کیا نستعلیق فونٹس میں ترسیمے کسی معیاری جگہ پر ہوتے ہیں؟

اسد

محفلین
کیا اردو کے مختلف لیگیچر بیسڈ نستعلیق فونٹس میں ترسیمے کسی معیاری ( standard/common) جگہ پر ہوتے ہیں؟ یا ہر فونٹ بنانے والا اپنی مرضی سے کسی بھی جگہ لیگیچر محفوظ کر دیتا ہے؟

مثلاً، کیا مختلف فونٹس میں ”نستعلیق“ کا ترسیمہ ایک ہی unicode code point پر ہے یا مختلف پر؟
 
arifkarim

معطل
ترسیمے کسی خاص مقام پر نہیں ہوتے، سوائے وہ والا جو یونیکوڈ ٹیبل میں ڈیفائنڈ ہیں جیسے :للہ
 
اسد

محفلین
میرے ذہن میں صرف یہ بات تھی کہ جیسے DOS کے زمانے میں ہر اردو فونٹ میں code point مشترک نہیں ہوتے تھے اور پروگرامرز کو اپنے بنائے ہوئے ایڈیٹر میں ہر فونٹ کے لئے علیحدہ ٹیبل شامل کرنا پڑتا تھا، ویسا اب نہ ہو۔ اُس وقت اردو کوڈپیج نہیں تھا، اب یونیکوڈ تو ہے لیکن بہت سے پروگرام نستعلیق فونٹس کو سپورٹ نہیں کرتے۔

تمام کمرشل سوفٹویئر اردو نستعلیق فونٹس کو مکمل طور پر کب سپورٹ کرتے ہیں، یہ ہمیں نہیں معلوم۔ اس وقت تک کام چلانے کے لئے اطلاقیے بنانے پڑیں گے (جیسے پارس نگار ہوتا تھا) اور اگر ہر فونٹ کے ترسیموں کے لئے علیحدہ ٹیبل بنانا پڑتا ہے تو یہ کام مشکل ہو جائے گا۔ کیا یہ ممکن ہے کہ نستعلیق فونٹس ڈیویلپ کرنے والے کچھ compromise کریں اور مشترک code point استعمال کریں؟
 
بھائی تمام نستعلیق فانٹس اوپن ٹائپ ہی تو ہیں۔ اور لگیچرز کو خاص مقام کی ضرورت نہیں۔ صرف اردو کیریکٹرز یعنی حروف کو ہے۔
 
اسد بھائی لیگیچرس کے لئے لک اپ ٹیبل اوپن ٹائپ فانٹ کا حصہ ہوتے ہیں۔ اور یہ لک اپ ٹیبل یونیفائیڈ کرنا نا ممکنات میں سے ہے۔ اس کے لئے یونیکوڈ کیریکٹرس جیسا کائیناتی نظام تو دور ایک زبان کے لئے بھی تمام ممکنہ لگیچرس کو ترتیب دینا مشکل امر ہے۔ اس کے اسباب یہ ہیں کہ اول تو لگیچر کی طوالت کی کوئی حد نہیں گو کہ ہم پریکٹیکل ضرورت کے تحت اس کو محدود کر سکتے ہیں۔ اور جوں جوں طوالت بڑھائیں لگیچرس کی تھیوریٹکل ممکنہ تعداد ایکسپونینشیلی بڑھتی ہے۔ اور سبھی ممکنہ لگیچرس کو جگہ دے دی جائے تو ہمارا ٹیبل کسی بھی پریکٹیکل مقصد کے لئے انتہائی اسپارس یا خالی خالی سا استعمال ہو سکے گا۔ اور بیشتر حصہ محض ضیاع ہوگا۔ اور ہمارے پاس لگیچرس کی ایسی کوئی فہرست نہیں ہے جسے ہم حتمی یا مکمل ترین کہہ سکیں۔ اور کیا پتا کل کو کوئی اور لگیچر متعارف ہو جائے تو؟
 
arifkarim

معطل
شکریہ ابن سعید۔ اور واقعی اصل مسئلہ ہی یہی ہے۔ ترسیمہ جات کی کل تعداد متعین نہیں۔ البتہ جو ضروری ترسیمہ جات تقریبا ہر عربی، اردو، فارسی فانٹ میں ہوتے ہیں، انکی قدریں موجود ہیں۔ جیسے للہ۔ علیہ السلام۔ صلی اللہ علیہ و سلم ۔ لا وغیرہ
 
اسد

محفلین
میں شاید اپنا مقصد سمجھا نہیں پا رہا۔ یہ بھی ہو سکتا ہے کہ میرا سوال ہی غلط ہو اور جو کام میرے ذہن میں ہے اس کے لئے ان چیزوں کی ضرورت نہ ہو۔ اس لئے ایک دوسرا سوال پوچھتا ہوں۔

میں صرف ان لیگیچرز کا ذکر کر رہا ہوں جو اس وقت فونٹس میں استعمال ہو رہے ہیں، مثلاً ”نستعلیق“، تمام ممکنہ لیگیچرز کا ذکر نہیں کر رہا۔ اور صرف ان سوفٹویئرز کے لئے جو ان فونٹس کو سپورٹ نہیں کرتے، مثلاً Xara3D۔ میں اسی کو مثال میں استعمال کروں گا۔

Xara3D میں جب میں ن س ت ع ل ی ق (بغیر سپیس کے) ٹائپ کرتا ہوں تو ایسا نظر آتا ہے، بجائے ”نستعلیق“ کے۔ اگر کوئی اطلاقیہ بنایا جائے جو ایک ٹیکسٹ بوکس میں ن س ت ع ل ی ق ٹائپ کرنے پر فونٹ میں سے نستعلیق کے لیگیچر کا کوڈ پوائنٹ دوسرے بوکس میں لے آئے اور وہاں سے ہم کوڈپوائنٹ (یا ایک سے زیادہ کوڈ پوائنٹس) کاپی کر کے Xara3D میں پیسٹ کر دیں۔

سوال: کیا ایسا ممکن ہے؟ اور اس کا کیا طریقہ ہو گا۔
 
میں کسی زمانہ میں زارا تھری ڈی استعمال کرتا رہا ہوں۔ اسوقت تک تو اسمیں یونیکوڈ کی اسپورٹ نہیں تھی، اور آپکے اسنیپ کو دیکھ کر بھی ایسا ہی لگتا ہے۔ البتہ جس طریقہ کی آپ بات کر رےہیں، وہ میرے خیال میں پروگرام کی اندرونی ساخت کی وجہ سے ناممکن ہے۔
 
Top