Ali Baba
محفلین
آپ کمال بھی کرتے ہیں جناب اور بھولتے بھی نہیں۔ صاف گوئی اور دریدہ دہنی میں فرق ہوتا ہے۔دندان ساز کو دندان ساز ہی کہیں گے یا یہ کہنا اس کی توہین گردانا جائے گا؟ فرض کریں ہم اپنے اگلے مزاحیہ مضمون میں کسی دندان ساز کو دندان ساز کہہ دیتے ہیں تو ہمیں اپنا وہ مشہور جملہ تو نہیں لکھنا پڑے گا کہ " یہ ایک مزاحیہ مضمون ہے" ؟
مثال کے طور پر اپنے والد صاحب کو ہم سب ہی "ابا جی" وغیرہ کہتے ہیں، لیکن کبھی کسی نے "پیو" کہہ کر مخاطب نہیں کیا ہوگا حالانکہ مطلب اس کا بھی ابا ہی ہے۔اور اسی طرح کسی جانوروں کے ڈاکٹر کو "ویٹ ڈاکٹر" کہنا صاف گوئی ہے اور احترام ہے، اور اس کو منہ پھاڑ کر "ڈنگر ڈاکٹر" کہنا مزاح تو چھوڑیے نرا پھکڑ پن اور جگت بازی ہے۔ (آپ کی یاد داشت میں یہی مثال ثبت ہو چکی ہے سو پھر سے عرض کر دی)۔