا ان شاءاللہ تو مجهے بهی بے انتہا خوشی ہو گی.
وعلیکم السلام
سدا ہنستی مسکراتی رہیں آمین
" مہندس کبیر " چیف انجینیر یا بہت بڑا انجینیر ۔۔۔۔۔۔۔۔
الیکٹرک بارے اک کتاب ناول سمجھ پڑھ رکھی ہے محترم بہنا ۔
جو تھیوری پڑھی تھی الیکٹرک کرنٹ بارے ۔۔ وہ ذہن کے کسی گوشے میں محفوظ رہی ۔
اس تھیوری نے مجھے یہاں اس فیلڈ میں بہت فائدہ دیا ۔
"داستان نایاب " اک زمانہ منتظر ہے ۔ اور لگتا ہے کہ " ہم بھی سو جائیں گے اپنی داستان کہتے کہتے "
آوارگی بے وقوفی نافرمانی حماقتیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جب بھی لکھنا شروع کیا ، اس ڈر نے قلم روک دیا ۔ کہ کہیں کوئی گمراہ نہ ہو جائے ۔
فہیم بارے آپ کی نیک خواہشات اللہ سوہنا قبول فرمائے ۔ آمین
 
Top