صرف علی
محفلین
اسلام آباد میں قائم لال مسجد کی ڈنڈا بریگیڈ سڑکوں پر نکل آئی ہے اور شہر میں لگائے گئے پوسٹرز کو اتارنا شروع کر دیا ہے۔شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق لال مسجد کی ڈنڈا بریگیڈ جو کہ کالے برقعوں میں روپوش ہے اسلام آباد کیسڑکوں پر ڈنڈوں سمیت گشت کر رہی ہے اور شہر میں لگائے گئے مشرف کے پوسٹروں اور بینروں کو پھاڑ دیا گیا ہے۔نمائندے کے مطابق لال مسجد سے نکلنے والی ڈنڈا بریگیڈ نے سیاہ رنگ کے برقعے پہن رکھے ہیں جس کے اندر معلوم نہیں ہے کہ خواتین ہیں یا مرد کیونکہ ماضی میں لال مسجد کے خطیب مولانا عبد العزیز کو برقعہ پہن کر فرار ہوتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا۔
آل پاکستان مسلم لیگ کے ایک رہنما اور مشرف کے ہمدرد شیخ ساجد کاکہنا ہے کہ لال مسجد کے دہشت گرد خواتین اور مردوں کے ٹولے اسلام آباد کی سڑکوں پر ڈندوں سمیت گھوم رہے ہیں اور مشرف سمیت دیگر امید واروں کے انتخابی حوالے سے لگائے گئے پوسٹروں اور بینروں کو پھاڑ رہے ہیں جبکہ دوسری طرف حکومت کی رٹ کو چیلنج کر دیا گیا ہے۔
http://www.urdu.shiitenews.com/inde...3-04-13-13-09-57&catid=19:pakistan&Itemid=119