کیا مطلب۔۔۔۔؟

متلاشی

محفلین
اس دھاگے پر آپ اردو زبان کے مشکل الفاظ و تراکیب کے معانی و مطالب جان سکیں گے۔۔۔۔!
سو پہلا سوال میں ہی کرتا ہوں۔۔۔۔
لفظ پندار کا مطلب کیا ہے۔۔۔؟ میرے خیال میں پنجرہ یا حصار کے معنیٰ میں استعمال ہوتا ہے ۔۔۔ کیا میرا خیال ٹھیک ہے۔۔؟
 

پپو

محفلین
پندار با معنی گماں ہے ایسا حصار جو کوئی اپنی ذات میں بنا لے پنجرہ اس کا متبادل یا ہم معنی ہرگز نہیں ہے
 

پپو

محفلین
فشاں یعنی اگلنے والا یا برسانے والا
سارباں میرا خیال ہے اونٹ کو چلانے والے کو کہتے ہیں
اور بے کراں کا مطلب جس کوئی کنارہ نہ ہو بےحد و حساب
 

مغزل

محفلین
برادرم م۔م۔مغل صاحب سنا ہے آپ نے اردو کی لغت گھول کر پی ہوئی ہے۔۔۔ ۔:ROFLMAO:
اس لئے یہ سلسلہ آپ کی نظرِ کرم چاہتا ہے۔۔۔ !

نہیں پیارے صاحب یہ ہوائی کسی دشمن نے اڑائی ہوگی ۔۔
میں تو جہل مرتبت ہوں اللہ آپ کو خوش رکھے، آمین
چونکہ ٹھور ٹھٹھَول بھی جاری ہے یہاں تو میرے خیال میں اس لڑی کو عام لوگوں کے لیے بھی کھو ل دیا جائے تو مناسب ہوگا۔
 

پپو

محفلین
عرفان سرور بھائی انتہائی مودبانہ گذارش ہے اگر بھائی کی دل آزاری نہ ہو مجھے آپ کے اوتار سے اختلاف ہے برائے مہربانی اس کا کچھ کریں
 
Top