کیا بے نظیر ، مشرف ڈیل ہو جائے گی؟

کیا بے نظیر، مشرف ڈیل ہو جائے گی؟


  • Total voters
    19
  • رائے شماری کا اختتام ہو چکا ہے۔ .

محمد وارث

لائبریرین
ؓمشرف اور پیپلز پارٹی کے درمیان پچھلے کافی عرصے سے رابطے ہو رہے تھے جو کہ چند دن پہلے مشرف اور بے نظیر کی ملاقات پر منتہج ہوئے ہیں۔

کیا بے نظیر اور مشرف کی ڈیل ہو جائے گی۔ قرائن سے تو یہی لگتا ہے کہ ہو جائے گی۔

- سانحہ لال مسجد اور چیف جسٹس کی بحالی کے بعد مشرف کو کسی مستحکم سیاسی سہارے کی ضرورت ہے۔

- ق لیگ شاید اب ایک چلا ہوا کارتوس ہے اور مشرف کو "نئے اور تازہ خون" کی ضرورت ہے مزید وقت گزارنے کیلیے۔

- بے نظیر، فوج کے ساتھ مشروط اقتدار شیئر کرتی رہی ہیں اور اب بھی کر سکتی ہیں۔

- روشن خیال اور معتدل قوتوں کے اتحاد کی بھی بات ہو رہی ہے۔

- الطاف حسین نے مشرف، بے نظیر ڈائیلاگ کی حمایت کی ہے (بحوالہ جیو ٹی۔وی)۔

- مولانا فضل الرحمن، پہلے بھی پی۔پی کے حمایتی رہے ہیں اور اب بھی انکے ساتھ جا سکتے ہیں۔


لیکن دوسری طرف چونکہ بے نظیر "آمریت" کی مخالفت کرتی ہیں اسلیئے وہ بھی وردی کو ایشو بنائے ہوؕئے ہیں اور شاید سارے مذاکرات کی تان اسی پر ٹوٹ رہی ہے۔


- گو مشرف اپنی وردی کو اپنی Skin قرار دے چکے ہیں، لیکن جہاں وہ عوام کی کھال اتار رہے ہیں وہاں شاید اپنی بھی اتار دیں لیکن ایک فوجی جنرل کی کھال شاید اتنی موٹی ہوتی ہے کہ ایک پرت اترنے سے خاص فرق، کم از کم فوری طور پر، نہیں پڑتا۔

- جس طرح جنرل ضیاء نے ایک برخوردار قسم کا جنرل، جنرل کے۔ ایم۔ عارف، ڈھونڈا تھا، مشرف بھی ڈھونڈ سکتا ہے۔


ووٹنگ کا آغاز اپنے ووٹ سے کر رہا ہوں، اپنی آراء اور ووٹس سے نوازئیے۔

اور آخر میں بے نظیر اور نواز شریف کی واپسی کے حوالے سے مومن کا ایک شعر ۔۔۔۔۔

پھر "بہار" آئی، وہی دشت نوردی ہوگی
پھر وہی پاؤں، وہی خارِ مغیلاں ہونگے

۔
 

Dilkash

محفلین
اقتدار کے لئے بی بی کچھ بھی کر سکتی ھے۔پکستان کے عوام پر افسوس ھے۔کہ اب تک لیڈر اور لٹیرے میں تمیز نہ کرسکے۔۔۔
حالانکہ لیڈر تو کوئ ھے نھیں ۔۔۔
 

محمد وارث

لائبریرین
شاید آپ صحیح کہہ رہے ہیں، لیکن یہ تو سوچنے کی بات ہے کہ کیا ہم پاکستانی ہمیشہ کیلیے ان "بندوق" والوں اور انکے "بُوٹ" چاٹنے والوں کے رحم و کرم پر ہی رہیں گے۔ :(

۔
 

فاتح

لائبریرین
شاید آپ صحیح کہہ رہے ہیں، لیکن یہ تو سوچنے کی بات ہے کہ کیا ہم پاکستانی ہمیشہ کیلیے ان "بندوق" والوں اور انکے "بُوٹ" چاٹنے والوں کے رحم و کرم پر ہی رہیں گے۔ :(
ایک گانا یاد آ گیا
دیکھیں ہمیں نصیب سے اب اپنے کیا ملے
اب تک تو جو بھی دوست ملے بے وفا ملے
 
مشرف اور بینظیر جس طرح ایک دوسرے سے ملاقات سے انکاری رہے اس پر جیو نے ایک چلایا کچھ دیر۔

ملو نہ تم تو ہم گھبرائیں
ملو تو آنکھ چرائیں
ہمیں کیا ہوگیا
 

ساجد

محفلین
شرم ان کو مگر نہیں آتی۔
مشرف صاحب تو ڈوبے ہیں اب بی بی کو بھی لے ڈوبیں گے۔ شاید ان دونوں کے اصل چہرے بے نقاب کرنے کے لئیے یہ ڈیل پاکستانی عوام کے لئیے قدرت کی طرف سے تازیانہ ہے۔
اس ڈیل کے ڈیل ڈول کی مزید تفصیلات سامنے آنے پر بہتر طور پر کچھ کہا جا سکے گا کہ احتساب کی لاش کو کتنے گہرے گڑھے میں دفن کیا ہے اپنے جنرل صاحب نے۔
 

محمد وارث

لائبریرین
مولانا فضل الرحمان بھی حسبِ روایت پہنچ گئے ہیں مشرف کی حمایت کو، فرمایا ہے کہ مارشل لاء سے بچنا ہے تو چپ چاپ انہی اسمبلیوں سے مشرف کو باروردی صدر منتخب کر لو۔

حسنِ مطلع کے طور پر، مشرف، بے نظیر اتحاد کی حمایت بھی کردی ہے۔

اب کیا کرے قاضی :rolleyes:

۔
 
مولانا فضل الرحمن کی شان میں ایک قصیدہ لکھنے کا سوچ رہا ہوں جس میں ان کے 'فضائل' پر روشنی ڈال سکوں۔ ایک آرٹیکل ہارون رشید نے لکھا بھی ہے دیکھتا ہوں وہ مل جائے تو کم سے کم وہ ہی شئیر کر لوں۔

ویسے کچھ لوگوں میں غیرت حمیت یا عزت نفس نام کی کوئی شے رہتی ہی نہیں ، ابھی ایک ہفتہ پہلے تک یہ بیان آ رہے تھے کہ مشرف کو جانا چاہیے اور اب جب کہ واقعی مشرف کے جانے کا وقت آ گیا تو یہ لوگ کاسہ اقتدار لے کر اس کے پاس پہنچ گئے ہیں مگر مشرف اور اس کے حمایتی مشرف کی ڈوبتی ناؤ‌ کو زیادہ دیر نہیں بچا پائیں گے اور جو جو مشرف کے ساتھ ہوتا جائے عوام سے دور ہوتا جائے گا۔

یہی مشرف صاحب تھے جو ببانگ دہل کہا کرتے تھے کہ نواز شریف اور بینظیر انتہائی کرپٹ‌ ہیں اور انہیں کسی صورت ملک میں واپس آنے اور الیکشن لڑنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور یہی بینظیر صاحبہ ہیں جو آمریت اور گو مشرف گو کہا کرتی تھیں۔ بینظیر صاحبہ نے تو اتنی بھی شرم نہیں کی کہ جس شخص نے ان کے والد کو بدترین سیاست دان کہا اس سے بات کرتے ہوئے یہیں سوچ لیتیں کہ جن ووٹران کے ذریعے وہ اقتدار میں آتی ہیں وہ سب ان کا نہیں ان کے والد بھٹو کا دم بھرتے ہیں۔ اگر یہ ڈیل مشرف کے اقتدار کے ساتھ ہوگئی تو پیپلز پارٹی کی سیاسی خودکشی ثابت ہوگی ۔
 
Top