کیا مجھے گھاس کاٹنے کی نوکری مل سکتی ہے؟

ساجد

محفلین
السلام علیکم!

یہ خبر نہایت سادہ ہے مگر ہے پتے کی خبر

تو مذید جانئے:

کیا مجھے گھاس کاٹنے کی نوکری مل سکتی ہے؟

:chatterbox::idontknow::rollingonthefloor::drooling:
کسی اور کو یہ نوکری ملے نہ ملے مجھے تو یہ نوکری مل گئی ہے اور میں اس سے خوب لطف اٹھا رہا ہوں۔ بہت سارا عرصہ اے سی والے کمروں اور ٹھنڈی گاڑیوں میں گزارنے کے بعد اب دو وقت اپنے جانوروں کے لئے بھائیوں بھتیجوں کے ساتھ چارہ تیار کرواتا ہوں تو ایک عجیب مسرت کا احساس ہوتا ہے اور زندگی اپنے صحیح روپ میں مسکرا کر ملتی ہے۔ اور شکریہ کے طور پر جب جانور پیار سے میرے ہاتھ چاٹتے ہیں تو سرشاری کی کیفیت یہ سوچنے پر مجبور کر دیتی ہے کہ کیا یہ جانور آج کے خود غرض انسان سے اچھے نہیں ؟؟؟
مذکورہ وزیر کے بارے میں کچھ لکھ کر میں حالیہ بے حس و بے کار سیاستدانوں پر کچھ لکھ کر اپنا اور اہلِ محفل کا وقت اور دماغ خراب نہیں کرنا چاہتا تھا :notlistening:اس لئیے اپنے محسوسات لکھ کر آپ دوستوں کے ساتھ گپ شپ کرنا بہتر جانا۔
 
ساجد

محفلین
بہت شکریہ ساجد بھائی، کہاں ہیں آجکل اور کیا ہو رہا ہے؟
شمشاد بھائی اور کیا ہونا ہے آج کل۔ نیٹ گردی ، کتاب گردی اور امتحان کی تیاریاں اپنی بھی اور آپ کے بھتیجے کی بھی۔
آج میں اس کو معاشرتی علوم (سوشل سٹڈیز) کی تیاری کروا رہا تھا تو وہ مجھے پوچھنے لگا کہ پاپا جب 712 میں محمد بن قاسم نے مسلم حکومت کی بر صغیر میں بنیاد رکھ دی تھی تو 1192 میں شہاب الدین غوری اور پھر 1526 میں ظہیر الدین بابر نے نئے سرے سے مسلم حکومت قائم کیوں کی؟ اس انتہائی دلچسپ بحث کو میں محفل پر ضرور پیش کروں گا۔ اور اس سے یہ اندازہ بھی ہو جائے گا کہ ہماری نئی نسل اب کتنی حساس اور تنقیدی ہو گئی ہے۔
 
arifkarim

معطل

ظاہر ہے اب نئی نسل ماضی کی جاہلانہ غلطیوں کو دہرانا نہیں‌چاہتی!
 
ساجد

محفلین
نیٹ گردی آپ کی اتنی زیادہ نظر تو نہیں آتی۔ اور یہ کون سے امتحان کی تیاری ہو رہے ہے؟
شمشاد بھائی ، 12 سے 14 گھنٹے کی بجلی کی بندش میں اتنی نیٹ گردی بھی غنیمت ہے ۔ جناب من آج کل اعلی ثانوی (ایف اے) کے امتحان کی تیاری ہو رہی ہے۔
 
مغزل

محفلین
انتہائی جاہلانہ جواب تھا۔
1100561500-1.gif

’’ باربر ‘‘ اعوان سے اسی بات کی توقع ہے تھی اور رہے گی
 
Top