کیا عمران خان کشمیر کا معاملہ یو این کی قراردادوں کے باہر ڈھونڈنا چاہتا ہے؟ یا کشمیر کا سودا کر چکا

ابن آدم

محفلین
یہاں پر یہ یاد کرانا ضروری ہے کہ برصغیر کی تقسیم کے بعد کچھ ریاستوں نے آزاد رہنے کو ترجیح دی جن میں حیدرآباد، سکم وغیرہ شامل ہیں لیکن انڈیا نے ان کو فوجی طاقت سے ضم کر لیا. اب عمران کا یہ کہنا کہ جب وہ پاکستان کے حق میں فیصلہ کر لیں گے پھر ہم ان کو آزاد رہنے کی آپشن دیں گے کچھ عجیب بات ہے کیونکہ جب وہ ایک دفعہ پاکستان کے حق میں فیصلہ کر چکے تو پھر دوبارہ یہ چوائس دشمن کو موقعہ دینے کے مترادف ہی ہے

جاسم محمد

اقوام متحدہ کی قرار داد میں کہاں لکھا ہے کہ کشمیریوں کو حق خود ارادیت نہیں دیا جائے گا؟ اگر وہ پاکستان سے الحاق کی بجائے آزاد رہنا چاہتے ہیں تو یہ ان کا حق ہے۔
 
جاسم محمد

محفلین
عمران نیازی کے بارے میں ایک ہی بات کافی ہے کہ وہ جنرل نیازی کے خاندان والا ہے۔۔۔ باقی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کشمیری اگر آزاد رہنا چاہتے ہیں تو یہ ان کا حق ہے۔ اقوام متحدہ کی قراردادیں بھی یہی کہتی ہیں کہ کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جائے۔ اس پر اپوزیشن اور لفافوں کی چیخیں کیوں نکل رہی ہیں؟
 
ابن آدم

محفلین
یونائیٹڈ نیشن کی قرارداد کہتی ہے کہ آزاد اور منصفانہ الیکشن کے بعد یہ فیصلہ کیا جائے گا کہ کشمیر کا الحاق پاکستان سے ہو یا بھارت سے. کم از کم یونائیٹڈ نیشن کی قرارداد ٤٧ جو ٥ جنوری ١٩٤٩ میں منظور ہوئی تھی وہ تو یہی کہتی ہے. اس میں کسی آزاد جمو کشمیر کا ذکر نہیں ہے. لیکن کچھ لوگ پڑھتے نہیں ہے.
لنک پر پہلا نکتہ دیکھ لی جیے گا

Full Text of the 1949 UN Resolution Calling for Referendum on Kashmir
 
جاسم محمد

محفلین
یونائیٹڈ نیشن کی قرارداد کہتی ہے کہ آزاد اور منصفانہ الیکشن کے بعد یہ فیصلہ کیا جائے گا کہ کشمیر کا الحاق پاکستان سے ہو یا بھارت سے
الیکشن نہیں ریفرنڈم۔ کشمیری اگر پاکستان کے ساتھ جاتے ہیں تو ان کو حق حاصل ہوگا کہ وہ اپنی آزاد ریاست قائم کر سکیں۔ جیسے آزاد کشمیر آج بھی پاکستان کا حصہ نہیں ہے۔
 
جاسم محمد

محفلین
لیکن کچھ لوگ پڑھتے نہیں ہے.
اس حوالہ سے آئین پاکستان بھی پڑھ لینا
Ete8DQvXMAAjzxV
 
جاسم محمد

محفلین
آپ کے اس سوال کا بہترین جواب پاکستان کے سابق سفیر عبدالباسط صاحب نے دیا ہے ۔ خیال رہے کہ عبدالباسط صاحب لفافی نہیں ہیں۔

آئین پاکستان کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیتا ہے۔ پاکستان سے الحاق کے بعد وہ جیسا چاہیں گےان کے ساتھ پاکستانی فیڈرشن تعلق رکھے گی۔ عمران خان نے اس تناظر بات کی ہے جسے وزیر اعظم سے زیادہ ذہین لوگوں نے چائے کی پیالی میں طوفان بنا دیا ہے۔

نواز شریف تو بے وقوف تھا۔ پرچی دیکھ کر پڑھتا تھا۔ سیلیکٹڈ ذہین ہے۔ فی البدیہہ بولتا ہے اور جو منہ میں آیا کہہ جاتا ہے۔ اگر اس نے وہی بات کی ہے جو آئینِ پاکستان کہتا ہے تو پھر فارن آفس کیوں وضاحتیں جاری کررہا ہے۔ سابق سفیر کیوں اسے احمقانہ بات کہہ رہا ہے۔ کیوں اسے آئینِ پاکستان کے منافی قرار دے رہا ہے۔ درست بات یہ ہے کہ حکومت چلانا نظام سقے کے بس کی بات نہیں۔
 
جاسم محمد

محفلین
فارن آفس کیوں وضاحتیں جاری کررہا ہے۔
کیونکہ فارن آفس بھی لفافوں اور اپوزیشن کے پروپگنڈہ کا شکار ہے۔ جن کو آئین انگریزی میں سمجھ نہیں آتا ان کیلئے اردو میں ترجمہ یہاں موجود ہے:
وزیر اعظم عمران خان نے ایک آئینی بات کی ہے جسے آئین سے نابلد بغض عمرانیوں نے کشمیر سے غداری قرار دے دیا ہے۔
 
اس ملک میں دو ہی تو ذہین لوگ رہ گئے ہیں، نیازی صاحب اور ان کا لفافی ارشاد بھٹی۔ باقی وزارتِ خارجہ، سابق سفیر اپوزیشن جماعتیں سب بے وقوف ہیں۔
 
جاسم محمد

محفلین

جاسم محمد

محفلین
دندان ساز کو دندان ساز ہی کہیں گے یا یہ کہنا اس کی توہین گردانا جائے گا؟ فرض کریں ہم اپنے اگلے مزاحیہ مضمون میں کسی دندان ساز کو دندان ساز کہہ دیتے ہیں تو ہمیں اپنا وہ مشہور جملہ تو نہیں لکھنا پڑے گا کہ " یہ ایک مزاحیہ مضمون ہے" ؟
 
کسی زمانہ میں صدر پاکستان بہت طاقتور اور خودمختار آئینی عہدہ ہوا کرتا تھا۔ پھر جمہوری انقلابی ۱۸ ویں ترمیم نے اس کے پر کتر دیے۔ اب بیچارہ صدر پاکستان زرداری جیسا ڈاکو، ممنون حسین جیسا دہی بھلے والا اور عارف علوی جیسا دندان ساز بھی بن سکتا ہے۔ ربڑ اسٹیمپ پارلیمان کے بعد اب صدر پاکستان بھی ربڑ اسٹیمپ :)
 
سید عاطف علی

لائبریرین
لگگتا ہے عمران خان یہ سودا کر کے جمائما کو پیسے بھیج چکا ہے اور پچھلے لوگوں نے جو فتوحات کر کے کشمیر نئی میں توسیعات کی تھیں وہ سب بھی کھا گیا ہے۔
 
Top