حیدرآباد کے ایک اردو اخبار کی یہ خبرملاحظہ فرمائیں ۔
کیا مسقبل میں شادی سے قبل بلڈ ٹسٹ ضروری ہوگا ۔۔۔۔۔؟شادی سے عین قبل دلہے کے ایڈزسے متاثر ہونے کے شبہ پر دلہن نے شادی سے انکار کر دیا ۔
شادی کے رسومات کا آغاز ہونےہی والا تھا کہ دلہن کے ماں باپ کو ایک گم نام فون کال وصول ہوا جس میں بتایا گیا کہ دلہا ایڈز سے متاثر ہے ۔ اس اطلاع کے ساتھ ہی شادی روک دی گئی اور پولس وہاں پہنچ گئی ۔ اس بات کی تصدیق کے لئے پولس، الکٹرانک میڈیا اور لڑکی کے والدین ، دلہے کے ساتھ گورنمنٹ جنرل ہاسپٹل پہنچ گئے ۔ دلہے کی خون کی جانچ کے بعد ہاسپٹل انتظامیہ نے ہاسپٹل کا سرٹفکیٹ دکھا تے ہوئے یہ اعلان کر دیا کہ دلہا ایڈز سے متاثر نہیں ہے جس پر دلہے نے میڈیا اور پولس پر شدید برہمی کا اظہار کیا ۔ اس صورت حال کے پیش نظر لڑکی نے شرمندگی محسوس کر تے ہوئے شادی سے انکار کر دیا ۔