کیا سنائیں کس حال میں آتی ہے پردیس کی عید

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
لوگ کہتے ہیں عید کارڈ اسے
یہ روایت ہے اس زمانے کی
ایک دستک ہے ان کے ذہنوں پر
جن کو عادت ہے بھول جانے کی


کہاں رہ گئی ہماری عیدیاں اور عید کارڈ۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
مزید چوٹوں کی فی الحال گنجائش ہی نہیں رہی ۔ عید پارٹی ٹکڑوں میں منائی جائے گی۔
عید کل اور پارٹی ہفتہ کو۔ درد بہت بڑھ گیا ہے بازو میں۔ سخت ہدایات کے پیشِ نظر آرام کرنے پہ مجبور ہیں ۔
 

زیک

مسافر
مزید چوٹوں کی فی الحال گنجائش ہی نہیں رہی ۔ عید پارٹی ٹکڑوں میں منائی جائے گی۔
عید کل اور پارٹی ہفتہ کو۔ درد بہت بڑھ گیا ہے بازو میں۔ سخت ہدایات کے پیشِ نظر آرام کرنے پہ مجبور ہیں ۔
عید بھی ہفتہ ہی کو منا لیں۔

اگر چوٹ کے تین ہفتہ بعد اتنا درد ہے تو اسے سیریس لیں اور پارٹی کو ملتوی کر دیں
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
عید بھی ہفتہ ہی کو منا لیں۔

اگر چوٹ کے تین ہفتہ بعد اتنا درد ہے تو اسے سیریس لیں اور پارٹی کو ملتوی کر دیں
عید منانا مطلب کہ عید مبارک تو کل ہی کہیں گے نا۔ البتہ پارٹی ہفتہ کو۔ سب اس گھر کی بجائے اپارٹمنٹ میں اکٹھے ہوں گے۔ کھانا پینا باہر سے۔
سیریس ہی ہو گیا کچھ زیادہ۔ پرسوں آٹھ گھنٹے ہسپتال ہی گزرے تھے۔ تین بار ڈانٹ پڑی کہ اتنی برداشت کو کس نے بولا تھا۔
آرام کے سوا سب کام منع ہو گئے۔ ہڈی کو کوئی مسئلہ نہیں لیکن مسلز اور کچھ نسیں متاثر ہوئی ہیں جن سے درد ہے اور دو انگلیاں بھی سن ہونے لگی تھیں۔ مکمل آرام میں بھی بہت درد ۔
کم ہونے کی بجائے بڑھتا جا رہا۔
 

سید عاطف علی

لائبریرین
لوگ کہتے ہیں عید کارڈ اسے
یہ روایت ہے اس زمانے کی
ایک دستک ہے ان کے ذہنوں پر
جن کو عادت ہے بھول جانے کی
کہاں رہ گئی ہماری عیدیاں اور عید کارڈ۔
یہ لیجیے یہی والا عید کارڈ ۔
651-6518309_logh-kehty-han-eid-card-esy-urdu-poetry.png
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
واہ بھائی واہ مزہ آ گیا دیکھ کر ہی
یہ تو ہم ایک ہی دن میں ختم کر جائیں کسی دوسرے کو خبر ہونے سے پہلے۔

ہاں نا۔۔ جبری عیدی۔۔ آخر ملی تو۔
اور کسی کو بھی خیال نہیں ۔
 
کوئی اس لڑی میں خالی ہاتھ نہ آئے۔
ایک ایک عید کارڈ ہمراہ لانا فرض ہے دعائیہ کلمات اور نیک خواہشات سے مزیٗن کر کے۔
اور عیدی تو لازمی دینی پڑے گی کیونکہ اس محفل میں یہ ہماری پہلی عید ہے جسے ہم اچھے سے منانا چاہتے ہیں۔
کتنی عیدی اکھٹی ہوگئی ہے
 

زیک

مسافر
اگر عید کے نقطۂ نظر سے دیکھا جائے تو اس کا دیس تو جزیرۃ العرب ہے۔ اس لحاظ سے پاکستانی، یورپی، امریکی عید سب پردیسی ہوئیں
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
عید تو عید ہے۔ جہاں بھی رمضان کے روزے رکھے جائیں اس کے بعد عید منانا حق ہے، انعام ہے۔ اب چاہے دیسی ہو یا پردیسی۔
 
Top