میر انیس
لائبریرین
آج سے تقریباََ چھ مہینے پہلے میرا ایک بہت ہی محنتی ماتحت ابولکلام فیکٹری کی طرف فیکٹری ہی کی ہائی-ایس میں جارہا تھا کہ سامنے سے آنے والا ڈمپر ہائی-ایس سے چھوتا ہوا گزر گیا اس سے گاڑی کو تو نقصان نہیں ہوا پر اس بے چارے کی کہنی پر اتنی زبردست چوٹ لگی کے اسکا ہاتھ کئی جگہ سے ٹوٹ گیا کیونکہ اسنے اپنی کہنی تھوڑی سی کھڑکی سے باہر نکالی ہوئی تھی ۔اسکا ہماری آرگنائزیشن نے اپنے تمام اختیارات استعمال کرتے ہوئے علاج کرایا پر اسکی ایلبو ابھی تک سہی نہیں ہوپائی بلکہ شاید وہ حصہ جو دونوں ہڈیوں کو ملاتا ہے (فیومرس اور ریڈیو النیئر) وہ ہی نکل گیا تھا۔صرف ایک بد احتیاتی کی وجہ سے اسکا ہاتھ ہمیشہ کیلئے معذور ہوگیا۔
اب میرا آپ سب سے یہ سوال ہے جہاں جہاں آپ رہتے ہیں دنیا کہ کسی بھی حصے میں کیا ایسا ممکن ہے کہ اسکا ہاتھ جو ناکارہ ہوگیا ہے اور خالی لٹکا رہتا ہے یا پھر کسی بیلٹ کے ذریعے گلے میں لٹکا رہتا ہے اسکا علاج ہوجائے اسکی ایلبو اصلی یا مصنوعی کسی بھی صورت میں لگ جائے تو اس بے چارے کی زندگی تباہ ہونے سے بچ سکے ہماری کمپنی اسکا سارا خرچ برداشت کرے گی۔