کیا رات کو سونے سے پہلے پڑھی ہوئی چیز بہتر یاد رہتی ہے؟

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،
اکثر اوقات ایسا ہوتا ہے کہ ساری رات میرے ذہن میں ایک ہی چیز گردش کرتی رہتی ہے، اور اس کا تعلق عام طور پر گزشتہ دن کے کسی واقعے سے ہوتا ہے۔ اس سے میرے ذہن میں ایک پرانی بات کا خیال آیا جو میرے کسی دوست نے بتائی تھی کہ اگر کسی چیز کو یادداشت میں محفوظ کرنا ہو تو اسے سونے سے پہلے پڑھ لو۔ ان کی بات درست بھی ہو سکتی ہے کیونکہ اگر ایک مرتبہ پڑھی گئی چیز خود سے خواب میں دہرائی جاتی رہے تو یہ اچھی طرح یاد ہو سکتی ہے۔ لیکن یہ میرا کوئی آزمودہ طریقہ نہیں ہے۔ بس چند بار ایسا تجربہ ہوا ہے کہ رات کو جو کچھ پڑھ کر سویا، ساری رات وہی مختلف انداز سے میرے ذہن میں گونجتا رہا۔ بعض اوقات تو اس سے سر میں درد بھی ہو جاتی ہے۔ کیا آپ میں سے کسی کے ساتھ ایسا تجربہ ہوا ہے؟
 
میم نون

محفلین
- میری سوچ -

نیند دو طرح کی ہوتی ہے:
1) چَین کی نیند
2) بے چَینی کی نیند

پہلی قسم کی نیند میں جب آپ سوتے ہیں تو آپکو جاگنے تک بلکل ہوش ہی نہیں ہوتا کہ اس دوران کیا ہوا، اور عام طور سے دماغ فریش اور جسم سکون میں ہوتا ہے۔ یوں کہہ لیں کہ یہ گھوڑے بیچ کر سونے والی نیند ہوتی ہے :grin: ایسی نیند اس وقت آتی ہے جب کوئی بڑی پریشانی نا ہو یا پھر انسان بہت تھکا ہوا ہو کہ پریشانی پر نیند غالب آجائے۔

دوسری قسم کی نیند میں (اسے نیند کہنا بھی درست نہیں ہو گا کیونکہ آپ سو نہیں سکتے) انسان کسی گہری ذہنی کیفیت میں ہوتا ہے یہ کیفیت اچھی بھی ہو سکتی ہے اور بری بھی، پریشانی یا بے چینی والی یا پھر بہت بڑی خوشی والی، یہ تمام وہ کیفیات ہوتی ہیں جو کہ ہمارے لیئے بہت بڑی ہوتی ہیں اور ہم اسے مینج نہیں کر پاتے، ایسی صورت میں انسان سو نہیں پاتا اور اسے مختلف خیالات آتے رہتے ہیں، یہ خیالات اسی کیفیت کے بارے میں ہو سکتے ہیں یا پھر ویسے بھی ہو سکتے ہیں جیسے جب نماز کے لیئے کھڑے ہوں تو ہر طرح کے خیالات آنے شروع ہو جاتے ہیں :raisedeyebrow: اسطرح کی خیالات کا مقصد صرف ذہن کو اس کیفیت کی طرف سے ہٹا کر کسی دوسری طرف لگانا ہوتا ہے۔

اب نیند کا مقصد دماغ کی ہارڈسک کی ڈیفریگمنٹیشن کرنا ہوتا ہے اور پچھلے دن کی تمام معلومات کو فلٹر کر کے مفید معلومات کو سمبھالنا اور "فالتو معلومات" کا صفایا کر دینا ہوتا ہے۔

ایسے میں جب ہم سوتے ہیں تو اگر تو ہماری نیند پہلی قسم کی ہے، یعنی کہ دماغ بہت تھکا ہوا ہے تو ایسی صورت میں بہتر ہے کہ سکول کے سبق کو جاگنے کے بعد یاد کریں جب دماغ فریش ہو، نہیں تو ایسا ہی ہوگا کہ رات کو یاد کیا، نیند کے دورآن بہت کچھ فالتو سمجھ کر ختم کر دیا جائے گا :grin:

اوراگر نیند دوسری قسم کی ہے یعنی کہ نیند نہیں آرہی تو پھر سبق رات کو ہی یاد کر لیں، اس سے دو فائدے ہونگے، پہلا فائدہ یہ ہوگا کہ دماغ کو فالتو خیالات سے بچا کر اسے آپ اپنی مرضی سے اپنی مرضی کے خیالات کی طرف مرکوز کر دیں گے اور دوسرا فائدہ یہ ہوگا کہ جب آپ سبق یاد کرنے پر مرکوز ہو جائیں گے تو نیند فٹ سے آجائے گی :grin:
لیکن اس صورت میں بھی یاد بہت کم رہے گا، چنانچہ صبح امتحان میں جانے سے پہلے سبق پر ایک دفعہ دوبارہ نظر دوڑا لیں ;)

میرے لیئے تو دونوں تجربات ہی کامیاب رہے ہیں۔
 
محمد وارث

لائبریرین
اس قسم کا مجھے کوئی خاص تجربہ تو نہیں ہوا گو میری عادت ہے کم و بیش پچیس سال سے کہ روز رات کو سوتے وقت کوئی نہ کوئی کتاب پڑھتا ہوں اور بعض اوقات پڑھتے پڑھتے ہی سو جاتا ہوں۔

ایک بات ضرور ہے کہ مجھے اکثر خوابیں کتابوں کے متعلق ہی آتی ہیں، ایسی ایسی نایاب کتابیں خوابوں میں ملتی ہیں کہ جب آنکھ کھلتی ہے تو دیر تک افسوس ہوتا رہتا ہے کہ آنکھ کیوں کھل گئی :)
 
سویدا

محفلین
میرے ساتھ بارہا ایسا ہوا کہ ایک واقعہ یا کوئی عام سی بات یا کوئی خاص جگہ کا جب سامنا ہوا تو وہ واقعہ یا جگہ یا وہ بات میں ہونے سے پہلے خواب میں دیکھ چکا تھا
اس میں ضروری نہیں کہ کوئی اہم بات یا اہم واقعہ ہو بلکہ کوئی بھی معمولی سی بات یا واقعہ ہی سہی جو پیش آتا ہے تو وہ بالکل اسی طرح میرے دماغ میں موجود ہوتا ہے اور ایسا لگتا ہے کہ ایسا تو پہلے میں دیکھ چکا ہوں
 
محمداحمد

لائبریرین
میرا خیال ہے کہ جو چیزیں صبح یا دن میں یعنی بھر پور نیند لینے کے بعد پڑھی جاتی ہیں وہ بہت اچھی طرح سمجھ بھی آتی ہیں اور یاد بھی رہتی ہیں۔ رات کو اکثر دماغ تھکا ہوا ہوتا ہے اُس وقت مطالعے کی عادت میری بھی بڑی پرانی ہے لیکن میں اس وقت صرف تفریحِ طبع والی چیزوں سے ہی انصاف کر پاتا ہوں۔ دماغ کھپانے والی کتابیں دن میں ہی مزا دیتی ہیں۔

ویسے کبھی کبھی مجھے اگر رات کو کوئی اچھا آئیڈیا (خیال) کسی بھی حوالے سے آجائے تو وہ میری نیند اُڑا دیتا ہے اور سو بھی جاؤں تو ایک قسم کا اضطراب رہتا ہے۔ اکثر ایسے آئیڈیاز اس وقت تو بہت جاندار لگتے ہیں لیکن دوسرے دن یا بعد میں اس میں کوئی خاص کشش نہیں رہتی۔ ہاں اگر اس آئیڈیے کو اسی وقت actualize کر لیا جائے تو یہ وہ کام واقعی خوب ہوتا ہے۔

ویسے آج کل ایسے Eureka لمحے ذرا مشکل سے ہی ہاتھ آتے ہیں۔ :)
 
میم نون

محفلین
ہیں :eek: یہ پتہ نہیں میں رات کو کیاکیا لکھ گیا، لگتا ہے نیند کا کچھ زیادہ ہی غلبہ تھا :yawn:

یہ واضح کر دوں اسمیں میرا قصور نہیں بلکہ نیند کا قصور تھا، میں عقل و ہوش میں ایسی "فلسفیانہ" باتیں نہیں کرتا :rolleyes:

ویسے اس سے آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ رات کو میری کیسی نیند تھی :grin:
رات کو ایک کورس سے واپس آیا تھا اور کچھ ایسی باتیں بھی تو دماغ میں ڈالنی تھیں کہ "ری آرگنائزیشن" کے عمل کے دوران ان باتوں کو "فالتو" سمجھ کر ختم کر دیا جائے اور کورس کی باتیں ضروری سمجھ کر سمبھال لی جائیں۔ اب یہ مت پوچھیئے گا کہ آیا ایسا یہ ہوا یا اسکے بلکل الٹ :noxxx:
 
دوست

محفلین
یہ تو میرا بھی تجربہ ہے کہ رات کو سوتے وقت جو سوچ ہو، جو کہ اکثر اگلے دن کسی اہم کام کے سلسلے میں ہوتی ہے، وہ ساری رات گونجتی رہتی ہے خوابوں میں۔ کبھی پرچہ ہو تو وہ دیتا رہتا ہوں خواب میں۔ اور کبھی ایسا بھی ہوا کہ لیٹ ہوجاتا ہوں، پھر احساس ہوتا ہے کہ یہ تو خواب ہے۔ :)
 
dxbgraphics

محفلین
میرے ساتھ بارہا ایسا ہوا کہ ایک واقعہ یا کوئی عام سی بات یا کوئی خاص جگہ کا جب سامنا ہوا تو وہ واقعہ یا جگہ یا وہ بات میں ہونے سے پہلے خواب میں دیکھ چکا تھا
اس میں ضروری نہیں کہ کوئی اہم بات یا اہم واقعہ ہو بلکہ کوئی بھی معمولی سی بات یا واقعہ ہی سہی جو پیش آتا ہے تو وہ بالکل اسی طرح میرے دماغ میں موجود ہوتا ہے اور ایسا لگتا ہے کہ ایسا تو پہلے میں دیکھ چکا ہوں

آپ کی بات بلکل درست ہے۔ بلکہ کبھی کبھی شک ہونے لگتا ہے کہ کہیں ماضی میں تو دوبارہ نہیں لوٹ آئے
نیز اکثر یہ بات مشاہدے میں آئی ہے کہ تمام دن میں جس موضوع یا مسئلے کے بارے میں سوچا جاتا ہے یا جو چیز دل و دماغ پر سوار ہوتی ہے اسی کے بارے میں خواب آیا کرتے ہیں
 
امن ایمان

محفلین
میری نیند بہت گہری ہے۔۔۔۔مجھے بہت ہی کم خواب آتے ہیں۔۔۔۔میری تو حسرت ہی رہی کہ میں ہر رات خواب دیکھا کروں۔۔۔۔خواب دیکھتی ہوں مگر جاگتی آنکھوں سے: (

نبیل بھائی کے سوال سے ہی ایک بات زہن میں آئی۔۔۔کیا آپ خوابوں کی تعبیر پر یقین رکھتے ہیں؟؟؟

نوید۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔آپ کا جواب بہت بہترین تھا۔
 
سونے سے پہلے پڑھی ہوئی چیزیں بہتر یاد نہیں رہ پاتیں کیونکے اس وقت دماغ تھکا ہوا ہوتا ہے اور دن بھر کی مصروفیت کے echo ہو رہی ہوتی ہیں . اگر آپ کوئی چیز بہتر طور پر یاد کرنا چاہتے ہیں تو اسکے لئے بہتر یہ ہے کہ رات ٩ بجے سو کر صبح ٤ بجے اٹھہ جائیں اور تہجد پڑھ کر یاد کرنا شروع کریں. اس سے دو فائدے ہونگے.ایک یہ کے آپکا دماغ اس وقت ری سیٹ ہوگا. یعنی دن بھر کے واقعات آپ کی یاد کرنے کی صلاحیت اثر انداز نہیں ہو سکیں گے. دوسرا فائدہ یہ ہوگا کہ رات ٤ بجے سے صبح تقریباً ٨ بجے تک vasopressin نامی ہارمون کا اخراج زیادہ ہوتا یہ ہارمون یاد کرنے میں بہت مدد کرتا ہے. دوسرے الفاظ میں آپ یوں کہ سکتے ہیں کہ اس وقت آپ جسم کی توانائیوں کو استعمال کرتے ہیں بجائے دماغ پر دباؤ ڈالنے کے...
دوسرا بہتر وقت کھانے سے پہلے کا وقت ہوتا ہے جب gherlin نامی ہارمون خارج ہوتا ہے یہ ہارمون بھی یاد کرنے میں زیادہ مدد کرتا ہے ...شاید اسی وجہ سے بڑے بوڑھے امتحاں کے دنوں میں زیادہ کھانے سے منع کرتے تھے...
 
@ امن ایمان !
انسان خواب ضرور دیکھتا ہے.اگر نہ دیکھے تو پاگل ہو جائے یا خود کشی کر لے..یہ الگ بات ہے کہ لوگ اپنا خواب یاد نہیں رکھہ پاتے...اگر آپ اپنا خواب یاد رکھنا چاہتی ہیں تو آپکو اپنا blood glucose کا لیول کم کرنا ہوگا.
 
ابوعثمان

محفلین
اس قسم کا مجھے کوئی خاص تجربہ تو نہیں ہوا گو میری عادت ہے کم و بیش پچیس سال سے کہ روز رات کو سوتے وقت کوئی نہ کوئی کتاب پڑھتا ہوں اور بعض اوقات پڑھتے پڑھتے ہی سو جاتا ہوں۔

ایک بات ضرور ہے کہ مجھے اکثر خوابیں کتابوں کے متعلق ہی آتی ہیں، ایسی ایسی نایاب کتابیں خوابوں میں ملتی ہیں کہ جب آنکھ کھلتی ہے تو دیر تک افسوس ہوتا رہتا ہے کہ آنکھ کیوں کھل گئی :)
اوہ! واہ جی واہ
وارث بھائی! آپ لڑکی کو کتاب کہتے ہيں کیا:eek:؟؟؟(مسکراتے ہوئے;)۔)مذاق کررہا ہوں۔:nailbiting:
 
ابوعثمان

محفلین
ویسے نبیل بھائی کی بات قابل غور ہے۔
کچھ اراکین خواب کی طرف لے گئے۔حالانکہ جو میں سجمھا ہوں۔وہ یہ ہے کہ سونے کے بعد نہیں جب انسان سونے کیلئے لیٹتا ہے۔تو نیند آنے سے پہلے کی جو کیفیت ہوتی ہے۔نبیل بھائی اس کے بارے میں ڈسکس کرنا چاہ رہے ہیں۔
کسی پریشانی میں بعض اوقات نیند نہیں آتی۔بچپن میں جلدی نیند آجاتی ہے۔عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ اس کا دورانیہ بھی بڑھتا ہے۔بعض اوقات تو کوفت ہونے لگتی ہے کہ نیند کیوں نہیں آرہی۔صبح جلدی فلاں کام کرنا ہے۔نیند نہيں آئے گی تو وقت پہ آنکھ نہیں کھلے گی۔
خواب ایک الگ ایشو ہے۔اور
سونے سے پہلے جو خیالات دماغ میں گردش کرتے ہیں وہ الگ ایشو ہے۔میرے ساتھ بھی ایسا ہوتا ہے۔کہ ایک بات مختلف انداز سے دماغ میں گھومتی رہتی ہے۔
 
محمدصابر

محفلین
میرے ساتھ بارہا ایسا ہوا کہ ایک واقعہ یا کوئی عام سی بات یا کوئی خاص جگہ کا جب سامنا ہوا تو وہ واقعہ یا جگہ یا وہ بات میں ہونے سے پہلے خواب میں دیکھ چکا تھا
اس میں ضروری نہیں کہ کوئی اہم بات یا اہم واقعہ ہو بلکہ کوئی بھی معمولی سی بات یا واقعہ ہی سہی جو پیش آتا ہے تو وہ بالکل اسی طرح میرے دماغ میں موجود ہوتا ہے اور ایسا لگتا ہے کہ ایسا تو پہلے میں دیکھ چکا ہوں

آپ کی بات بلکل درست ہے۔ بلکہ کبھی کبھی شک ہونے لگتا ہے کہ کہیں ماضی میں تو دوبارہ نہیں لوٹ آئے
نیز اکثر یہ بات مشاہدے میں آئی ہے کہ تمام دن میں جس موضوع یا مسئلے کے بارے میں سوچا جاتا ہے یا جو چیز دل و دماغ پر سوار ہوتی ہے اسی کے بارے میں خواب آیا کرتے ہیں
یہاں دیکھیں۔
 
میم نون

محفلین
نوید۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔آپ کا جواب بہت بہترین تھا۔

جواب پسند کرنے کا بہت شکریہ :)

...شاید اسی وجہ سے بڑے بوڑھے امتحاں کے دنوں میں زیادہ کھانے سے منع کرتے تھے...

اچھا، میں تو یہی سوچتا رہا ہوں کہ شائد مجھے اس لیئے منع کرتے تھے کہ کہیں امتحان کے دوران سو نا جاؤں :laugh:
 
محمداحمد

لائبریرین
برادرم میں لڑکی کو کتاب نہیں کہتا لیکن آپ کی بھابھی کتابوں کو سوکن ضرور کہتی ہیں :)

یہ بھی خوب کہا آپ نے۔ ہمارے ہاں بھی جب گھر میں فالتو چیزوں کا ذکر آتا ہے تو وہاں سب سے پہلے ہماری کتابیں لانے کی عادت زیرِ بحث آ جاتی ہے۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
نبیل بھائی کے سوال سے ہی ایک بات زہن میں آئی۔۔۔کیا آپ خوابوں کی تعبیر پر یقین رکھتے ہیں؟؟؟
جی نہیں۔ :)
کم از کم مجھ جیسے عام انسانوں کے خواب کچھ معنی نہیں رکھتے ہیں۔ کبھی کوئی پریشان کن خواب دیکھ لوں تو اٹھ کر دعا پڑھ لیتا ہوں کہ اللہ تعالی ہر پریشانی اور شر سے محفوظ رکھے۔
 
امن ایمان

محفلین
@ امن ایمان !
انسان خواب ضرور دیکھتا ہے.اگر نہ دیکھے تو پاگل ہو جائے یا خود کشی کر لے..یہ الگ بات ہے کہ لوگ اپنا خواب یاد نہیں رکھہ پاتے...اگر آپ اپنا خواب یاد رکھنا چاہتی ہیں تو آپکو اپنا blood glucose کا لیول کم کرنا ہوگا.

ڈاکٹر صاحب مجھے کبھی خواب دیکھائی دے جاتے ہیں لیکن شاید مہینوں بعد کوئی ایک جو جاگنے پر یاد رہتا ہے۔۔۔۔آپ ڈاکٹر ہیں تو یقننا آپ کی بات مستند ہوگی۔۔۔۔اب بلڈ گلوکوز لیول کم کیسے کیا جائے۔۔یہ مجھے نہیں پتہ۔۔۔ویسے تو میں میٹھا بالکل بھی زیادہ نہیں لیتی۔

میرا خیال ہے کہ میری بات کچھ زیادہ ہی آف ٹاپک ہوگئی۔۔۔اور موضوع شروع بھی نبیل بھائی نے کیا ہے :nailbiting:
 
امن ایمان

محفلین
جی نہیں۔ :)
کم از کم مجھ جیسے عام انسانوں کے خواب کچھ معنی نہیں رکھتے ہیں۔ کبھی کوئی پریشان کن خواب دیکھ لوں تو اٹھ کر دعا پڑھ لیتا ہوں کہ اللہ تعالی ہر پریشانی اور شر سے محفوظ رکھے۔

نبیل بھائی میں بھی یقین نہیں رکھتی تھی لیکن کبھی کبھی زندگی میں کچھ عجیب سا ہوجاتا ہے نا۔۔۔۔جیسے میری بیٹی نورالعین کے پیدا ہونے سے کچھ ماہ پہلے مجھ ایک خواب دیکھائی دیا کہ میرے داداابو (جو کافی سال پہلے وفات پا چکے ہیں) مجھے اپنے ہاتھوں سے دہی کھلا رہے ہیں۔۔۔میں یہ خواب دیکھ کے بہت ڈر گئی۔۔۔۔لیکن میری تائی ماں (جو میری ساس بھی ہیں) نے مجھے کہا کہ یہ تو خوشخبری ہے۔۔۔اللہ تعالیٰ تمھیں بیٹی دے گا۔۔۔۔اگر تم خواب میں دودھ پیتی تو پھر بیٹا ہوتا۔۔۔۔کچھ مہینوں بعد ان کی بتائی تعبیر ٹھیک نکلی۔

نبیل بھائی میں نے آپ کا سارا موضوع ہی بدل دیا :noxxx:
 
Top