کیا مفردات القرآن اردو یونی کوڈ میں موجود ہے؟

dehelvi

محفلین
امام راغب اصفہانی رحمۃ اللہ علیہ علم معانی ولغت کے مسلم امام گزرے ہیں۔ آپ کی شہرہ آفاق تصنیف مفردات القرآن نہایت بلند پایہ کتاب ہے۔ اس کتاب کا اردو ترجمہ علامہ عبد الرشید نعمانی نے فرمایا تھا۔
پوچھنا یہ ہے کہ محفل کے شرکاء میں سے کسی کے پاس یہ کتاب (اردو ترجمہ والی) یونی کوڈ فارمیٹ میں موجود ہے۔ یا اسی صیغہ میں کسی سائٹ پر موجود ہو تو بندہ کو ضرور مطلع فرمائیں۔
برادرم محمد وارث توجہ فرمائیں۔
 

سویدا

محفلین
لغات القرآن کے نام سے اردو ترجمہ تو موجود ہے لیکن وہ کتابت کی صورت میں ہے
ابھی تک کمپوز ہونے کی نوبت نہیں آئی
 

نبیل

تکنیکی معاون
مجھے مفردات القران کے بارے میں تو علم نہیں ہے البتہ چند روابط کا علم ہے جہاں لغات القران کے بارے میں کچھ معلومات دستیاب ہیں۔

۔ انڈرسٹینڈنگ قران پر لغات القران کا ربط

اوپر والا ربط شامل کرتے ہوئے مجھے احساس ہوا ہے کہ اس میں ای مسلم والی لغات بھی شامل ہیں جن کا میں علیحدہ سے ربط دینے والا تھا۔ ان کے بارے میں یہاں بھی ایک مرتبہ بات ہو چکی ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
انڈر سٹینڈ قرآن اور ای مسلم پر قرآن کی ڈکشنری ولانا پاریکھ کی ہے۔امام راغب کی نہیں۔
 
Top