مہر رشید صاحب، ہائے ہوز لکھنے کے لیے انگریزی حرف O یعنی چھوٹا او ٹائپ کریں۔ یہاں اردو ایڈیٹر میں تقریبا وہی صوتی اردو کی بورڈ استعمال ہوتا ہے جو کہ انپیج میں بھی دستیاب ہے۔
آپ کو ایک سکینر کی ضرورت پڑے شاید باقی تو کچھ بھی مشکل نہیں۔
فاتح، آہم۔۔ یہ ناچیز سے آپ کی مراد کون ہیں؟
آھا ۔۔۔۔۔! اس دھاگے میں دو ناچیز اور کئی چیزیں موجود ہیں
دو ناچیز ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک تو ہوئے ۔۔۔۔ فاتح
بتایئے ۔۔۔۔۔ بھلا دوسرا کون ہے؟
میں بھی خاموش طالب علم کی حیثیت سے سیکھتی رہوں گی
میںتو سوچ رہا تھا کہ صرف موبائیل کیمرے سے کام چل جائے گا۔ کیا سکینر واقعی ضروری ہے؟
داخلہ تو مجھے بھی چاہیے پر میںبڑی نالئق سٹوڈینٹ ہوںگی ۔مار تو نہیں پڑے گی نا ۔۔۔۔۔۔۔
ضرور آپ بھی بہت کچھ سیکھ سکتی ھیں نستعلیق میں۔ خا مو شی ھی سے سیکھنا ھی اصل سیکھنا
محمود مغل صاحب کی خطاطی کے تو ہم چشم دید گواہ ہیں۔ گو پہلی نشست میں قلت وقت کے باعث مغل صاحب کے اس ہنر پر بات نہ ہو سکی۔
لیجیے مغل صاحب آپ نے دعوت دی اور ہم حاضر کہ خطاطی کے پرانے عشاق میں سے ہیں اور ٹیلی وژن پر رشید بٹ صاحب کے پروگرام دیکھ کر مشق کیا کرتے تھے۔ گو کہ پلے آج تک کچھ نہیں پڑا لیکن اس کے باوجود آج بھی کسی خطاط سے خوش نویسی سیکھنے کا جنون کی حد تک شوق ہے۔ اگر یہ شوق یہاں پورا ہو جائے تو گویا عید ہو جائے۔عمار، فہد، فہیم ، جیا راؤ ، سارہ اور احمد کو دعوت دی جاتی ہے۔