عرفان سعید
محفلین
کرونا وائرس کے بارے میں متفرق معلومات کو دیکھتے ہوئے بارہا یہ پڑھنے کو ملا کہ یہ وائرس کچھ دیر ہوا کے علاوہ مختلف میٹریل کی سطح پر دیر تک زندہ رہنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
آج ایک فِنش کولیگ نے یہاں کے مقامی اخبار میں ایک آرٹیکل دکھایا جس میں فن لینڈ کے سٹیلائٹ سے حاصل شدہ تصویروں کے ذریعے یہ بتایا گیا تھا کہ ووہان کے علاقے کی فضا میں لاک ڈاؤن کے بعد نائٹروجن ڈائی آکسائیڈ کی مقدار میں خاطر خواہ کمی ہوئی ہے۔ اور اٹلی کے علاقے مِلان میں اب لاک ڈاؤن کے بعد فضا میں نائٹروجن ڈائی آکسائیڈ کی مقدار میں کمی واقع ہو رہی ہے۔ نائٹروجن ڈائی آکسائیڈ کا زیادہ ہونا فضائی آلودگی کے زیادہ ہونے کی طرف تو اشارہ کرتا ہے، لیکن آلودگی کا تنہا ماخذ نہیں ہے۔ فضائی آلودگی کا زیادہ ہونا اس بات کی طرف بھی اشارہ کرتا ہے کہ فضا میں بہت سے آلودگی کی وجہ سے پیدا ہونے والے ذرات بھی موجود ہیں، جو آزادانہ نقل و حمل کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
اس سے یہ سوال ذہن میں پیدا ہو رہا تھا کہ کہ ٖاگر وائرس فضا میں معلق ان ذرات پر زندہ رہنے کی صلاحیت رکھتے ہوں تو کیا یہ وائرس کے پھیلاؤ کو بڑھانے میں معاون ثابت ہو سکتے ہیں؟ (سوال عمومی نوعیت کا ہے کہ کوئی بھی وائرس)
میری چونکہ یہ فیلڈ نہیں تو معلومات نہ ہونے کے برابر ہیں۔ اس لیے کچھ محفلین کو ٹیگ کر رہا ہوں۔ اگر کسی محفلین کو اس سلسلے میں سائنسی معلومات ہوں تو ضرور شیئر کریں۔
فاخر رضا
محمد سعد
سید ذیشان
زیک

آخری تدوین: