فرخ منظور
لائبریرین
بعض لوگوں کا خیال ہے کہ غالب کی شاعری عاشقانہ شاعری ہے یا اس میں غالب عنصر عاشقی کا ہے - جبکہ میرا خیال اسکے بالکل برعکس ہے - میرا خیال ہے کہ غالب کے چند ایک اشعار کے علاوہ باقی تمام شاعری میںمعاشرتی، نفسیاتی، فلسفیانہ اور صوفیانہ موضوعات کو زیرِ بحث لایا گیا ہے - میں تمام اراکین محفل سے گزارش کرتا ہوں کہ وہ اپنے اپنے خیالات سے نوازیں اور ان اشعار کو ضرور پیش کریں جنہیں وہ عاشقانہ خیال کرتے ہیں - بہت شکریہ!