انقلابات زمانہ بھی عجب ہیں ناصر
وہ دیکھ رہے ہیں جو سنا کرتے تھے
مودبانہ گزارش ہے کہ میں لائبریری میں کوئی پوسٹ نہیں کر سکتا کیونکہ شاید اب میں لائبریری رکن بھی نہیں ،
کیا قیامت ہے
ویسے کس نے کمال چابکدستی سے میری لائبریری کی رکنیت ختم کی ہے ، ذرا پتہ تو چلے
میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ لائبریری کی رکنیت منسوخ ہونے میں ناصر کاظمی کا کوئی ہاتھ نہیں۔ آپ ان سے ان کی روح پر ظلم ڈھا کر کیوں بدلا لے رہے ہیں۔
اتفاقاتِ زمانہ بھی عجب ہیں ناصر
آج وہ دیکھ رہے ہیں جو سنا کرتے تھے
واقعی دہائی ہے دہائی! محب میں آپ کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔
جب محبت کا مرکز ایک ہو تو دکھ سکھ بھی سانجھے ہو جاتے ہیں۔ اور ہماری محبت کا مرکز ہے محفل۔اس لیے محب صاحب میں بھی آپ کے ساتھ ہوں۔ یہ کوئی بات ہے کہ بلاوجہ آپ کے ساتھ یہ کمال کر دیا گیا۔
محب زیادہ دل پر نہ لو یہ بات
کوئی اتفاق ہی ہوگا کہ ایسا ہوا، ناظمینِ اعلیٰ سے رابطہ کریں۔
در اصل شگفتہ اور خرم نے دوبارہ ارکان کی فہرست حال ہی میں بنائی تو اس میں جو پرانے ارکان تھے، اور جنہوں نے فیڈ بیک نہیں دیا، ان کو ممبر شپ سے ہٹا دیا گیا۔ محب ہی نہیں، شاید مہوش بھی اب لائبریری کی رکن نہیں ہیں!! مجھ کو بھی احساس ہوا تھا کہ پرانے ارکان کا رکن بنے رہنے میں تو کوئی حرج نہیں تھا۔ میری دلی ہمد؎ردی تمہارے ساتھ۔
میں بھی نہیں ہوں لیکن مجھے پتا تھا کہ میں اب لائبریری کے کسی بھی کام میں حصہ نہیں لیتا سو مناسب سمجھا کہ پیچھے ہی رہا جائے۔
السلام علیکم
محترم منتظمین کرام اردو لائیبریری
آپ سے پر زور التجا ہے کہ
محترم محب علوی اور محترم دوست جی کے ساتھ ساتھ
پرانے اراکین لائیبریری کی رکنیت بحال کی جائے ۔
یہ وہ ہستیاں ہیں جن سے مجھ جیسے اراکین نے بہت کچھ سیکھا ہے ۔
ان ہستیوں کا نام اور کام میرے لیے مشعل راہ ہے ۔
یقین ہے کہ میری التجا پر غور کیا جائے گا ۔
نایاب